yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈپریشن کی وجہ فیس بک بھی ہے

Web Editor May 21, 2018 1 min read
Depression is also Facebook
Share this:

سوشل میڈیا پر اکثر ہر دوسرا انسان ہمیں اپنے سے زیادہ بھرپوراور مکمل زندگی گزارتا نظر آتا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں رونما ہونے والے چند خوشی کے لمحات کو ہمارے ساتھ شئیر کرتا ہے جس سے ہمارے اندر یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ شاید سب کی زندگیاں خوشیوں سے بھرپور اور مکمل ہیں۔ وہ انسان ہمیں ہمیشہ اپنی زندگی کا خوبصورت رُخ دکھاتا ہے اور زندگی کے اندھیرے کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ اسے دوسروں کے ساتھ شئیر کرے، کیونکہ وہ پہلو اس انسان کو بھی افسردہ اور اداس رکھے ہوتا ہے؛ اور وہ نہیں چاہتا کہ اس کی زندگی کے بہت سے ڈارک شیڈز دوسروں کو بھی نظر آئیں۔

آئے روز مکمل زندگی کی رونمائی کرتی دوستوں کی نیوز فیڈز کو دیکھ کہ عام انسان یہ سمجھتا ہے کہ سب اپنی زندگی بھرپور طریقے سے گزار رہے ہیں, بس ایک وہ ہے کہ بوریت کا شکار اور اکتاہٹ کا مارا ہوا ہے جو دن بھر بس دوسروں کی پوسٹس پر لائکس مارنے کے ہی قابل رہ گیا ہے۔ یہ سوچ اس کی اکتاہٹ میں مزید اضافہ کرتی ہے جو بعد میں ڈپریشن کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ آج کا نوجوان طبقہ سوشل میڈیا پر اچھا خاصا وقت گزارتا نظر آتا ہے اور یہی وقت اسے سکون یا خوشی دینے کے بجائے ان کے اندر جذباتی پریشانی کو مزید پروان چڑھاتا ہے، جس نے اب باقاعدہ ایک مرض کی شکل اختیار کر لی ہے؛ جسے ہم ”فیس بک ڈپریشن “ کا نام بھی دے سکتے ہیں۔

روز کی روٹین کا آغاز جب دوسروں کی بہترین سیلفیوں، لذیذ کھانوں، خوشگوار شادی شدہ جوڑوں اور شاندار کاروں جیسی تصویریں دیکھ کر ہو تو ان کا موازنہ اپنی حسرتوں اور محرمیوں کے ساتھ کرنا کوئی انہونی بات نہیں۔ حالیہ تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا کا انسان زیادہ تنہا، الگ تھلگ اور اداس ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا کے اس دور میں انسان کا دماغ عجیب آئیڈیل زندگی کی زد میں آا جا رہا ہے۔

حالیہ ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سوشل میڈیا پر انسان ایسی پوسٹ شئیر کرنا زیادہ پسند کرتا ہے جس میں وہ عام روٹین سے ہٹ کے کچھ منفرد کر رہا ہو۔ وہ اپنا بہترین امیچ لوگوں تک پہنچانا چاہتا ہے اور مختلف قسم کی چیزوں اور برانڈز brands کا سہارا لے کر اپنی ایک شناخت لوگوں میں متعارف کرواتا ہے۔ مثلاً اکثر مخصوص کھانے، بہترین ہوٹل، سیر و تفریح کی اعلیٰ جگہیں، دوستوں کے ساتھ انٹرٹینمنٹ، تازہ سیلفیز اور تصویریں سب سے زیادہ شیئر کی جاتی ہیں۔ ایک پرفیکٹ سیلفی پوسٹ کرنے کےلیے کئی سیلفیز لی جاتی ہیں اور پھر سب سے بہترین سیلفی پوسٹ کی جاتی ہے۔ جبکہ عام روٹین میں وہی انسان اپنے گھر پر کس حالت میں رہتا ہے اور اس کو زندگی میں کن پریشانیوں کا سامنا ہے، روزمرہ کے کیا کیا مسائل درپیش ہیں، اس پر مبنی پوسٹ اور تصاویر شاذ و نادر ہی شئیر کی جاتی ہیں۔ اگر کوئی غلطی سے ایسی تصویر پر ٹیگ بھی کر دے تو اپنے بہتر امیج کو برقرار رکھنے کےلیے فوراً ٹیگ ہٹا دیا جاتا ہے۔

روزانہ دوسروں کو مکمل زندگی انجوئے کرتے دیکھ کر انسان کو اپنا آپ برا لگنے لگتا ہے۔ اور وہ ہر وقت خود کو ناکام تصور کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس مکمل اور بھرپور زندگی کے چکر میں وہ یہ بھول جاتا ہے کہ وہ تصویر کو صرف ایک رخ سے دیکھ رہا ہوتا ہے۔ ایسا رخ جس میں سب کی زندگیاں مکمل اور خوشیوں سے بھرپور تو نظر آ رہی ہوتی ہیں، لیکن دوسرے رخ کی پریشانیاں، اداسیاں، حسرتیں کہیں دکھائی ہی نہیں جاتیں۔ اس لیے اس کا ذہن یہ سوچنے سے قاصر ہوتا ہے کہ سب کی زندگیاں اس کی زندگی جیسی نارمل ہیں، اور ان میں بھی بہت سی حسرتیں اور محرومیاں ہیں؛ لیکن وہ ایسی منفرد نہیں کہ انہیں شئیر کیا جاسکے۔

تصویر کا ایسا رخ جس میں خود کو مکمل اور بھرپور کر کے دکھایا جاتا ہے، وہی تو اصل میں بہت نامکمل اور ادھورا ہے۔ جو سوائے سوچ کے، دھوکےاور فریب کے اور کچھ بھی نہیں۔ آئیں آج سے سب کو نارمل انسان کے طور پر نارمل سی اپنی جیسی زندگی گزارتے سوچیں!

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The murder of the new nokia bride husband in Larkana
Previous Post لاڑکانہ میں نئی نویلی دلہن شوہر کے ہاتھوں قتل
Next Post مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی یاد میں ہڑتال
Strike in the remembrance of those who are martyred by occupied army in occupied Kashmir

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.