yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

برطانوی شہزادے ہیری کی خفیہ فون ریکارڈنگ ۔۔۔ پورے برطانیہ کو ہلا کر رکھ دینے والی بریکنگ نیوز آ گئی

MH Kazmi October 5, 2019 1 min read
British Prince Harry's Secret Phone Recording ... Breaking news shook the entire UK
Share this:

British Prince Harry's Secret Phone Recording ... Breaking news shook the entire UK

لندن (ؤیب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری نے معروف برطانوی اخبار’دی سن‘ اور ’دی مرر‘ کے خلاف خفیہ طور پر فون ریکارڈ کرنے کے تحت عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔شہزادہ ہیری نے ایک ایسے وقت میں برطانوی اخبارات کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جب کہ تین دن قبل ہی ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے بھی برطانوی اخبار کے خلاف جھوٹی خبر شائع کرنے پر مقدمہ دائر کردیا تھا۔میگھن مارکل نے ڈیلی میل’میل آن سنڈے‘ پر ایک جھوٹا خط شائع کرنے اور من گھڑت معلومات پھیلانے کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔‘رائٹرز‘ کے مطابق میگھن مارکل کی جانب سے مقدمہ دائر کیے جانے سے قبل ہی ان کے شوہر شہزادہ ہیری نے ’میل آن سنڈے‘ کی جانب سے اہلیہ کے والد کا خط شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔شہزادہ ہیری نے برطانوی اخبار کی جانب سے خط شائع کرنے پر کہا تھا کہ برطانیہ کی طاقتور ترین میڈیا نے ان کی والدہ شہزادی ڈیانا کو ان سے چھینا اور اب وہی طاقتیں ان کی اہلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں۔شہزادی ڈیانا کی نجی زندگی اور تصاویر برطانوی میڈیا سمیت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنتی تھیں اور خبریں تھیں کہ ایسی کوریج کی وجہ سے وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔شہزادی ڈیانا کی شادی، ان کی جانب سے محفلوں میں شرکت، اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرنے اور یہاں تک کہ ان کی موت اور ان کی آخری رسومات کو بھی برطانوی سمیت عالمی میڈیا نے بھرپور کوریج دی تھی اور وہ ان شخصیات میں شمار ہوتی تھیں جنہیں دنیا میں سب سے زیادہ کوریج ملتی ہے۔شہزادی ڈیانا 1997 میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک روڈ حادثے میں چل بسی تھیں۔شہزادہ ہیری نے گزشتہ ہفتے افریقی دورے کے دوران جاری کیے اپنے بیان میں برطانوی میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ برطانوی میڈیا ان کی اہلیہ اور ان کی زندگی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔افریقی دورے سے واپسی کے بعد میگھن مارکل نے ’میل آن سنڈے‘ کے خلاف جھوٹا خط شائع کرنے پر عدالت میں مقدمہ دائر کردیا تھا۔اداکارہ کے مطابق میل آن سنڈے نے جو ان کے والد کا ہاتھ سے تحریر شدہ خط شائع کیا وہ جھوٹا اور غلط معلومات پر مبنی تھا جسے پڑھ کر انہیں تکلیف ہوئی۔میگھن مارکل نے خط شائع کرنے کے بعد اخبار پر مقدمہ دائر کردیا تھا اور اب ان کے شوہر نے بھی دیگر دو برطانوی اخباروں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق شہزادہ ہیری نے ایک پرانے کیس میں ’دی سن‘ اور ’دی مرر‘ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے دونوں برطانوی اخبارات کے خلاف 2011 کے پرانے کیس کے تحت مقدمہ کیا اور دونوں اخبارات پر فون کی خفیہ ریکارڈنگ کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔شاہی محل نے بھی شہزادہ ہیری کی جانب سے برطانوی اخبارات کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تصدیق کردی جب کہ ’دی سن‘ انتظامیہ نے بھی اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے 2007 میں بدنام زمانہ برطانوی اخبار ’نیوز آف دی ورلڈ‘ والے فون ہیکنگ کیس میں دونوں اخبارات کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شہزادہ ہیری نے اپنا مقدمہ کس سال سے کس سال تک دائر کیا ہے۔برطانیہ میں ’فون ہیکنگ‘ کیس نے ماضی میں تہلکہ مچادیا تھا اور یہ کیس عدالتوں میں بھی چلتا رہا جس پر ’نیوز آف دی ورلڈ‘ پر 500 یورو جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا اور اخبار کے صحافیوں کی جانب سے اہم شخصیات کی فون ہیک کرکے معلومات حاصل کرنے کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔فون ہیکنگ کیس سامنے آنے کے بعد ’نیوز آف دی ورلڈ‘ کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، یہ وہی اخبار ہے جس نے پاکستانی کرکٹرز محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کا اسپاٹ اسکینڈل کیس سامنے لایا تھا۔اب شہزادہ ہیری نے اسی کیس کے تحت ’دی سن‘ اور ’دی مرر‘ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہےکہ ان کی درخواست پر کب تک سماعت ہوگی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
How to arrest Faraday spouse from Lahore, how do both men trap women and then do some shameful thing?
Previous Post لاہور سے فراڈیے میاں بیوی گرفتار ،دونوں ملکر خواتین کو کیسےپھنساتے اور پھر کو ن سا شرمناک کام کرتے؟ددران تفتیش ہوش اڑا دینے والا انکشاف
Next Post آئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
Great news for iPhone giants

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.