yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

باچاخان یونیورسٹی پر حملہ اور بھارت !

Yes 2 Webmaster January 20, 2016 1 min read
Bacha Khan University Attack
Share this:
Umar Mansoor
Umar Mansoor

تحریر: ڈاکٹر تصور حسین مرزا
ہماری بدقسمتی ہے کہ جب تک حادثہ رونما نہ ہو جائے ہم سنجیدہ نہیں ہوتے ۔آج پھر پاکستانی قوم کو ایک دردناک سانحہ دیکھنا پڑا ۔کاش ہماری حکومت بھارتی وزیر دفاع کے اس بیان کا نوٹس لیتی۔ کچھ ہی دن پہلے کہا تھا کہ ہم وہی درد محسوس کرئیں گئے جو ہم نے پٹھان کوٹ میں محسوس کیا۔ اس کھلم کھلا دھمکی پر اگر دھیاں دیا ہوتا تو آج آہوں اور سسکیوں میں مبتلا نہ ہوتے ۔خبروں کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان کی جانب سے یونیورسٹی پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے تاہم ایک اور طالبان رہنما خلیفہ عمر منصور نے بی بی سی اردو کو ٹیلیفون کر کے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ تحریک طالبان درہ آدم خیل و پشاور نے کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور سکول حملہ فوج جبکہ یہ حملہ ملک کی سیاسی قیادت کو پیغام دینے کے لیے کیا گیا۔

مہتاب خان عباسی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فورینسک ٹیسٹ کیا جائے گا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور مقامی افراد ہی تھے۔ مہتاب خان عباسی کے مطابق یونیورسٹی کے اندر 54 پولیس اہلکار تعینات تھے اور اس کے علاوہ یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے اور ان اہلکاروں کی جانب سے بروقت جوابی کارروائی کی وجہ سے دہشت گردوں کو گھیر لیا گیا۔

ضلعی ناظم اعلیٰ فہد خان کے مطابق اس حملے میں اب تک چالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چارسدہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مطابق اب تک اکیس افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئی ہیں جبکہ زخمیوں میں کئی کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون?خوا کے شہر چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد ضلعی ناظم فہد خان نے اکتیس جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی ناظم کا مزید کہنا تھا کہ تین دہشت گرد مرکزی دروازے سے جبکہ چار دیوار پھلانگ کر یونیورسٹی کے گیسٹ ہاؤس اور بعد میں یونیورسسٹی کیمپس میں داخل ہوئے تھے۔ اس موقع پر موجود پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سعید وزیر کا کہنا تھا، ”مقامی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان کی خود کُش جیکٹیں نہیں پھٹی تھیں۔ دو انسپکٹرز اوور ان کا عملہ بروقت پہنچ گئے تھے اور انہوں نے عسکریت پسندوں کا مقابلہ کیا۔”

Bacha Khan University Attack
Bacha Khan University Attack

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی سیکورٹی ٹھیک تھی۔ اس کارروائی میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو چکے ہیں جبکہ قریبی رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اب تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کے لئے جاری کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے ہے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئی تھی جبکہ فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی باچاخان یونیورسٹی میں آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے پہنچ گئے۔ فوج کے ترجمان کے لفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی نے آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ ہاسٹلز کو کلیئر کردیا گیا ہے۔” عسکریت پسندوں نے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب باچاخان یونیورسٹی میں خدائی خدمتگار تحریک کے بانی باچا خان کی برسی کا انعقاد ہو رہا تھا۔ اس مشاعرے میں شرکت کے لئے چھ سو افراد دیگر شہروں سے بھی آئے تھے جبکہ یونیورسٹی میں طلبا و طا لبات کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی علاقوں میں ایک عرصے سے آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق زیادہ تر عسکریت پسند ان علاقوں سے نکل کر شہری علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت کے متعدد اداروں کے مابین ابھی تک دہشت گردی کے خاتمے کے لئیاس طرح کی کوآرڈی نیشن دیکھنے میں نہیں آئی، جو وقت کا تقاضا ہے۔

اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یا ر ولی خان کا کہنا ہے، ”حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے واقعات کی مذمت کی بجائے مزاحمت کی پالیسیوں کو آگے بڑھائے۔ آرمی پبلک سکول کے واقعے کے بعد پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لئے متحد نظر آئی اور سیاسی لوگوں نے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ نیشنل پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ نیشنل ایکشن پلان کے ایک حصے پر تو مکمل عمل ہو رہا ہے لیکن جو سول اداروں کا حصہ ہے اس پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔”

Afghanistan War
Afghanistan War

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کی جانب سے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے ان اداروں کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی ہدایات جاری نہ ہو سکیں۔ تجزیہ نگار اور افغان امور کے ماہر گوہر علی خان کا کہنا تھا، ”افغانستان کی جنگ سے کئی لوگوں کے مفادات بھی وابستہ ہیں۔ وہ نہی? چاہیں گے کہ افغانستان میں امن آئے اور جب تک افغانستان میں امن نہیں آئے گا، پاکستان سمیت اس خطے میں امن کے قیام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

باچا خان یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر خیبر پختونخوا مہتاب احمد خان عباسی کا کہنا تھا، ‘یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حملہ آور مقامی لوگ ہیں لیکن مقامی لوگ بیرونی لوگوں کے تعاون کے بغیر اس طرح اقدامات نہیں اٹھا سکتے۔ دیگر یونیورسٹیز کے سیکورٹی اہلکاروں کی تربیت کی جارہی ہے تاکہ وہ ایسے حالات میں فوری کارروائی کر سکے۔ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر حالت میں ختم کریں گے۔ یہ انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے کے لئے سکول،کالج،مسجد یا چرچ میں کوئی فرق نہیں ہے۔” دہشت گردوں نے باچاخان یونیورسٹی پر بھی آرمی پبلک سکول کے طرز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی تاہم مقامی سیکورٹی اہلکاروں کی فوری مداخلت کی وجہ سے وہ باچاخان یونیورسٹی میں منعقدہ مشاعرے کی تقریب کو نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ وہ ہاسٹل اور کلاسز تک بھی رسائی حاصل نہ کر سکے۔

جب سانحہ پشاور آرمی سکول سولہ دسمبر 2014 کو ہوا تھا اس وقت بھی بندہ ناچیز نے کہا تھا کہ یہ بھارت کی کاروائی ہے کیونکہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور بھارتی ایجنسی را پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی میں ملوث ہے ، بھارتی ایجنسی را افغنستان کے زریئے ضمیر فروش لوگوں کو خرید کر ہماری خوشیوں کو ماتم میں بدلتی ہے ، دہشت گردوں کے انڈیا میں رابطے ثابت ہو چکے ہیں فون کا ڈیٹا بھی گواہی دے رہا ہے، آگئے آگئے دیکھتے رہو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔۔۔۔ مگر ۔۔ اب وقت آگیا ہے ملک کی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے اور پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو دشمن تصور کیا جائے تا کہ آئندہ کوئی سانحہ رونما نہ ہو سکے

Dr tasawar Hussain Mirza
Dr tasawar Hussain Mirza

تحریر: ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif and Raheel Sharif
Previous Post امن کی ادھوری آشا
Next Post نسل نو کی تعمیر شخصیت مگر کیسے
Pakistani Nation

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.