yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چین نے شمالی کوریا سے لوہے، غذا کی درآمد پر پابندی لگا دی

MH Kazmi August 15, 2017 1 min read
China banned on iron, food imports from North Korea
Share this:

بیجنگ: چین نے اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد شمالی کوریا سے لوہے، خام لوہے اور سمندری غذا کی درآمد روک دی۔

China banned on iron, food imports from North Korea
China banned on iron, food imports from North Korea

چین کی طرف سے فیصلے کا اعلان امریکا اور شمالی کوریا کی حکومتوں کے درمیان کئی روز سے جاری لفظی گولہ باری اور کشیدگی بڑھنے کے بعد کیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ حکومتوں کے درمیان اس کشیدگی نے عالمی سطح پر تشویش و خدشات کو جنم دیا ہے۔ امریکا کی جانب سے چین پر اس کے پڑوسی ملک شمالی کوریا کو اس کی حدود میں رکھنے کے لیے ناکافی اقدامات کے الزام کے بعد بیجنگ نے نئی پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔شمالی کوریا اپنی اقتصادی بقا کے لیے چین پر بہت انحصار کرتا ہے۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ منگل سے شمالی کوریا سے لوہے، خام لوہے اور سمندری غذا کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی۔ چین، فروری میں شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے۔اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے6 اگست کو پیانگ یانگ کے خلاف سخت پابندیوں کی منظوری دی تھی، جس سے شمالی کوریاکو سالانہ ایک ارب ڈالر کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

شمالی کوریا پر یہ پابندی گزشتہ ماہ 2 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربوں کے ردعمل میں عائدکی گئی تھی، جس کے بعد کم جونگ نے دھمکی دی تھی کہ ان کا ملک اب امریکا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتا ہے تاہم چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی طرف سے پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ان کا ملک یقینی طور پر نئی پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرے گا۔ دریں اثنا شمالی کوریا کے میزائل حملے کا خدشہ امریکی جزیرے گوام میں اینٹی میزائل سسٹم الرٹ کر دیا گیا۔ گوام میں ایک لاکھ 70ہزار امریکی شہری رہائش پذیر ہیں۔ گوام شمالی کوریا سے2ہزارکلومیٹر دور واقع ہے۔اگر شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغا گیا تو امریکا کے پاس چار حصار ہیں۔جبکہ امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو روکنے میں سفارتی اور پابندیوں پر مبنی حکمت عملی ناکام ہوئی تو امریکا فوجی امکانات کے لیے بھی تیاری کر رہا ہے۔

ادھر امریکا کے  تحقیقاتی گروپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا شاید ایک آبدوز سے بیلسٹک میزائل ایس ایل بی ایم داغنے کی تیاری کر رہا ہے۔دریں اثنا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے جزیرہ نما کوریا کی صورت حال سے متعلق ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا اور اس کی جانب سے متعدد بار اشتعال انگیز اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔گفتگو میں دونوں صدور نے گزشتہ ہفتہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قرارداد پر مکمل عمل درآمدکے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں گْوام جزیرے کے گورنر کے ساتھ اْن کی ٹیلیفونک گفتگو سنی جا سکتی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق اس بات چیت میں ٹرمپ نے جزیرے کے گورنرکو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے دی گئی دھمکیوں سے ہر گز پریشان نہ ہوں۔وڈیو میں گْوام جزیرے کے گورنر اپنے موبائل فون کے اسپیکر کے ذریعے امریکی صدر ٹرمپ کی گفتگو سنتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس موقع پر ٹرمپ نے باور کرایا کہ وہ جزیرے اور اس پر بسنے والے افراد (1.63 لاکھ) کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں۔

جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کے بعد برطانوی اپوزیشن نے حکومت پر امریکی صدر کی اندھی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ جزیرہ نما کوریا میں امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگ میں بھی شرکت نہ کرے۔ برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر جرمی کوربین نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان ممکنہ جنگ کے بارے میں کہا کہ امریکا کی جنگ پسند اور غیرمستقل مزاج حکومت کی اندھی وفاداری کے سلسلے میں کوئی سوال باقی نہیں رہ گیا اور حکومت برطانیہ کو کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئے-جبکہ یوکرائن نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ اْس نے کبھی بھی میزائل ٹیکنالوجی یا اْس کے حوالے سے معلومات یا کسی قسم کے پرزے شمالی کوریا کو فراہم کیے ہیں۔

علاوہ ازیں امریکا کے معتبر اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل میں استعمال ہونے والے راکٹ انجن امکاناً یوکرائن میں قائم ایک فیکٹری سے خریدے ہیں۔ اس اخباری خبر کے جواب میں یوکرائن کی سیکیورٹی اور ڈیفنس کونسل کے سیکریٹری اولیکزانڈرٹْرشینوف نے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو راکٹ انجن کبھی بھی فراہم نہیں کیے گئے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
4 children and one teacher died while raising national flag in Sahiwal and Shangla
Previous Post ساہیوال اور شانگلہ میں قومی پرچم لہراتے ہوئے 4 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق
Next Post کیریبیئن لیگ میں کامران اکمل کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز
Series long failures of Kamran Akmal's in the Caribbean League

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.