yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اوٹ جمہوریت سے تو ہم امدادی ہیں کیا قوم کی ترقی قرضوں سے ہے؟

Yes 2 Webmaster March 6, 2016 1 min read
Loans
Share this:
Loans
Loans

تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
بیشک آج جمہوریت کے اوٹ سے کچھ شاطراور عیارومکار گروہ نے میرے مُلکی وسائل پر قابض ہوکر مُلک اور قوم کے گلوں میں قرضوں کے ایسے طوق ڈال دیئے ہیں کہ اَب نہ صرف اِس طوق کو قوم کو پہنانے والوں کو اُتارنے کا کوئی خیال ہے اور نہ ہی آنے والے دِنوں، ہفتوں، مہینوں ، سالوں اور صدیوں میں کسی میں اتنی ہمت ہوگی کہ کوئی اپنی حکمت یا دانش سے قوم کے گلے میں پڑے ہوئے قرضوں کے طوق کو کھینچ کر نکال پھینکے اور قوم کو قرضوں کے بوجھ اور عذاب سے نجات دلادے اگرچہ اِن دِنوں موجودہ حکومت جس طرح قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبارہی ہے یقیناہماری آنے والی نسلیں ن لیگ کے اِس تیسرے اور ٓآخری دورِ اقتدارکو قرضوں کے سیاہ ترین دور سے یاد رکھے گی جس میں نواز حکومت نے قوم کو قرضوں کے بوجھ زندہ درگور کرکے قوم کو صدیوں تک سانس بھی ادھار پر لینے پر مجبور اور قوم کو دووقت کی سُوکھی روٹی سے بھی محروم کر دیاہے۔

جیساکہ گزشتہ ہفتے سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی میں اپنے اعزا میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی نے بھی کہاتھا کہ” بدقسمتی ہے کہ جمہوریت کے نام پرکچھ مخصوص گروہوں نے مُلک کے وسائل پر قبضہ کیا ہواہے عام آدمی کو دووقت کی روٹی ملنا محال ہے مُلک کے قیام کے کچھ عرصے بعد ہی قوم سچے رہنماو ¿ں سے محروم ہوگئی“۔اِن کے اِس کہے میں افسوس اور غم بھی شامل ہے تو وہیں ایک ایساپچھتاوابھی ہے جس پر قوم آج تک رورہی ہے اور نہ جانے کب تک روتی رہے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی کے یہ سُنہرے جملے سمجھنے والے محبِ وطن پاکستانیوں کے لئے بہت کچھ ہیں مگر کوئی سمجھ کر بھی نہ سمجھے ایسے شخص کو سوائے بے حس اور خودغرض کے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

بہرحال، ان دِنوں قرضوں کے بوجھ تلے دبی قوم اپنی بقاءو سا لمیت کے خاطر سچے اور مخلص اور ایمانداررہنماو ¿ں کی تلاش میں تو ہے مگر موجودہ حالات میں تو اِسے سوائے مایوسیوں اور نااُمیدوں کے اندھیروں کے کچھ بھی سُجھائی نہیں دے رہاہے۔ اور آج اِسی طرح شاید اِس سے بھی کسی کو انکارنہ ہوکہ میرے پیارے وطن پاکستان کو معرضِ وجود میں آئے 68 سال سے بھی زائدکا عرصہ گزرچکاہے مگر بدقسمتی سے اِس عرصے کے دوران ہمارے یہاں جتنے بھی سِول یا آمر حکمران آتے رہے ہیں اِن سب ہی نے اپنے اردگرد منڈلاتے سیاستدان اور افسرشاہی کی صورت میں اپنے خوشامدی چیلوں کو اپنے ساتھ ملا کر اپنی نام نہاد جمہوریت اور آمریت کی اوٹ سے مُلکی بقاءو سا لمیت اور استحکام اور قوم کی خوشحالی کے نام پر اپنے پراوں سے امداد لیتے رہے مگر درحقیقت یہ لوگ مختلف ذرائع سے بہت سے اندازوں اور زاویوں سے ملنے والی امدادوں کو اپنے ہی اللے تللے کے لئے استعمال کرتے رہے اور ملک اور قوم کے حصے میں کبھی ایک ڈھیلابھی نہیں آیا یہ ہر بارایساہی کرتے رہے۔

مگر جب اِن لوگوں کا کام اِس سے بھی چلنا مشکل ہوگیااور امداد پر مزے لینے عادی ہو گئے تو اُنہوں نے بسااوقات اپنی بیجا ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مُلک اور قوم کے بدحالی کے نام پر ادھار مانگنے سے بھی دریغ نہیں کیاجب اِنہیں لوگ اُدھار دینے لگے تو یہ اِس کے بھی عادی بن گئے یوں اُنہوں نے اپنی عیاشیاں قوم اور مُلک کے نام پر ملنے والی امداد اور ادھار اور قرض سے پوری کیں اور عیش وطرب کی اپنی گاڑی چلائی اور اپنے معاملاتِ زندگی آگے بڑھائے ، اِنہیں اپنی عیاشیوں اور ضرورتوں کے آگے مُلکی مسائل اور عوامی پریشانیوں اور بحرانوں کا بھی کچھ پتہ نہیں لگاکہ اِن کی عیاشیوں اور اللے تللے سے مُلک اور قوم پر کیا گزرے گی ؟؟؟ تب تو اِنہیں سب ہراہی ہر انظر آرہا تھا کسی کو یہ خبر بھی نہ تھی کہ مُلک اور عوام کی خستہ اور بدحالی کے نام پر یہ جو امداد مانگتے ہیں اور قرض اور اُدھار مانگ کر خود مزے اُڑاتے ہیں۔

آگے چل کر مُلک اور قوم کو کتنابڑاخمیازہ بھگتناپڑے گا؟؟دراصل برسوں سے مُلک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کے نام پر جمہوریت کی اُوٹ سے ایسے ہی گروہ مُلکی وسائل پر قابض ہیں، جنہیں کچھ پتہ نہیں ہے کہ اِن لوگوں نے اپنی قبیح حرکت کی وجہ سے مُلک اور قوم کا امداد، قرض اور ادھار کے نام پر بیڑاغرق کردیاہے مگر بڑے افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑرہاہے کہ ہمارے حکمرانوں، سیاستدان اور اداروں کے سربراہان سمیت سب کے سب امدادوں ، قرضوں اور ادھار لے کر کھانے پینے اور مزے کرنے کے عادی بن چکے ہیں آ ج جنہیں دیکھ کر ایسالگتاہے کہ جیسے اَب یہ سب لوگ اپنی اِنہی بُری عادتوں کے کئے بغیر اپناایک قدم بھی نہیں اُٹھاسکتے ہیں اور اَب اِن کا اپنے پیروں پر کھڑاہونا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

اَب اِسی کو دیکھ لیجئے اور سمجھنے کی کوشش کی جیئے کہ مُلک اور قوم کو اپنے وسائل سے ترقی دینے کے وعدے اور دعوے کرنے والی ن لیگ کی حکومت نے اپنے تیسرے دورِ اقتدار میں قوم کو کس طرح امدادوں قرضوں اور ادھاروں میں جکڑ دیاہے کہ اَب تو مُلک اور قوم کا اِن کے بغیرسانس لینا بھی دوبھر ہوگیاہے اور گویاکہ میرامُلک اور میری قوم قرضوں پر چلنے کا عادی ہوگئی ہے اوراِس پر یہ کہ جمہوریت کی اُوٹ سے مُلکی وسائل پر قابض نوازحکومت کے وزارتِ خزانہ نے تو دھڑلے سے پچھلے دِنوں قرضوں سے متعلق جو پالیسی رپورٹ جاری کی ہے اِس میں تو اُنہوں نے حد ہی کردی ہے یعنی یہ کہ چوری اور سینہ جوڑی کے باوجود بھی وزارتِ خزانہ کا رپورٹ میں یہ دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ ” 30 ستمبر 2015 ءتک پاکستان پر قرضوں کا حجم 181 کھرب تک پہنچ گیا۔

تاہم میڈیارپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کی رپورٹ کے حوالے سے یہ نقطہ سامنے آیا ہے کہ پاکستانپر مُلیی اور غیرملکی قرضے مسلسل بڑھ رہے ہیں جن کی وجہ سے ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے پندرہ ہزار کے قرض تلے دباہواہے جبکہ پاکستان پر مجموعی قرضہ 181 کھرب سے بھی تجاوز کرگیاہے“ اَب ایسے میں راقم الحرف حکمران الوقت سے مخاطب ہوکر یہ سوال کرے یا ایسا کہے تو کیا بُراہوگاکہ” اوٹِ جمہوریت سے ہم امدادی ہیں ہم اُدھاری ہیں اورہم ایسے قرضی ہیں جِسے لے کر کھانے والے حکمران، سیاستدان اور افسرشاہی گھوڑے اداکرنے کے بجائے اُلٹالیتے ہی چلے جارہے ہیں… اور قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دفن کرکے یہ کیسادعویٰ کررہے ہیں کہ قرضوں سے مُلک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی ہے…”کیاواقعی مُلک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی اِسی سے ہے؟ “۔(ختم شُد)۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistani Peopels in Lines
Previous Post ہاتھی کے دانت
Next Post پاک بھارت تعلقات
Pak-India Relations

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.