yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کالم نگار آصف عفان کے انکشافات

MH Kazmi April 30, 2019 1 min read
Columnist reveals Asif Arif
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) احتسابی ادارے کے نام اور کام دونوں میں تبدیلی کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاقِ رائے ہو چکا ہے۔ کھال اور گردن بچانے کے لیے یہ گٹھ جوڑغیر متوقع اور نیا نہیں…جلد یا بدیر ایسا ہونا ہی تھا… خود کو مردآہن کہلانے کے شوقین نواز شریف جان کی خلاصی کے لیے نامور کالم نگار آصف عفان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہر حربہ آزمانے پر تلے ہوئے ہیں۔ طبی بنیادوں پر شروع ہونے والی تگ ودو اب ترلوں تک آن پہنچی ہے… عدالت میں تضاد بیانیوں کے بعد چھ ہفتوں کی مشروط ضمانت ختم ہونے کو ہے۔ نواز شریف کی ٹوٹ پھوٹ اور ریلیف کے لیے بدلتے ہوئے پینترے دیکھ کر ایک واقعہ شیئر کرتا چلوں جو سید عباس اطہر(مرحوم) المعروف شاہ جی کے ساتھ پیش آیا۔ نواز شریف شاہ جی کے کالموں کی کاٹ اور سرخیوں کی چبھن سے تنگ ہی رہتے تھے۔ شاہ جی کو قابو کرنے کے لیے نواز شریف نے انہیں دانہ ڈالا کہ ”شاہ جی میری خواہش ہے کہ آپ ہمارے (ن لیگ کے) میڈیا سیل کی نگرانی اور سرپرستی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس کے بدلے وہ انہیں بھاری معاوضہ اور کافی مراعات دے سکتے ہیں‘‘۔ جواباً شاہ جی بولے ”میاں صاحب اگر پورے پاکستان کا لوہا اکٹھا کر لیا جائے اور آپ کے شایانِ شان اور تسلی کے لیے پاکستان سٹیل مل بھی ملک بھر سے اکٹھے کیے ہوئے لوہے میں شامل کر لیں تو آپ پھر بھی مردِ آہن نہیں بن سکتے۔ براہِ کرم میں آپ کی اس پیش کش کو قبول کرنے سے قاصر ہوں۔ آپ کو اس کام کے لیے اور بہت مل جائیں گے لیکن میں اپنا بڑھاپا خراب نہیں کر سکتا‘‘۔ شاہ جی بڑے سے بڑی بات‘بڑے سے بڑے آدمی کے سامنے انتہائی آسانی اور سادگی سے کہہ دینے میں اپنی مثال آپ تھے۔ حاکمِ وقت ہو یا کوئی بھی بااثر شخصیت… بے باکی سے لے کر بد لحاظی تک پہنچنے میں انہیں چند لمحے ہی لگا کرتے تھے۔ یہی کچھ انہوں نے نواز شریف صاحب کے ساتھ کیا۔ شاہ جی سے قربت اور نیاز مندی کی وجہ سے ایسے بے شمار واقعات کا واقفِ حال ہوں۔ یہ واقعات یقینا ہماری سیاسی اور صحافتی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ اگر ان واقعات کو شیئر کرنا شروع کروں تو پورا کالم ختم ہو جائے گا لیکن یہ واقعات ختم ہونے کا نام نہیں لیں گے۔ اس لیے مذکورہ واقعہ بطور استعارہ شیئر کر رہا ہوں کہ سلام ہے شاہ جی کی دور اندیشی‘ ویژن اور مردم شناسی کو۔ انہوں نے نواز شریف کو اس وقت ہی پہچان لیا تھا اور جان لیا تھا کہ یہ کتنے ”جوگے‘‘ ہیں۔سیاسی مخالفین کو احتساب اور کرپشن کے نام پر زیر ِعتاب رکھنے کی روایت بھی نواز شریف نے ہی شروع کی تھی۔ آج وہ پچھتاتے پھر رہے ہیں کہ کاش وہ آرٹیکل 62‘63 کو ختم کرنے کر لیے پیپلز پارٹی کی پیشکش مسترد نہ کرتے۔ گویا ۔۔ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونااب احتساب سے خائف حکومت اور اپوزیشن احتسابی ادارے کا نام بدل کر نیشنل اکاؤنٹیبلٹی کمیشن (NAC) رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کے اختیارات اور طریقہ کار کے حوالے سے بھی اتفاقِ رائے کر چکے ہیں۔ یعنی احتساب بیورو کے بجائے اب اس ادارے کو احتساب کمیشن کے نام سے لکھا اور پکارا جائے گا۔ ”کمیشن‘‘ کا لفظ ویسے بھی ہمارے سیاست دانوں کے لیے ”محبوب‘‘ ترین لفظ ہے۔ سیاستدان برسر اقتدار ہو یا اپوزیشن میں ”کمیشن‘‘ کا لفظ اس کو ہمیشہ ہی للچائے رکھتا ہے۔ ہمارے ہاں چوروں کا چوروں کو تحفظ دینے کا رواج کوئی نیا نہیں… بدقسمتی سے وطن عزیز میں لوگ کرپشن کے دفاع میں مصلحت اور مفاہمت کی اس انتہا پہ چلے جاتے ہیں کہ ان کی بلا سے ملک کے پلے کچھ رہے نہ رہے‘ ان کی گردن اور کھال محفوظ رہنی چاہیے۔ جس معاشرے میں سب کچھ چلتا ہے پھر وہاں کچھ نہیں چلتا۔ کھال اور گردن بچانے کے نام پر نیا گٹھ جوڑ کیا جارہا ہے… ملکی وسائل کو باپ دادا کی جاگیر سمجھنے والے ہمیشہ ایک ہی نکتے پر متفق اور مطمئن رہے کہ تم بھی لوٹوہمیں بھی لوٹنے دو… خود بھی کھاؤ ہمیں بھی کھانے دو اور جب وقت حساب آئے تو… خود بھی بھاگو ہمیں بھی بھاگنے دو۔ حکومت اور اپوزیشن کے اس گٹھ جوڑ نے اگر احتساب کو مصلحتوں اور مجبوریوں کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی تو یہ لفظ محض طعنہ بن کر رہ جائے گا۔ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والے اگر اس بار بھی بچ نکلے تو بخدا پھر کچھ بھی نہیں بچے گا۔ جب معاشرے میں لوٹ مار اور مار دھاڑ کو استحقاق تصور کیا جانے لگے اور قانون و احتساب بے بس اور بے اختیار نظر آنے لگیںتو سمجھ لینا چاہیے کہ قانونِ فطرت حرکت میں آنے والا ہے۔ جلد یا بدیر وہ حرکت میں آکر ہی رہتا ہے اور جب وہ حرکت میں آتا ہے تو وکالتیں بھی تحفظ نہیں دے پاتیں کیونکہ آسمانی فیصلوں کے آگے زمینی وکالتیں نہیں چلتیں۔ دوسری جانب حکمرانوں کو برسرِ اقتدار آئے بمشکل پون سال ہوا ہے لیکن کئی مقامات پر بیک گیئر لگتا دکھائی دے رہا ہے۔ ابھی معاملات پوری طرح سنبھال بھی نہ پائے تھے کہ جانے کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ نتائج اور اہداف کے حصول میں ناکامی کے پیش نظر کئی کھلاڑیوں کی پوزیشنیں تبدیل ہو چکی ہیں۔ انتخابات جیت کر آنے والوں کو غیر منتخب افراد کے لیے کابینہ کی اگلی نشستیں خالی کرنا پڑ گئیں۔ یعنی منتخب حکومت کی کابینہ میں غیر منتخب ارکان بڑھتی ہوئی تعداد اور کردار میں وسعت چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ: منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے۔۔ قومی اسمبلی میں روزِ اول سے ہی عوامی نمائندوں کا زبان و بیان وہ منظر نامہ پیش کر رہا ہے‘ جسے دیکھ کر ہر پاکستان پچھتاوے‘ دکھ اور مایوسی کے گڑھے میں جاگرتا ہے۔ یہ تماشا ایسا ہی چلتا نظر آرہا ہے… سیاست سے لے کر حکومت تک… معیشت سے لے کر عوام کی قسمت تک سب پر یکساں جمود طاری ہے۔ بعض معاملات اور مقامات پر بات جمود سے بڑھ کر نحوست تک جا پہنچی ہے۔ برسراقتدار آنے کے بعد وزیراعظم کی پہلی تقریر سننے کے بعد عوام جھوم اٹھے تھے کہ ”اب راج کرے گی خلقِ خدا‘‘ لیکن ایسا ہونہ سکا۔ معیشت کی بحالی اور استحکام میں ناکامی کا ذمہ دار سابقہ حکمرانوں کو ٹھہرانا کسی حد تک قابلِ قبول ہے لیکن گورننس اور انتظامی فیصلوں میں سابقہ حکمران کہاں سے آ گھسے ہیں؟ اپنی نالائقیوں اور ناکامیوں کا عذر تلاش کرنے سے بہتر ہے ان وجوہات پر فوکس کیا جائے جن کی وجہ سے بیڈ گورننس کا طوق گلے میں آن پڑا ہے۔ پارلیمنٹ ہو یا عوامی اجتماعات بلاول بھٹو جارحانہ پالیسی اختیار کر چکے ہیں اور سیاسی ماحول گرمانے کے لیے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اپنے والد کے دفاع کی خاطر جلاؤ‘ گھیراؤ سے لے کر جیل بھرو تحریک تک… کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ آصف علی زرداری کی گرفتاری بچانے کے لیے واویلا دیکھ کر بعض اوقات محسوس ہوتا ہے کہ ”چور مچائے شور‘‘۔ خبر ہے کہ نئے آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کی وردی کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔ وہ وردی کے رنگ سے زیادہ پولیس فورس کے رنگ‘ ڈھنگ میں تبدیلی کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔ چلتے چلتے اس مہنگائی کے سونامی کا ذکر بھی کرتا چلوں جو رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی عوام کی بدحالی میں اضافے کے لیے اپنی آمد کا پتہ دے رہا ہے۔ خدا خیر کرے… بجٹ اور آئی ایم ایف پیکیج آنا ابھی باقی ہے۔ پھر بھی کہتے ہیں کہ اب راج کرے گی خلقِ خدا۔آخر میں وزیراعظم کو ایک کریڈٹ دیتا چلوں کہ انہوں نے بروقت نوٹس اور اقدام کے بعد سرکاری ٹیلی ویژن کو مزید تباہی سے بچا لیا ہے۔ اسی قسم کی توجہ ایک ریکارڈنگ اینڈ براڈ کاسٹنگ کمپنی کے لیے بھی درکار ہے۔ یہ ادارے سرکاری اثاثے ہیں۔ انہیں کسی کے لیے مال بنانے کا ذریعہ نہ بننے دیں ‘خواہ کوئی کتنا قریبی اور منظورِ نظر ہی کیوں نہ ہو۔ اپنوں کو نوازنے کی پالیسی کے نتیجے میں اس ادارے کے وسائل کو جس طرح بھنبھوڑا گیا وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ یہ ادارہ وینٹی لیٹر پر تھا۔ اسے جنرل وارڈ میں منتقل کرانے کا کریڈٹ بلاشبہ وزارتِ اطلاعات و نشریات کے افسران کو ہی جاتا ہے۔ خدارا اس ادارے کو بچانے کے لیے آج بھی آپ کی توجہ اور اعتماد درکار ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Do you know which well-known politicians of Pakistan whose daughter is a super model
Previous Post کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے کون سے معروف سیاستدان ہیں جن کی بیٹی سُپر ماڈل ہیں
Next Post بریکنگ نیوز: آصف زرداری کے لیے پھندا تیا ر ۔
Breaking News: Spreading for Asif Zardari

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.