yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اشتھارات

حسینؑ آپ کی دُنیا کو پھر ضرورت ہے

MH Kazmi September 28, 2017September 28, 2017 1 min read
chaudhry, Afzal , Langah, Paris, on, martyrdom, of, Hazrat, Imam, Hussain. A.S
Share this:
سنہء61 ھجری کو جب یزید نے شریعت مُحمدی کو مسخؒ کرتے ہوئے حلال کو حرام اور حرام کو حلال کرنے کی مذموم حرکت کی تو حُکم خداوندی کے تحت نواسہ رسولﷺ لخت جگر گوشہ بتولؑ حضرت امام حسین ؑ نے یزید جیسے فاسق و فاجر کی بیعت نہ کرتے ہوئے اُس کے خلاف قیام کا اعلان کرکے chaudhry, Afzal , Langah, Paris, on, martyrdom, of, Hazrat, Imam, Hussain. A.Sرہتی دُنیاکو بتا دیا کہ

جب بھی کبھی ضمیر کا سودا ہو دوستو

قائم رہو حسینؑ کے انکار کی طرح

واقعہ کربلا در حقیقت آج کی سسکتی بلکتی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔امام حسین ؑ کا مقصداگر وقتی اقتدار کا حصول یا جنگ میں کامیابی ہوتا تو صرف تحریک حسینیؑ کے علمدار حضرت عباسؑ کو ایک اذن دینے پر یزیدیت کے پرخچے اُڑ ا دیتے لیکن حسینؑ توانسانیت کی بقاءاور نسل انسانیت کا تسلسل بھی چاہتے تھے

بقاءنسل بشریت کی بات تھی ورنہ

حسینؑ عرش ہلاتے شہنشاہی کیا تھی

صدیاں گزرجانے کے بعد بھی دُنیا بھر کے مظلواورمحکوم انسان عصر حاضر کے یزیدیوں(استعماری طاقتوں) کے خلاف صدائے احتجاج بُلند کرنے کے لئے محرم اور عاشورہ و چہلم امام مظلوم کو نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں کیونکہ امام حسین ؑ تو صرف ایک مسلک یا مذہب کے نہیں بلکہ عالم انسانیت کے عظیم محسن ہیں جنہوں نے رہتی دُنیا تک کے انسانوں کی بقاءکے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا تبھی توہر انسان حسینؑ ابن علیؑ کو محسن انسا نیت سمجھتاہے بقول شاعر انقلاب حضرت جوش ملیح آبادی ۔

انسان کو بید ا ر تو ہو لینے دو

ہر قوم پُکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

عصر حاضر کی یزیدی طاقتوں کو یقین ہے کہ محرم تلوار پر خون کے فتح کا مہینہ ہے اور درس کربلا ہی توہے جو آج کی مظلوم اور محکوم اقوام کو ظالم اور جابر قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئے دیوار بننے اور حق کی خاطر ڈٹ جانے کا حوصلہ دیتا ہے۔آج دُنیا بھر کے وہ مظلوم اور محکوم انسان جو نام نہاد سُپرطاقتوں حقیقت میں وہی اج کے یزیدی کردار ہیں کے ہاتھوںبربریت کے شکار ہیں محسن انسانیت امام حسینؑ کے قیام اورتحریک کربلا سے درس لیتے ہوئے اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور بہت سوں کو ایسی کامیابی بھی ملی ہے جس سے خود نام نہادسپُرطاقتیں بھی پریشان ہیںجن میں ایران میں اسلامی انقلاب ،فلسطین کی حماس اورلبنان کی حزبُ اللٰہ قابل ذکر ہیں۔ان کے علاوہ کئی دیگر ممالک تحریک کربلا سے درس حاصل کرتے ہوئے دُنیا میں عدل و انصاف کے قیام کے لئے سرگرم عمل ہیں۔عصر حاضر کی یزیدی طاقتوں نے مقصد قیام امام حسینؑ اور واقعہ کربلا کی اہمیت کو ختم کرنے کے لئے واقعہ کربلا اور امام حسینؑ کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوششیں کیں اور کر رہے ہیں لیکن یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ جس طرح امام حسین ؑاور اُن کے ساتھیوں نے سب کچھ قربان کرکے بھی کبھی نہ ختم ہونے والی فتح و کامرانی حاصل کی بلکل اُسی طرح اج بھی عاشقان امام حسینؑ وقت کے یزیدوں کے مذموم مقاصد کے شکست فاش کردیں گے کیونکہ امام حسینؑ سے جتنا مسلمان محبت کرتے ہیں اُس سے کہیں گُنا زیادہ دیگر مذاہب کے لوگ مُحبت کرتے ہیں کیونکہ اج انسان سُکھ کی زندگی گُذار رہاہے تو یہ اُس عظیم محسن انسانیت کی قُربانی کا ثمر ہے اسی لئے تو ایک عیسائی شاعر و دانشور نے کیا خوب کہا ہے

فقط ہے پیار کا دعویٰ ہر ایک مذہب کا

جہاں بھی ظلم ہے نفرت ہے وہ جہالت ہے

یہی وہ درس ہے جو دئے گئے یسوع مسیح

جہاں میں خدمت انسانیت عبادت ہے

حسین ؑ آپ نے انسانیت کا درس دیا

حسینؑ آپ نے سودا ضمیر کا نہ کیا

حسین ؑ آپ کا پیغام بھی محبت ہے

حسین ؑ آپ کی دُنیا کو پھر ضرورت ہے

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Villages Nature Paris
Previous Post ” Villages Nature Paris” زمین پے جنت
Next Post حسینؑ آپ کی دُنیا کو پھر ضرورت ہے، علم حسینی تاقیامت مظلوم کی حمایت اورظالم سے نفرت کا استعارہ رہیگا، چوہدری افضل لنگاہ
chaudhry, Afzal , Langah, Paris, on, martyrdom, of, Hazrat, Imam, Hussain. A.S

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.