yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’’کرفیو تک تو بات سمجھ آتی ہے لیکن اگر بھارت نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو ۔۔۔۔۔‘‘ صدر آزاد کشمیر نے مودی کو وارننگ جاری کر دی

MH Kazmi August 16, 2019 1 min read
"Curfew is understandable, but if India tries to attack ..." President Azad Kashmir issued a warning to Modi
Share this:

"Curfew is understandable, but if India tries to attack ..." President Azad Kashmir issued a warning to Modi

مظفرآباد (ویب ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بھارت پر دباؤ ڈال کر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرائے، مقبوضہ وادی میں محصور آبادی تک خوراک اور زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی کے لئے راہداری کھولے اور کشمیر کے حوالے سے اپنی منظور کردہ قراردادوں کو عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ جنوبی ایشیا ء میں جنگ کے منڈلاتے خطرات کو کم کیا جاسکے۔ایوان صدر مظفرآباد میں پاکستان بھر سے آئے ٹیلی ویژن اینکرز اور پاکستان میڈیا کلب کے 25رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جنگ کو روکنا، امن کے قیا م کو یقینی بنانا اور انسانی مصائب کا سبب بننے والے تنازعات کو حل کرنا سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ہمیں توقع ہے کہ سلامتی کونسل مستقل کے ارکان اپنی یہ ذمہ داری پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سات دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک جارح ملک کی حیثیت سے قابض ہے بلکہ اب اس نے بغیر کسی مینڈیٹ کے مقبوضہ ریاست کو دو حصوں میں ٹکڑے کر کے اسے ایک نو آبادی میں تبدیل کر دیا ہے۔ بھارت کا یہ اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے علاوہ جنیوا کنونشن اور دوسرے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہو ں نے کہااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کے چارٹرز کے باب ششم کے تحت کشمیر پر اپنی قراردادیں منظور کی جن پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد اب ضروری ہوگیا ہے کہ سلامتی کونسل چارٹرز کے باب ہفتم کے تحت اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے نئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ممبران کو اس بات کا ادراک کرنا ہو گا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا سبب جموں وکشمیر کا تنازعہ ہے اس لئے جب تک اس کلیدی مسئلہ کو حل نہیں کیا جاتا ہے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کبھی قائم نہیں ہوسکتا۔ صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دس دن سے پوری مقبوضہ ریاست کا رابطہ دنیا سے منقطع ہے،ہمیں نہیں معلوم کہ بھارت مکمل میڈیا بلیک آؤٹ کر کے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہا ہے؟ آہنی پردے کے پیچھے سے چھین چھین کر آنے والی اطلاعات کے مطابق وادی میں مکمل قحط کی صورتحال ہے، محصور آبادی کو خوراک و ادویات کی شدید ضرورت ہے، بچے بھوک سے بلک رہے ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال لے جانے سے بھارتی فوج روک رہی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت پلوامہ طرز کا کوئی واقعہ خود کروا کر اس کا ملبہ پاکستان پر ڈال سکتا یا بغیر کسی وجہ کے پاکستان پر حملہ کر کے مقبوضہ کشمیر پر مرکوز دنیا کی توجہ ہٹا سکتا ہے۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو نوے لاکھ کشمیری بھارتی فوج کے آگے دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں گے۔انہوں نے نوجوان صحافیوں پر ذور دیا کہ وہ اپنے قلم اور پروگرامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں جنگیں تیر و تفنگ سے نہیں بلکہ میڈیا کی طاقت سے لڑی اور جیتی جاتی ہیں اس لئے نوجوان صحافی اس محاذ کو سنبھالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Which cities around the world, including London, Brussels, Tokyo and Washington, have reached a high point? Heartwarming details
Previous Post لندن، برسلز، ٹوکیو و ، واشنگٹن سمیت دنیا بھر کے کس کس شہر ملک میں احتجاج عروج کو پہنچ گئے؟ دل خوش کر دینے والی تفصیلات
Next Post فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کا یوم سیاہ کے موقع پریورپ کا سب سے بڑا اور کامیاب احتجاجی مظاہرہ،
Paris, Pakistani, and, Kashmiri, community, observed, Indian, Independence, day, as, black day, and, raised, protest, on, eifel tower, paris,

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.