yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کوئٹہ میں دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق

MH Kazmi June 23, 2017June 23, 2017 1 min read
Blast in Quetta, kills 11 people including police officers
Share this:

کوئٹہ کے آئی جی آفس کے سامنے شہدا چوک پر بارودی مواد سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکے سے 6پولیس اہلکاروں سمیت12افراد جاں بحق جبکہ 10سالہ بچی اور پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔

Blast in Quetta, kills 11 people including police officers
Blast in Quetta, kills 11 people including police officers

دھماکا کوئٹہ کے گلستان روڈ پر واقع آئی جی آفس کے سامنے شہداء چوک پراس وقت ہوا، جب پولیس اہلکاروں نے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش تو اس میں سوار حملہ آور نے دھماکا کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشن عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت گاڑی میں دہشت گرد تھا یانہیں، فی الحال یقین سے کہنا مشکل ہے۔  دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچااور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد کا رمیں نصب کیا گیا تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کار میں مبینہ خودکش حملہ آور بھی سوار تھا، جس کا ممکنہ ہدف آئی جی آفس تھا۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کوسول اسپتال کیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب سول اسپتال کوئٹہ میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ بولان میڈیکل کمپلیکس میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا تقریباً پونے نو بجے اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروںمشکوک گاڑی کوروکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو اڑا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ جس نوعیت کا دھماکا تھا اتنا نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد حملے کے خدشات تھے اورسیکورٹی کے تمام ممکنہ انتظامات کیے گئے تھے۔

آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم انجم نے بھی دھماکےکی جگہ کا دورہ کیا اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب
وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہےاور حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایک بیان میں وزیرداخلہ نے جاں بحق افرادکے اہل خانہ دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

وزیراعلی ٰبلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نےزخمیوں کوفوری بہترین طبی امداد کی فراہمی اورشدیدزخمیوںکوکراچی منتقل کرنےکےانتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ کوئٹہ بھرمیں سیکورٹی انتظامات بڑھائے جائیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Disclosure of secret Prisons in Yemen
Previous Post یمن میں خفیہ جیلوں کا انکشاف
Next Post صدر، وزیر داخلہ اور دیگر رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
Condemns Quetta blast of President, Interior, and other leaders

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.