counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

یوسف گیلانی کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

یوسف گیلانی کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس نور الحق قریشی نے مقدمات کی سماعت کی ۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مقدمات کی ایف آئی آرز میں سابق وزیراعظم کانام شامل نہیں […]

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں پیٹرول نایاب

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں پیٹرول نایاب

کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیا ہوئی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں اور بلوچستان میں بھی پیٹرول نایاب ہو گیا۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 16 فیصد ٹوکن ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث پیٹرول کی ترسیل کا عمل رکنے […]

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ضرب عضب، کراچی آپریشن پر بات چیت

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ضرب عضب، کراچی آپریشن پر بات چیت

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن، ضرب عضب، فاٹا میں تعمیر نو اور امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کے دورہ پاکستان سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں آرمی […]

یوسف رضا گیلانی نے مقدمات میں ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

یوسف رضا گیلانی نے مقدمات میں ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کرپشن کے مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے ہائی کورٹ میں 8 درخواستیں دائر کردیں ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر راجہ علیم عباسی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئیں درخواستوں میں موقف اختیار کیا […]

صحافی ارشاد مستوئی اور اس کے ساتھیوں کے 2 قاتلوں کو گرفتار کر لیا، وزیر داخلہ بلوچستان

صحافی ارشاد مستوئی اور اس کے ساتھیوں کے 2 قاتلوں کو گرفتار کر لیا، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ : بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے صحافی ارشاد مستوئی اس کے ساتھیوں کے 2 قاتلوں کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گرد سینیٹر حافظ حمد اللہ اور ماما قدیر کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے […]

خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق

خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق

جمرود : خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں دو دھماکے ہوئے، پہلے خود کش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور28 افراد زخمی ہو گئے، امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جمع ہونے پر دوسرا دھماکا ہو گیا۔ زخمیوں میں خاصہ دار فورس کے اہل کار بھی شامل ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جمرود بازار میں خاصہ […]

دہشتگردی و کرپشن کیخلاف جنگ کی ملکیت عوام کے پاس چلی گئی، عبدالقادر بلوچ

دہشتگردی و کرپشن کیخلاف جنگ کی ملکیت عوام کے پاس چلی گئی، عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد : وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی ترک کرتی ہے تو کرے، جنگ چاہتی ہے تو ہم گھبرانے والے نہیں۔ یہ بات انہوں نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کرپشن اور دہشت […]

محکمہ آبپاشی میں اربوں کی کرپشن ؛ پنجاب کے 5 افسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف تحقیقات شروع

محکمہ آبپاشی میں اربوں کی کرپشن ؛ پنجاب کے 5 افسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف تحقیقات شروع

لاہور : نیب پنجاب نے اربوں روپے کی کرپشن پر چیف انجینئر سرگودھا زون سمیت محکمہ آبپاشی کے 5 افسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف انکوائری شروع کردی،ان افسران پر بھکر فلڈ بند اور اسمال ڈیمز کی تعمیر و مرمت میں ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے وسیع پیمانے پر سرکاری فنڈز خوردبرد کرنے کا الزام ہے۔ نیب […]

جعلی ڈگریوں اور جعلی میڈیکل کالجز کے ذمہ دار ڈاکٹر عاصم ہیں، سائرہ افضل تارڑ

جعلی ڈگریوں اور جعلی میڈیکل کالجز کے ذمہ دار ڈاکٹر عاصم ہیں، سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے جعلی ڈگریوں اور جعلی میڈیکل کالجز کے ذمہ دار ڈاکٹر عاصم کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق مشیر پیٹرولیم سے تفتیش کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران سائرہ افضل تارڑ نے کہا […]

آرمی چیف سے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اور جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اور جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے پیٹر لیوائے اور جرمن وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔ امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی پیٹر لیوائے کے ہمراہ پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور افغانستان میں امریکی سفیر مائیکل مکنلے […]

سوڈانی صدر کے طیارے کی لاہور ائیر پورٹ پر لینڈنگ، گورنر پنجاب کا استقبال

سوڈانی صدر کے طیارے کی لاہور ائیر پورٹ پر لینڈنگ، گورنر پنجاب کا استقبال

لاہور : سوڈانی صدر عمر البشیر چار روزہ دورے پر چین جا رہے تھے کہ فیول کم ہونے کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں گورنر پنجاب اور ڈی سی او لاہور سمیت اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پرسوڈانی صدر کا خیر مقدم کیا۔ طیارہ لینڈنگ کے ڈھائی گھنٹے بعد تیل […]

حکومت نے ایف آئی اے کو گیلانی کی گرفتاری سے روک دیا

حکومت نے ایف آئی اے کو گیلانی کی گرفتاری سے روک دیا

لاہور : سابق صدر آصٖف زرداری کے سخت بیان کے بعد حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی۔ حکومت نے آصٖف زرداری کو منانے کیلئے بیک چینل ڈپلومیسی شروع کر دی اور پہلی کوشش کے طور پر حکومت نے ایف آئی اے کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ دس ارب […]

ساہیوال اور بہاولپور میں قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ساہیوال اور بہاولپور میں قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور : پنجاب کی دو مختلف جیلوں میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ ساہیوال میں قید مجرم محمد اشرف نے 1994 میں تلخ کلامی پر اپنے محلے دار شہزاد فرید نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ جبکہ بہاولپور میں مجرم جمعہ خان نے 2000 میں گھریلو ناچاقی کی بناء […]

زرداری ٹھیک کہہ رہے ہیں نواز شریف نے ’’مک مکا‘‘ کا بھرم نہیں رکھا، عمران خان

زرداری ٹھیک کہہ رہے ہیں نواز شریف نے ’’مک مکا‘‘ کا بھرم نہیں رکھا، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا ہوا تھا لیکن نواز شریف نے بھرم نہیں رکھا۔ آصف زرداری کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری ٹھیک کہہ رہے […]

زرداری، الطاف حسین ملاقات کا کوئی امکان نہیں ،ذرائع ایم کیو ایم

زرداری، الطاف حسین ملاقات کا کوئی امکان نہیں ،ذرائع ایم کیو ایم

لندن : سابق صدرآصف علی زرداری اورالطاف حسین کی فی الوقت ملاقات کاکوئی امکان نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سےرابطہ ہوا ہے اورنہ سابق صدر اورپی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین سےملاقات شیڈول ہے۔ دوسری طرف پی پی کے ذرائع نے بھی […]

حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے، آصف زرداری

حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے، آصف زرداری

دبئی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 90 کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے تاہم انتقامی کارروائی کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔ اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے […]

این اے 122 اور این اے 154 میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا اعلان

این اے 122 اور این اے 154 میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا اعلان

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں حلقوں کے لئے امیدوار […]

کردار صاف ہے استعفی نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن ممبران

کردار صاف ہے استعفی نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن ممبران

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر واضح کردیا ہے کہ ان کا کردار صاف ہے اس لئے وہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے ممبران کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان […]

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر پر پابندی عائد

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر پر پابندی عائد

لاہور : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر پر لاہور ہائیکورٹ نے پابندی عائد کردی۔ جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الطاف […]

حلقہ این اے 122 میں عبدالعلیم خان سے موزوں کوئی امیدوار نہیں، عمران خان

حلقہ این اے 122 میں عبدالعلیم خان سے موزوں کوئی امیدوار نہیں، عمران خان

لاہور : الیکشن سسٹم سے نالاں کپتان کو بالاخر لاہور کے انتخابی معرکے میں اترنا پڑا۔ این اے 122 میں سردار ایاز صادق کے مقابلے میں عبدالعلیم خان کو لانے کا اعلان کیا تو کارکنوں نے اعتراضات اٹھائے جس پر کپتان نے عبدالعلیم خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ تحریک انصاف کی ویب سائٹ […]

پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت، ثبوت امریکا کو دیدیے: خواجہ آصف

پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت، ثبوت امریکا کو دیدیے: خواجہ آصف

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے گاؤں کندن پور پہنچے اور وہاں ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا۔ بھارتی فائرنگ سے اس گاؤں کے 7 افراد شہید ہو گئے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں ’را‘ مداخلت کر رہی ہے۔ سوزن رائس کے ساتھ ثبوت […]

خیبر پختونخوا میں ضلعی ناظمین کے انتخابات، تحریک انصاف 9 سیٹیں لے اڑی

خیبر پختونخوا میں ضلعی ناظمین کے انتخابات، تحریک انصاف 9 سیٹیں لے اڑی

پشاور : ضلعی حکمرانوں کے انتخابات میں تحریک انصاف نے 9 اضلاع میں ناظم کی سیٹیں جیت کر میدان مار لیا ہے۔ جماعت اسلامی کے چار امیدوار ضلعی ناظم بن گئے۔ (ن) لیگ نے تین اضلاع فتح کئے۔ جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی کے دو، دو امیدوار ضلعی ناظم بنے۔ اے این پی […]