yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دہشتگردی کا بڑا حملہ

Web Editor February 18, 2019 1 min read
Big terrorism attack
Share this:

کوئٹہ: مکران ڈویژن کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان میں پنجگور کے پہاڑی علاقے میں واقع 2 چوکیوں پر شفٹ کی تبدیلی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ایف سی بلوچستان کے ترجمان خان واسع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 4 اہلکاروں کو متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد ایف سی اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور شہدا کے جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا۔

شہید اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک عبدالرحمٰن، سپاہی نصیب اللہ، سپاہی نعمان اور حق نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔یہ بلوچستان میں پیرا ملٹری فورسز پر 24 گھنٹے میں دوسرا حملہ ہوا تھا، جہاں اس سے قبل لورالائی میں حملے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آلیانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے حملے کو بلوچستان میں امن اور ترقی کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ ایف سی اور سیکیورٹی فورسز نے صوبے میں امن کے قیام کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے

تسنیم خبر رساں ادارے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا، جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے قریب وکائی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پردہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔ شہادت پانے والوں میں نائب صوبیدار گل شہادت (کرک)، نائیک لال خان (لکی مروت)، نائیک سجاد (لودھراں)، سپاہی انور (کرک)، نائیک نواز (تونسہ شریف) اور سپاہی سجاد (سیالکوٹ) شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈیز سے نشانہ بنایا اور سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں پر فائرنگ بھی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ تربت میں اس سے قبل بھی متعدد حملے ہوتے رہے رہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Saudi Arabia accepted another Pakistan request
Previous Post سعودی عرب نے پاکستان کی ایک اور درخواست قبول کر لی
Next Post سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل کو حل کریں گے
Will solve problems of Pakistani,s in Saudi Arabia

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.