yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سول حکمرانوں نے قوم کا ستیاناس کر دیا

F A Farooqi July 9, 2016 1 min read
Pakistani Politician
Share this:
Pakistani Politician
Pakistani Politician

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
لیجئے، عید آئی اور گزر بھی گئی، اندازہ کیجئے کہ آج آف شور کمپنیاں بنانے اور قومی خزانہ لوٹ کر قومی دولت سوئس بینکوں میں رکھنے والے اپنے حال اور ماضی کے حکمرانوں کے ہاتھوں مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی قوم نے یہ عید کیسے گزاری ہوگی ؟؟؟ قبر کا حال تو مردہ ہی جانتاہے؟؟ کوئی کچھ بھی نہ بتائے مگر مجھ سمیت آپ کو بھی اتنااندازہ ضرور ہے کہ میرے دیس کے ہر غریب فرد نے اپنے چہرے پر خوشی کی مصنوعی مسکراہٹ سجائے عید گزاری ہے کیونکہ یہ رسمِ دنیا بھی ہے اور دستور بھی۔بہر کیف ، آج یہ بات ہرمحبِ وطن غریب پاکستانی کوکھلے دل و دماغ سے تسلیم کرنی ہوگی کہ گزشتہ 69سالوں میں ہمارے جتنے بھی سِول حکمران آئے سب ہی حکمرانو، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس و ٹیکنیوکریٹس نے اپنی اپنی آف شورکمپنیاں بنانے کے چکر میں قوم کے ایک ایک فرد کی خون پسینے کی کمائی کو اپنے اللے تللے کے لئے استعمال کیا اوراِنہوں نے ہمیشہ قومی دولت سے بیرون ممالک کے بینکوں میں اپنے ناموں سے ذاتی بینک اکاونٹس کھلوائے یہ افسوسناک کی بات یہیں ختم نہ ہوئی بلکہ اُنہوں نے اپنی موچھوں کو تاو ¿دے کر ،اپنے سینے چوڑے کرکے اور اپنی گردنیںتان کرقومی خزانے کو اپنے باپ داداکی جاگیرسمجھا اورقومی دولت اپنے فیملی ممبرزکے نام منتقل کی اور اِن کے ناموں سے خاموشی سے دنیا بھر کے بینکوں میں کھاتے کھلوائے یوں قومی خزانہ چند بااثرافراداوراِن کے فیملیزممبران کے ہاتھوں ہی غلام گردش بنارہااور ابھی اِس کا یہی حال ہے۔

ایسے میں قوم کے ہاتھ سِوائے غربت، بے روزگاری، تنگدستی، دہشت گردی ، لوٹ کھسوٹ، ماراماری، بے کسی، اور محرومیوں کے کچھ نہ آیا،تاہم نصف صدی سے زائد عرصے سے خوشیوں کو ترستی پاکستانی قوم کا یہ حال ہوگیاہے کہ اَب اِس نے لاتعداد آف شورکمپنیاں بنانے والے حکمرانو، سیاستدانوں اور اِن کے اِدھر اُدھر کے چیلو ں کے ہوتے ہوئے اپنے اچھے اور خوشیوں بھرے دِنوں کی اُمیدیںرکھنی بھی چھوڑ دی ہے کیوں کہ آج ہر محبِ وطن غریب پاکستانی یہ محسوس کرنے لگاہے کہ جب حکمرانونے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے خاطر قوم کاستیاناس کردیاہوتو پھر قوم میں رہ ہی کیا گیاہے؟؟کہ جو ابھی کسی سِول حکمران یا سیاستدان سے اپنے لئے اچھائی کی کچھ اُمیدرکھے۔اِس میں کوئی شک نہیں کہ آج 69سالوں سے اپنی خوشیوں کو ترستی اور اپنے بنیادی حقوق سے محروم پاکستانی قوم اپنے سِول حکمرانو، سیاستدانوں اور اپنے سِول قومی اداروں کے سربراہان سے سوفیصدی نااُمیدہوچکی ہے۔

تاہم اِس نااُمیدی کے عالم میں بھی اگر اِسے کسی سے کوئی اچھی اُمید ہے تو بس پاک فوج اور جنرل راحیل شریف ہیں جن سے پاکستانی قوم کے ہرغریب فرد کی انگنت اچھی اور حوصلہ افزاءاُمیدیں وابستہ ہیں اور قوم چاہتی ہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جائے آج جس کا گرین سگنل دیتے ہوئے امریکا نے بھی حکومتِ پاکستان سے سفارش کردی ہے جِسے پاکستانی قوم خوش آئندقراردے رہی ہے اَب ایسے میں قوم اپنے اِن سِول حکمرانوں اور سیاستدانوں اور بیوروکرٹیس اور ٹیکنیو کریٹس کی جانب دیکھ رہی ہے جنہوں نے اَب تک جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کو سیاسی مسئلہ بنارکھاہے دیکھتے ہیں کہ آنے والے دِنوں ، ہفتوں اور مہینوں میں ہمارے یہ آف شورکمپنیاں بنانے اور سوئس بینکوں میں اربوں کھربوں ڈالرز رکھنے والے موجودہ اور سابقہ سِول حکمران اور سیاستدان اور اِن کے اِدھر اُدھر کے چیلے چپاٹے جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق کیا فیصلہ کرتے ہیں ؟؟

Raheel Sharif
Raheel Sharif

اِن سب کانوں اور لوٹ مار میںمصروف سِول حکمرانوں اور سیاستدانوں اور بیوروکریٹس و ٹیکنوکریٹس کے لئے یہی بہتر ہوگاکہ یہ جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں جلد ازجلد توسیع کا اعلان کردیں تو سب کے حق میں بہت اچھا ہوگاورنہ پھر سِوائے پچھتاوے اور کفِ افسوس کہ کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گااَب چونکہ فیصلہ ہمارے حکمرانوںاور سیاستدانوں کو ہی کرناہے سواُمید ہے کہ اَب یہ خود کو بچانے کے خاطر اچھاہی فیصلہ کریں گے جبکہ اِنہیں اِس بابت ہچرمچر کرنے سے قبل یہ ضرور ذہن نشین رکھناہوگاکہ امریکا تو پہلے ہی جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے بارے میں گرین سگنل دے چکاہے۔ بہرحال،آج 9جولائی کو وزیراعظم نوازشریف اپنے بائی پاس کے آپریشن کے بعد وطن واپس آگئے ہیں تواِدھراِن آف شورکمپنیاں بنانے والے حکمرانوں کے ہاتھوں قوم کی محرومی کا رونارونے والے عمران خان اور بلاول زرداری بھٹو نے بھی برسرِ اقتدار جماعت ن لیگ اور وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ماضی کے تمام مفاہمتی اور مصالحتی رویوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کھلم کھلا طور پر پاناما لیکس پر پارٹی رہنماو ¿ںکوعیدکے بعدسڑکوں پر نکلنے کی تیاریاںکرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

جن کا کہناہے کہ پانامالیکس سے متعلق لائحہ عمل کا حتمی اعلان 20جولائی کو کریں گے، اگر وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں تووہ غلط فہمی میں مبتلاہیں اَب کچھ چاہئے کچھ بھی ہوجائے یعنی کہ سورج اِدھر کے بجائے اُدھر سے نکلے اَب ہم حکومت کو کسی بھی صورت راہِ فرار اختیار نہیں کرنے دیںگے،کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لئے سب متحدہیں،آج اگر حکمرانوں کو احتساب کا ڈرنہیں توپھر اِنہیںخوف کس بات کا ہے؟؟ ساتھ ہی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان المعروف مسٹر سونامی خان کا یہ بھی کہناہے کہ وزیراعظم کرپشن میں ملوث ہیں کیونکہ اِنہوں نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہربھجوایاہے“۔ الغرض یہ کہ آج ایک مرتبہ پھر اپنے فیصلوں اور احکامات پر قائم رہنے والے ہمارے ضرورت سے کہیںزیادہ ضدی سیاستدان عمران خان اوربلاول اپنے لاو ¿ لشکرکے ساتھ حکومت مخالف بھرپور تحاریک چلانے کے لئے کمربستہ ہورہے ہیں۔

اِس منظر میں قوم بھی دُعاگوہے کہ اِس مرتبہ تو اللہ مسٹرسونامی کو کامیاب کردے اور یہ قومی دولت کو جھولیاں بھر بھر کر لوٹنے والے حکمرانوں اور سیاستدانوںکو کٹہرے میں لانے اور اِنہیں کڑی سزائیں دلوانے میں کامیاب ہوجائیں اور اِس پر یہ بھی کہ جنرل راحیل شریف بھی اِن قومی مجرموں جنہوں نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی دولت باہر بھجوائی اور قوم کا ستیاناس کیا اِن کاکڑااحتساب کرنے کاعزم کریں تاکہ قوم کو یہ احساس ہوکہ اَب بھی مُلک اور قوم کا کچھ نہیں بگڑاہے اور ابھی مُلک اور قوم پر محبِ وطن اور غیورعظیم سپہ سالارِ اعظم جنرل راحیل شریف جیسے قوم کے بہادرسپوت کا سایہ ہے جو مُلک اور قوم کو ایک لمبے عرصے سے سِول کرپٹ حکمرانوں او سیاستدانوں سے بچاکر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر جلد گامژن کرنے میں اپنا اہم کرداراداکریںگے اور قومی خزانہ مُلک کے غریب اور مفلوک الحال عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی اور اِن کے انگن میں خوشیاں لانے کے لئے کھول دیں گے۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Alpha-1
Previous Post اَلفا۔وَن
Next Post شہر آرزو مدینہ منورہ
Masjid e Nabvi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.