yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دیامر بھاشا، مہمند ڈیم کی تعمیر: واپڈا کا 2 دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

Web Editor July 10, 2018 1 min read
Construction of Diamer-Bhasha, Mohmand dams: WAPDA announces to give 2 days salary
Share this:

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے تمام افسران اپنی دو روز کی تنخواہ جبکہ بی پی ایس ون سے 16 تک کے عہدیداران ایک روز کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے عطیہ کریں گے۔

واپڈا کا اعلیٰ سطح کا اجلاس چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعلیٰ افسران دو روز اور بنیادی اسکیل 16 سے کم کے عہدیدار ایک روز کی تنخواہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع کرائیں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے دونوں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کی روشنی میں مشاورت کے لیے واپڈا کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب گیا تھا۔

اجلاس میں توقع کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ڈیموں کی تعمیر سے ملک میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور یہ ڈیم پانی کے حوالے سے ملکی ضروریات کو بھی پورا کریں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں واپڈا کے افسران اور عہدیداران سمیت ملازمین کی مجموعی تعداد 17 ہزار 500 سے زائد ہے۔

قبل ازیں پاک فوج نے بھی دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 2 دن کی تنخواہیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر میں جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کے لیے فوج کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے۔

ان کہنا تھا کہ قومی فریضے کے لیے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے جبکہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے مشترکہ مفادات کونسل کے متفقہ فیصلوں کی روشنی میں مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ 4 ہزار 5 سو میگاواٹ کی گنجائش والے دیامر بھاشا ڈیم اور 700 میگا واٹ کی صلاحیت رکھنے والے مہمند ڈیم کی تعمیر ہوگی۔

اس کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے ملک میں ڈیمز کی تعمیر کے سلسلے میں ’دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈ-2018‘ کے عنوان سے فنڈز اکھٹے کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولا گیا تھا۔

یہ اکاؤنٹ سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت، واپڈا اور دیگر اعلیٰ حکام کو دیے گئے خصوصی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کھولا گیا تھا۔

اس اکاؤنٹ میں سب سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے 10 لاکھ روپے جمع کرا دیے تھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Husain Lawai was removed from the presidency of Pakistan Stock Exchange
Previous Post حسین لوائی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی صدارت سے ہٹادیا گیا
Next Post انتقال سے چند گھنٹے قبل سنیل دت کا پریش راول کے نام خط
Sunil dutt letter with name of Paresh Rawal before some hours of death

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.