yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آ تجھ کو بتاتا ہوں تقدیرِاُمم کیا ہے!

Web Editor July 19, 2018 1 min read
Come i tell you what is destiny!
Share this:

ایک بزرگ مسجد میں بیٹھے ذکر اذکار میں مصروف تھے، دوسری طرف میں 2018 کے الیکشن کے حوالے سے پریشان بیٹھا تھا کہ اسی اثنا میں مجھے اپنے کندھے پر کسی کے ہاتھ کا دباؤ محسوس ہوا۔ میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو وہی بزرگ میرے پاس کھڑے تھے، پہلے تو میری طرف دیکھ کر مسکرائے، پھر فرمانے لگے: ”شاید تم کسی بات پر پریشان ہو؟“ میں نے جواب دیا: ”جی بالکل! میں یہ سوچ کر پریشان ہوں کہ الیکشن آ رہے ہیں۔ “ انہوں نے میری طرف دیکھا اور فرمایا: ”تو اس میں پریشان ہونے والی کیا بات ہے؟ “ میں نے کہا: ”مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ووٹ کاسٹ کروں یا نا کروں، اور اگر منتخب کروں تو کسے کروں؟“ انہوں نے فرمایا: ”بیٹا ووٹ ضرور کاسٹ کرنا چاہیے، کیونکہ ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے: ”جس نے اپنے بھائی سے مشورہ کیا، اور اس نے اسے کوئی ایسا مشورہ دیا جس کے علاوہ میں وہ کامیابی سمجھتا ہو، تو اس نے اس کے ساتھ خیانت کی۔“ (مسند احمد: 8776) اس حدیث پر غور کرو کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات پر زور دیا کہ مشورہ ضرور دیا جائے اور وہ بھی درست، یعنی اگر تم کسی ایسے شخص کو ووٹ دیتے ہو جو اس کا اہل نہیں ہے، تو گویا تم نے خیانت کی ہے۔“

میں نے کہا: ”میرا ایک مسئلہ تو حل ہو گیا، اب میں ووٹ ضرور کاسٹ کروں گا، مگر اب مسئلہ یہ ہے کہ منتخب کروں تو کسے کروں، یعنی میرے ووٹ کا اہل کون ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”بیٹا قرآن مجید کی ایک آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس کا بھی جواب دیا ہے۔“ میں چونکا کہ میں خود دین کا طالب علم ہوں اور مجھے اس بات کا علم ہی نہیں، لہٰذا میں نے ان سے عرض کیا: ”محترم آپ ذرا اس مسئلے کی مزید وضاحت فرما سکتے ہیں؟“ وہ فرمانے لگے: ”اللہ تعالیٰ نے سورۂ فتح کی آخری آیت میں اپنے بنی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھیوں اور مشیروں کی کچھ خوبیاں بیان فرمائی ہیں۔ پہلی تو یہ ہے کہ ”کافروں سے ان کا رویہ بڑا ہی سخت ہوتا ہے۔“ (سورۂ فتح:29) میں فوراً بولا: ”بزرگوار! آپ 1400 سال پرانی باتیں کر رہے ہیں، اُس دور میں حالات اور تھے اور آج حالات اور ہیں، آج تو ساری دنیا کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، تمام مذاہب کے ماننے والوں سے مل جل کر رہنا پڑتا ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ کیا موجودہ مفکرین میں سے بھی کوئی آپ کا ہم خیال ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”تو بیٹا اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ تعلقات سے کب منع فرمایا ہے، بات تو صرف اتنی سی ہے کہ اللہ نے اس دنیا میں مسلمانوں کو جو عزت عطا فرمائی ہے وہ مجروح نہ ہو۔ اور جہاں تک موجودہ مفکروں کی بات ہے تو علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کا صرف ایک شعر ذرا غور سے سن لو:

آ تجھ کو بتاتا ہوں، تقدیر امم کیا ہے

شمشیر و سناں اول، طاؤس و رباب آخر

اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمہ اللہ کا دو قومی نظریہ تو تمہیں معلوم ہی ہو گا۔“ ”مجھے آپ کی بات سمجھ آ گئی ہے۔“ میں نے جواب دیا۔

بزرگ پھر گویا ہوئے کہ ان کی دوسری خوبی یہ ہے کہ ”آپس میں بڑے ہی نرم خو ہوتے ہیں“ (سورۂ فتح: 29) یعنی وہ جس قدر کافروں پر سخت ہوتے ہیں اسی قدر اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے نرم دل ہوتے ہیں، ان کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہیں، اور ان کے لیے وہی کچھ پسند کرتے ہیں جو اپنےلیے پسند کرتے ہیں۔ یعنی ایسا نہیں ہوتا کہ خود تو وہ بڑے بڑے بنگلوں اورعالی شان محلات میں رہیں اور عوام بیچاری چھت تک کو ترس رہی ہو۔ عمر رضی اللہ عنہ کا وہ فرمان تو تم نے سنا ہی ہوگا کہ ”اگر فرات کے کنارے ایک کتا بھی پیاسا مر گیا تو کل قیامت کے دن عمر (رضی اللہ عنہ ) سے اس بارے میں پوچھ ہو گی۔“

” آج ہماری عوام کا جو حال ہے، اس کی وہ خود بھی ذمہ دار ہے۔“ انہوں نے فرمایا۔ میں ان کی یہ بات سن کر حیران ہی رہ گیا، اور وجہ پوچھی تو فرمانے لگے: ”اچھا یہ بتاؤ کہ کیا تم پر ایک وہ دور نہیں تھا کہ تم میں سے ایک ادنیٰ سا آدمی بھی خلیفہ سے پوچھ لیتا تھا کہ ”جی ہمیں جو چادریں ملی ہیں ان سے تو سوٹ نہیں بن سکا، تو پھر آپ نے کیسے پورا سوٹ بنا لیا؟“ مگر آج ہماری حالت یہ ہے کہ ہم حکمرانوں کی کرپشن کا جواز کچھ ان الفاظ میں دیتے ہیں کہ ”جی اگر انہوں نے کھایا ہے تو لگایا بھی تو ہے۔“ میں ان کی بات سن کر ”آپ کی بات بالکل درست ہے“ کے سوا کچھ نا کہہ سکا۔

خیر میں نے کہا کہ ”مسلمان قائدین کی تیسری خوبی کیا ہوتی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”تو انہیں اس حال میں دیکھے گا کہ رکوع کرنے والے ہیں، سجدے کرنے والے ہیں، اپنے رب کا فضل اور (اس کی) رضا ڈھونڈتے ہیں۔“ (سورۂ فتح:29) یعنی وہ نماز قائم کرنے والے ہوتے ہیں، اور اپنی رعایا و عوام کے حق میں دعائیں کرتے ہیں۔“

اور ان کی چوتھی خوبی کو اللہ تعالیٰ نے ان کی نشانی بھی قرار دیا ہے، فرمایا: ”ان کی شناخت ان کے چہروں میں (موجود) ہے، سجدے کرنے کے اثر سے۔“ (سورۂ فتح:29) یعنی ان کے چہروں پر سجدوں کے نشان ہوتے ہیں، نا کہ ان کی شہرت کسی نامور اشتہاری مجرم کے طور پر ہوتی ہے۔“

میں نے اس بزرگ کا شکریہ ادا کیا اور اس حال میں مسجد سے باہر آ یاکہ میں بالکل مطمئن تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
If you do not change so the situation will not change
Previous Post تم نہ بدلو گے تو حالات بھی نہ بدلیں گے
Next Post وہ دو نامور پاکستانی اداکارائیں جن پر سوشل میڈیا صارفین نے ہم جنس پرستی کا الزام لگا دیا ، خبر میں موجود تصویر دیکھ کر آپ بھی شک میں مبتلا ہو جائیں گے
The two actresses of Pakistani actors on which social media users blamed for gay, you will also be susceptible to seeing the picture in the news.

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.