yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

موجودہ حکومت کی کارکردگی

Web Editor February 16, 2019 1 min read
Current government performance
Share this:

الیکشن 2018کے بعد پاکستان کے غریب عوام سمجھتے تھے کہ شاید اب نئی حکومت آئی ہے اور نئے پاکستان کے بعد ان کی قسمت بدل جائے گی کیونکہ عمران خان نے جس نئے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا وہ تو قائداعظم کے پاکستان سے بھی زیادہ خوبصورت تھا۔کیونکہ وہ مدینہ کی ریاست کا تصور تھا۔
عوام کو بتایا گیا تھا کہ کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوگا، شیر اور غریب عوام ایک ہی گھاٹ سے پانی پئیں گے۔ دو سو ارب ڈالر جو کہ باہر پڑے ہیں وہ کسی بحری جہاز پر لاد کر واپس لائے جائیں گے اور پاکستان کا قرضہ بھی معاف کرایا جائے گا بلکہ پاکستان میں خوشحالی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک پاکستانی سے کہا جائے گا کہ وہ فی کس کے حساب سے ایک ہزار ڈالر ملک میں بھیجیں جس سے ملک میں ڈیمز کیلئے کسی سے قرضہ مانگنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کرسٹائن لگارڈ کیلئے پاکستان میں نو انٹری کا بورڈ لگ جائے گا بیورو کریسی کو حکومتی اثررسوخ سے باہر نکال کر آزادی دی جائے گی۔ غریب کو سستا بلکہ مفت انصاف مہیا کیا جائے گا، پیٹرول 45روپے فی لیٹر ہوگا۔ بجلی اور گیس سستی ملے گی اور اشیائے خوردونوش بھی غریب آدمی کی قوت خرید میں ہوں گی۔ شاہانہ طرز حکومت کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم ہائؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا جائے گا، ارکان اسمبلی کو کوئی صوابدید فنڈ جاری نہیں ہو گا، ایک کروڑ ملازمتیں، 50لاکھ گھر، 10ارب درخت، مجھے تو ان میں سے ایک بھی بات پوری ہوتی نظر نہیں آتی جبکہ حکومت اپنے سات ماہ مکمل کر چکی ہے۔

اچھا چلیں یہ مان لیتے ہیں کہ یہ تمام دعوے سیاسی بیانات کے علاوہ کچھ نہیں تھے تب بھی چونکہ اب حکومت عمران خان کی ہے تو ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اخلاقی طور پر جو کچھ ممکنات میں سے ہے اسے تو پورا کریں جیسے کہ وہ حزب اختلاف کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کو مضبوط کرسکتے ہیں کیونکہ میری دانست میں پارلیمنٹ آج جتنی کمزور ہے شاید پہلے نہ تھی۔ اس کے بر عکس شیخ رشید سمیت چند حکومتی وزیر تو جیسے حزب اختلاف کو گالیاں دینا ثواب سمجھتے ہیں اور پھر یہ بھی چاہتے ہیں کہ اپوزیشن والے خاموش رہیں۔ زرداری سب سے بھاری تھا کیونکہ پارلیمنٹ میں پیپلزپارٹی کی نمایاں نمائندگی کے علاوہ زرداری صاحب کی سیاست پر گہری نظر تھی۔ مگر آج سیاست پر عجیب و غریب وقت ہے بلکہ برا وقت ہے کہ شیخ رشید سب پر بھاری ہے جو کہ صرف ایک سیٹ کا ممبر ہے اپنی پارٹی میں اکیلا پارلیمنٹ ممبر ہے مگر حزب اختلاف تو کیا حکومت پر بھی بھاری ہے۔ میرے لئے حیران کن بات یہ ہے کہ حکومت وقت اور عمران خان جیسا وزیر اعظم اس سے ڈکٹیشن لے رہا ہے کیونکہ شیخ صاحب بڑی آزادی کے ساتھ میڈیا پر خود یہ دوعویٰ کر رہا ہے کہ میں نے عمران خان کو بتا دیا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکائؤنٹ کمیٹی کا چیئرمین نہیں دیکھنا چاہتا ہوں۔ شیخ رشید نے حکومتی وزیر ہونے کے باوجود کہا کہ میں نے عمران خان کو کہہ دیا ہے کہ میں پی اے سی کا ممبر بننا چاہتا ہوں اور شہباز شریف کی تقاریر کے بعد میں تقریر کروں گا اس کے علاوہ وہ اسپپیکر قومی اسمبلی قیصر صاحب کی قابلیت پر سوالات اٹھا رہے ہیں جن کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہے مگر عمران خان سمیت ساری پی ٹی آئی خاموش ہے ۔ شیخ صاحب کی بات پر عمران خان کا لبیک کہنا سمجھ سے باہر ہے۔ حکومت میں بہت سے وزیر ہیں اور وہ بھی بچارے اپنی اپنی وزارتوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہیں مگر میڈیا میں نظر نہیں آتے مگر دوسری طرف شیخ رشید چھینک مارتا ہے تو میڈیا موجود ہوتا ہے کہ جیسے کوئی غیبی ہاتھ میڈیا کو زبردستی لایا ہو۔ ایسا لگتا ہے کہ شیخ رشید میڈیا کے الطاف حسین بن چکے ہیں۔ ایک ایسا بونگا آدمی جس کی بات میں وزن کے بجائے ہلکا پن ہو اور وہ جب میڈیا پر بات کرے تو چینلز کی ریٹنگ بڑھ جائے؟ کیا کوئی غیبی ہاتھ اس کے پیچھے ہے جو اشارہ کرتا ہے تو چینلز کی ریٹینگ بڑھ جاتی ہے۔
یہ کونسی طاقت ہے جو بڑے بڑے ٹی وی اینکرز کو بھی یہ کنٹرول کر کے رکھتی ہے کہ وہ شیخ صاحب سے کوئی ایسا سوال نہیں پوچھتے کہ جس سے شیخ صاحب کو غصہ آجائے۔ عثمان بُزدار کے حوالے سے پاکستان کا میڈیا سخت موقف رکھتا ہے اور اس کی چھوٹی سے بات پر سارا دن پروگرام ہوتے ہیں مگر شیخ صاحب کے بڑے بڑے بلنڈر بھی ہضم ہو جاتے ہیں۔ شیخ صاحب نے ایک بڑے چینل پر بلاول بھٹو کو ان کے شیخ صاحب کے خلاف بیان پر سرعام دھمکی دی کہ جن کے ہاتھ میں تمہاری چابی ہے ان کو میں نے کہہ دیا ہے کہ بلاول بھٹو کو مجھ سے معذرت کرنی ہو گی ورنہ بلاول کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ تھوڑی دیر بعد بلاول کی معذرت کا ٹوئٹ آ گیا۔ کسی نے بھی شیخ صاحب کے حوالے سے سوال کرنے کی جرأت نہیں کی کہ آپ نے بلاول کی شکایت کہاں کی۔ شیخ رشید کے بیانات میں تکبر اور گھمنڈ نظر آتا ہے۔ آج کل ان کا یہ جملہ بڑا مشہور ہے کہ میں پی آے سی میں شہباز شریف کو دیکھنا نہیں چاہتا۔ یعنی کیا پدی کیا پدی کا شوربہ مجھے یہ بھی گمان ہے کہ مستقبل میں شیخ رشید بھی پاکستان کا وزیراعظم بن سکتا ہے اور اگر کسی کو میری بات پر شک ہو تو وہ 2007سے 2013تک کی پاکستانی سیاست کے دور کا مطالعہ کرے تو سمجھ آ جائے گی کہ اس وقت عمران خان کو بھی لوگ تانگہ پارٹی والا کہا کرتے تھے۔ اس وقت عمران خان بھی اسی طرح کی گفتگو کیا کرتے تھے۔ اس وقت عمران بھی پاکستانی میڈیا پر سب سے زیادہ ریٹنگ والے تصور کئے جاتے تھے اور اس وقت عمران خان بھی پارلیمنٹ میں اکیلی سیٹ ہونے کے باوجود بھی ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو منہ نہیں لگاتے تھے۔ اسی طرح کا تکبر اور گھمنڈ ہوا کرتا تھا جو آج بھی ہے مگر شاید اس میں وقت کے ساتھ کمی آ رہی ہے۔ اس وقت عمران خان کا لب لہجہ بھی اسی طرح کا تھا جو آج شیخ صاحب کا ہے۔ اس وقت عمران خان بھی ایم کیو ایم کے حوالے سے پیش گوئیاں کیا کرتے تھے کہ آج فلاں کو گرفتار کیا جائے گا اور الطاف حسین کی سیاست ختم ہو جائے گی اور پھر ہم نے دیکھا کہ وہی ہوا۔ آج شیخ صاحب جو کہتے ہیں وہی ہوتا ہے تو کیا آنے والے وقت میں شیخ رشید کی تانگہ پارٹی بھی اسلام آباد یونیورسٹی میں اپنے لئے جگہ بنا سکتی ہے جسے ہم وزیراعظم ہاؤس کہتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Preparations to bring Nawaz and Shahbaz in the government
Previous Post نواز اور شہباز کو حکومت میں لانے کی تیاریاں مکمل
Next Post بھارتی فوجیوں پر حملے کی پلاننگ
The plan to attack on Indian soldiers

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.