counter easy hit

غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات الیکشن کمیشن سے کرانے پر مہلت طلب

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل میں کہاہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات کاجائزہ صرف وفاقی حکومت لے سکتی ہے، غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے سپریم کورٹ سمیت الیکشن کمیشن کے دائر ہ اختیار پر تحفظات ہیں۔

Sought to investigate foreign funding to the EC

Sought to investigate foreign funding to the EC

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی عمران خان اورجہانگیرخان ترین کےخلاف درخواست پرسماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کامعاملہ الیکشن کمیشن کوبھجوائے جانے سے متعلق بدھ کوپوچھے گئے عدالتی سوال پرکہا کہ چیئرمین تحریک انصاف شہرمیں نہیں، ان سے مشاورت کےبعد ہی کوئی حتمی رائے دے سکتے ہیں۔

عدالت کے استفسار پر انور منصور نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق کوئی فرد واحد اور غیر متاثرہ شخص کسی سیاسی جماعت کے اکاؤنٹس کو چیلنج نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت کیس کی سماعت پر سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار پر بھی تحفظات ہیں۔

انور منصور نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات کاجائزہ صرف وفاقی حکومت لے کر ریفرنس بھیجنے کا اختیار رکھتی ہے،تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے کو بھی چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ عدالت نے انور منصور کی ا پنے موکل سے مشاورت کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website