yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا انکشاف ۔۔ یہ پیسے کون اور کیسے لگا رہا ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

Web Editor October 11, 2018 1 min read
By knowing you too will be stupid
Share this:
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے میڈیا سیل کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کرنے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معتبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف استعمال کئے جانے والے مبینہ طور  پر مریم نوازکے سوشل میڈیا سیل کو پرائیویٹ کمپنی ظاہر کر کے حکومتی سیکرٹ فنڈز سے کروڑوں روپے کی ادا ئیگیاں کی گئیں جبکہ اس مقصد کے لئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یونیورسٹی لیول کے آئی ٹی ایکسپرٹ کی 60 رکنی ٹیم کو بھی خفیہ طور پر بھرتی کیا جنہیں ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی فراہم کی جاتی تھیں۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گذشتہ دور حکومت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سرپرستی میں چلنے والے سوشل میڈیا سیل کا کام صرف اور صرف حکومتی کاموں کی پروجیکشن، پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف طنزیہ کارٹون اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر منفی پراپیگنڈا کرنا ہوتا تھا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے اکثر سوالات اُٹھائے جاتے تھے جبکہ مریم نواز کے میڈیا سیل کو قومی خزانے سے تنخواہوں کی ادائیگی کا بھی انکشاف ہوا لیکن اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی سیکرٹ فنڈز سے مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل کو کروڑوں روپے کی ادائیگیوں کے خلاف قومی سلامتی کے اداروں نے اب تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے

۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا سیل نواز شریف کے دور حکومت کے پہلے تین سال وزیراعظم ہاؤس کے اندر موجود تھا جہاں نوجوانوں پر مشتمل سوشل میڈیا ٹیم خفیہ طور پر کام کرتی رہی تاہم اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مریم نواز کی مذکورہ ٹیم کو بے نقاب کئے جانے کے مسلم لیگ نکے آخری سال اسے وزارت اطلاعات کے ذیلی ادارے پریس انفارمشن ڈیپارٹمنٹ( پی آئی ڈی ) میں شفٹ کر دیا گیا ، لیکن اس سیل کو حکومت کے خفیہ فنڈز سے ادائیگیوں کا سلسلہ چلتا رہا۔قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل نے محض حکومتی پروگراموں کی عوامی سطح پر تشہیر کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے قیام کے دوران مریم نواز کے اس سوشل میڈیا سیل کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کر دیا گیا تھا اور اس دوران 60 رکنی ٹیم میں سے 50 لوگوں کو فارغ کر کے دس لوگوں کی خدمات جاری رکھیں گئیں کیونکہ تب اس سوشل میڈیا سیل کو تنخواہوں اور دیگر مراعات کی ادائیگی ن لیگ کی طرف سے کی جانا تھیں۔اس حوالے سے ایک یہ انکشاف بھی ہو کہ مریم نواز کے میڈیا سیل میں موجود کئی لوگوں کو کانٹریکٹ پر ہونے کے باوجود نوکری سے نکال دیا گیا اور کچھ لوگوں کو تو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل سے اپوزیشن کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کے لئے گرافکس ایکسپرٹس کی خدمات بھی حاصل کی جاتی تھیں، سوشل میڈیا سیل کی یہ ٹیم پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو خصوصی طور پر پر ٹارگٹ کرتی تھی اور عمران خانسمیت کئی اہم شخصیات کے مضحکہ خیز کارٹون بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا بھی اس ٹیم کا ٹاسک تھا ۔تاہم اب اس حوالے سے چونکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے لہٰذا جلد ہی اس کی تمام تر تفصیلات منظر عام پر آئیں گی جس سے معلوم ہو گا کہ مریم نواز نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا سیل کے لیے قومی خزانے سے کتنی رقم تنخواہوں اور مراعات کی ادائیگی کی مد میں استعمال کی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The results of modern research came out
Previous Post کیا اومیگا تھری کے کیپسول واقعی امراض قلب سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ؟ جدید تحقیق کے نتائج سامنے آ گئے
Next Post ’ایان علی آصف زرداری اور بلاول کو کیا چیز خرید کر دیتی رہیں‘‘ جعلی اکائونٹ سے متعلق نئے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
'What buys ayana Ali Asif Zardari and Bilawal?'

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.