yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کرپشن ماتم کرنے سے ختم نہیں ہو گی

MH Kazmi June 10, 2017 1 min read
Corruption will not end with the mourning
Share this:

پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اسکے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے مسائل جہاں پاکستان کی ترقی کی شرح کی باگیں کھینچے رکھتے ہیں اور سست روی کا شکار معیشت کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ تو دوسری طرف ہم اپنی معاشرتی اقدار سے منہ چراتے ہوئے دوسروں کی ثقافتوں کا لبادہ اوڑھتے چلے جا رہے ہیں یا پھر مسلط کرتے جا رہے ہیں (کوا چلا ہنس کی چال، اپنی چال بھی بھول گیا)۔ پاکستان سے متعلق سمع خراشی کرتی کسی خوش آئند بات پر بھی کان دھرنے کو دل نہیں چاہتا کیوںکہ یقین اس بات پر ہوتا ہے کہ اس بات کا اچھا تاثر دیرپا قائم نہیں رہیگا، جسکی بنیادی وجہ ہم پاکستانیوں کی مصائب و مشکل ذدہ ذہن میں رچی بسی منفی سوچیں ہیں۔ ہم گردن تک کرپشن اور بدعنوانی کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، اس دلدل سے نا تو ہم خود نکلنے کو تیار ہے اور نا ہی کوئی ہمیں اس دلدل سے نکالنے کیلئے تیار نظر آتا ہے اور اگر کوئی آبھی جاتا ہے تو ہماری بے اعتمادی اسے اسکے نظریات بدلنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ دراصل عوام کے مسائل حل کرنے والے جب خود ہی عوام کو مسائل کی جانب دھکیلنے لگیں تو پھر عوام کس سے جائے پناہ مانگے اور کہاں ایسی جگہ ڈھونڈھے۔ جب مسیحائی بانٹنے والے خود موت بانٹنے لگ جائیں، جب پیاس بجھانے والے پیاس بانٹنے لگ جائیں تو عوام کہاں جائیں۔ ہاں یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں ہر وہ فرد پاک صاف ہے یا کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث نہیں ہے جسے ابھی تک یہ سب کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔ یہاں سب کے سب تسلیاں دیتے ہیں اور ہر طرف سے صرف کرپشن کرپشن کی صدائیں گونجتی رہتی ہیں تو دوسری طرف یہ کرپشن یہ بد عنوانی اس وقت بھرپور طریقے سے جلوہ گر ہوتی ہے جب آپکا کوئی کام کسی سرکاری یا نیم سرکاری محکمے میں پڑ جائے۔

پاکستان کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں جس نے کرپشن نہیں کی وہ تو رو ہی رہا ہے جبکہ وہ بھی مطمعن نظر نہیں آتا جو خود بھی کرپشن ذدہ ہے۔آپ کسی بھی فرد کے سامنے کھڑے ہوں آپکو لگے گا کہ یہ آپ سے کچھ نا کچھ مانگنے والا ہے چاہے آپ ک کہیں سودہ سلف لینے بازار گئے ہوں تو موٹر سائیکل کھڑی کرنے کیلئے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں تو کوئی آپکے لئے دوسری موٹر سائیکلوں کے درمیان آپکی موٹر سائیکل کیلئے جگہ بناتا دیکھائی دیتا ہے اور آپ کو سمجھ آجاتی ہے کہ واپسی پر کچھ نا کچھ آپ کو اس شریف آدمی کو دینا پڑیگا۔ ہمیں کرپشن اور بدعنوانی کا علم اسلئے بھی نہیں ہو پارہا کیونکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارا کسی بھی نوعیت کا کام ہو مگر ہو جلدی جائے اس جلدی نے جس کی کوئی خاص وجہ بھی نہیں ہے سارا کام خراب کر رکھا ہے اس جلدی کی وجہ سے ہم سب سامنے کھڑے چوکیدار کو کچھ بھی دینے سے گریز نہیں کرتے، یا کسی بھی ایسی جگہ جہاں آپکو لائن میں کھڑا ہونا ہو آپکی خواہش ہوتی ہے کہ میرا کام پہلے ہو جائے۔

ایک سوال جو ہمیں اپنے آپ سے ہوگا کہ کیا واقعی ہم کرپشن یا بدعنوانی کو اپنے معاشرے سے ختم کرنا چاہتے ہیں؟ اور اگر اس کا جواب ہاں میں آجاتا ہے تو پھر جان لیجئے کہ آپ کو بلکل اسی طرح جیسے تبلیغ کرنے والوں کو کہا جاتا ہے کہ پہلے اپنے آپ اور اپنے گھر سے تبلیغ شروع کرو اور سب سے پہلے اپنے آپ میں تبدیلی لاؤ اپنی عملی زندگی میں تبدیلی لاؤ۔ اپنے گھر میں ہونے والی کسی بھی نوعیت کی بدعنوانی کو واضح کر کے ختم کرنا ہوگا پھر اپنی گلی محلے میں جو چھوٹی چھوٹی دکانیں ہیں وہاں سے اس بدعنوانی کو ختم کرنا ہوگا ان سب لوگوں کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا، رکشے والے بس والے وین والے فیول پمپس والے سب چھوٹے چھوٹے لوگ اگر اس کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک ہوجائیں تو کوئی مائی کا لال ہمیں کمزور نہیں کر سکتا ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتا ہمارا یہ پولیس کا ادارہ صرف اسی لئے بد عنوانی کرتا ہے کیوںکہ ان لوگوں کو بہت اچھی طرح سے علم ہے کہ ہم سب ہی کہیں نا کہیں پھنستے ہیں اور کرپشن زدہ ہیں اور اس پھنسنے والی بات کا تو ہر کوئی فائدہ اٹھاتا ہے۔ روزگار سے برکت کے خاتمے کا رونا تو سب ہی روتے دیکھائی دیتے ہیں مگر اس خیربرکت والی عملی زندگی کی جانب کسی کا دھیان نہیں جاتا۔

کرپشن کسی سیاسی داؤ پیچ سے ختم نہیں ہوسکتی اسے اپنے اندر سے اپنے کردار سے ختم کرنا ہوگا پھر کہیں جاکہ کوئی سچا سیاست دان جو اپنے آپ کو ہماری طرح لائن میں لگ کر اپنے کام کرانے کا مزاج رکھتا ہو وہ ہمارا صحیح معنوں میں رہنما بننے کا اہل ٹہرے گا۔ پاکستان کا نام کرپشن کا ماتم کرنے اونچا نہیں ہوگا بلکہ کرپشن کو اپنے اندر سے ختم کرنے سے روشن ہوگا اور یہ کام ہم سب فردِ واحد کی حیثیت میں کرینگے تو ہو گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Liar ruling
Previous Post جھوٹے حکمران
Next Post بھٹو دور میں ناپاک کفریہ سازشیں
Unclean infidel Conspiracies in Bhutto era

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.