yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

چین، ہانگ کانگ کے شہریوں کے برطانوی پاسپورٹ غیر قانونی قرار

MH Kazmi January 29, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)چین نے 31 جنوری سے ہانگ کانگ کے شہریو‌ں کو برطانیہ کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا، چین یہ پاسپورٹ اب قانونی سفری اور شناختی دستاویزات کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا ۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ نے آج جمعے کے روز کہی اور اس کی وجہ ایک سکیورٹی قانون سے متعلق لندن اور بیجنگ کے مابین تنازعہ بنا۔ بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز کہا کہ چین ہانگ کانگ کے شہریو‌ں کو برطانیہ کی طرف سے جاری کردہ لاکھوں پاسپورٹ اب قانونی سفری اور شناختی دستاویزات کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا اور یہ فیصلہ اتوار اکتیس جنوری سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ساتھ ہی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ہانگ کانگ میں بیجنگ حکوت کی سرپرستی اور منظوری سے جو نیا سکیورٹی قانون نافذ کیا گیا ہے، اس کی وجہ سے بیجنگ اور لندن کے مابین پیدا شدہ تنازعے میں چین اپنی طرف سے مزید اقدامات کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ہانگ کانگ میں متعارف کرائے گئے نئے متنازعہ سکیورٹی قانون کی وجہ سے برطانیہ یہ اعلان بھی کر چکا ہے کہ وہ اپنی اس سابقہ نوآبادی کے 5.4 ملین شہریوں کو پانچ سال تک برطانیہ میں رہائش کے اجازت نامے جاری کرے گا، جس کے بعد وہ چاہیں تو انہیں عام برطانوی شہری بننے کا حق بھی حاصل ہو سکے گا۔ اس تنازعے میں بیجنگ نے لندن پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے معاملات میں شدید مداخلت اور چین کی خود مختاری پر حملے کا مرتکب ہو رہا ہے۔بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لندن نے اب جو اعلان کیا ہے، وہ ہانگ کانگ کے شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو ‘دوسرے درجے کے برطانوی شہری‘ بنانے کی ایک کوشش ہے۔

برطانیہ کا چین پر الزام یہ ہے کہ اس نے ہانگ کانگ میں جو نیا سکیورٹی قانون نافذکیا ہے، اس کے ذریعے بیجنگ دراصل اس سابقہ برطانوی نوآبادی اور اپنے اس خصوصی انتظامی علاقے میں سیاسی اپوزیشن کا گلا دبا دینا چاہتا ہے۔لندن حکومت یہ اعلان بھی کر چکی ہے کہ وہ بھی اتوار اکتیس جنوری سے ہانگ کانگ کے شہریوں کی طرف سے برطانیہ میں پانچ سالہ مدت کے رہائشی اجازت ناموں کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دے گی۔

سابقہ برطانوی نوآبادی

ہانگ کانگ میں، جو ماضی میں ایک برطانوی نوآبادی تھا اور جس کا انتظام 1997ء میں برطانیہ نے چین کے حوالے کر دیا تھا، چار لاکھ سے زائد مقامی شہری ایسے ہیں، جن کے پاس برطانیہ کے جاری کردہ پاسپورٹ ہیں۔اس پاسپورٹوں کی وجہ سے ان مقامی باشندوں کو برطانیہ کے سمندر پار شہریوں کی حیثیت حاصل ہےاور وہ بغیر کسی بھی رکاوٹ کے برطانیہ کا سفر کر سکتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post شرم مگر تم کو نہیں آتی ، پوری دنیا پر اللہ کا عذاب آیا ہوا ہے اور تم ۔۔۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے نامور پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا
Next Post سعودی عرب،سفری پابندیوں میں مئی 2021 تک توسیع

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.