yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

امن کی ادھوری آشا

Yes 1 Webmaster January 20, 2016 1 min read
Nawaz Sharif and Raheel Sharif
Share this:
Peace
Peace

تحریر: پروفیسر مظہر
رائی کا پہاڑ بنانے والے سیاسی بزرجمہروں نے زور تو بہت مارا، اپوزیشن نے بھی یہ ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی کہ ہماری سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر نہیں۔ دھرنوں کے ایام میں تو اِن کی آنکھوں کی چمک قابلِ دیدتھی اور صبح ومسا ”امپائر” کی انگلی کھڑی ہونے کے انتظار میں بے چین و بیقرار لیکن کاتبِ وقت نے قدم قدم پہ ثابت کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سول اور عسکری قیادت میں ذہنی ہم آہنگی ہے۔

آپریشن ضربِ عضب سے اقتصادی راہداری تک ”شریفین” ہم قدم وہم زباں۔ سبھی جانتے ہیںکہ طالبان نامی دہشت گردوںکے ہاتھوںملکی فضائیں ہمہ وقت سوگوار رہتی تھیں ۔خودکُش حملوںاوربم دھماکوںنے زندگی کی بے ثباتی کو کچھ اوربڑھا دیاتھا۔کراچی کی خون آلودہواؤں سے اذہان وقلوب کی کھیتیاںبنجر اورفہم وادراک کے چشمے خشک کہ فضائے بسیط میںخوف کے لہراتے سایوںنے سب کچھ منجمد کرکے رکھ دیا۔بلوچستان کے حالات دگرگوںاور افراتفری کاعالم ۔پھرقدرت نے ہمیںایک موقع بخشااورسول وعسکری قیادت ملکی استحکام کی خاطرایک صفحے پر، کوئی رنجش ،غلط فہمی نہ اختلاف ۔ایسی قربت اورہم آہنگی کبھی دیکھی نہ سنی لیکن بزرجمہر پھربھی کسی ایسے روزن کی تلاش میںسرگرداںرہے جو اُن کی خواہشات کی تکمیل کاباعث بن سکے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی اچانک پاکستان آمدپر افواہ سازفیکٹریوںکی چمنیوںسے ایک دفعہ پھردھواں اٹھنے لگا۔ کہاگیا کہ عسکری قیادت نے نریندرمودی کی آمدکو پسندنہیں کیالیکن سپہ سالارجنرل راحیل شریف نے پٹھان کوٹ حملے کے بعدسول حکومت کے فیصلوںکی یوںتائید کی کہ افواہ ساز بزرجمہر اپناسا مُنہ لے کررہ گئے۔

Nawaz Sharif and Raheel Sharif
Nawaz Sharif and Raheel Sharif

لاریب یہ سول اورعسکری قیادت کی افہام وتفہیم کا ہی ثمرہے کہ عروس البلاد کراچی ایک دفعہ پھررات گئے تک جاگتاہے ،بلوچستان امن کی جانب گامزن اورضربِ عضب نے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ۔اب وزیرِاعظم میاں نواز شریف اورسپہ سالارجنرل راحیل شریف برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اورایران کے مابین مصالحتی کردارادا کرنے کے لیے سعودی عرب اورایران کے دورے پر ۔شنیدہے کہ سعودی عرب اورایران کی اعلیٰ قیادت نے ہی خطے میںکشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان کو مصالحتی کردار اداکرنے کے لیے کہا۔ پاکستان کی یہ ادابھارت کے مَن کو نہیںبھائی ،وجہ صرف یہ کہ امن مشن کی کامیابی نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ اقوامِ عالم میںبھی پاکستان کے وقارمیں اضافے کاباعث بن سکتی ہے جوبھارت کو منظور نہیں۔

14 جنوری کوبھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہاکہ پاکستان کی سمت درست ہے اورجیش محمد کے خلاف کارروائی احسن اقدام ۔اُنہوںنے یہ بھی کہاکہ خارجہ سیکرٹری کی سطح کے مذاکرات باہمی مشاورت سے مختصر مدت کے لیے ملتوی کیے گئے ہیںاور بھارت تحقیقات کے لیے آنے والی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کاخیر مقدم کرے گا لیکن جونہی یہ پتہ چلاکہ میاںنواز شریف اورجنرل راحیل شریف امن مشن پرسعودی عرب اورایران جارہے ہیںتو وکاس سوارپ کی نیوزبریفنگ کے صرف دودِن بعد بھارتی وزیرِدفاع منوہر پاریکر نے کہہ دیاکہ پاکستان نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پرہونے والے حملوںکی تحقیقات میںکوئی تعاون نہیںکیا ۔پاکستانی ٹیم کوپٹھان کوٹ ایئربیس کے اندرجانے کی اجازت نہیںدیں گے ،ہماراصبر جواب دے گیا۔دنیا اِس کے نتائج ایک سال کے اندر دیکھ لے گی۔

یوںمحسوس ہوتا ہے کہ جیسے منوہر پاریکرذہنی خلجان میںمبتلاء ہیں کیونکہ کوئی بھی ذی ہوش ایسابیان دینے سے گریزہی کرے گاجب اُسے یہ پتہ ہوکہ پاکستان ایٹمی صلاحیت میںبھارت سے کہیںآگے ہے ۔ایٹمی وارہیڈ لے جانے والا شاہین وَن 900 کلومیٹر ،شاہین ٹو 2200 کلومیٹر اورشاہین تھری 2750 کلومیٹرتک کی دوری تک اپنے ٹارگٹ کو سوفیصد ایکوریسی کے ساتھ تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔شاہین تھری نے بحرِہند میں2750 کلومیٹر کے فاصلے پرایک تیرتے ہوئے ٹارگٹ کودو حصوں میںتقسیم کردیا ۔یہ شاہین تھری ہی ہے جو جزائر انڈیمان (کالاپانی) میںواقع بھارت کی آخری دفاعی تنصیبات کوبھی نیست ونابود کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔پاکستان رعداوربابر کروزمیزائل بنانے والادنیاکا چوتھاملک ہے ۔اِس سے پہلے صرف امریکہ ،روس اورفرانس یہ میزائل بنارہے ہیں ۔یہ میزائل لڑاکا طیاروںکے ذریعے فائرکیے جاسکتے ہیں ،یہ زمین سے زمین اور بحری جہازسے زمین پر بھی 750 کلومیٹرتک مارکرسکتا ہے۔

Shaheen-III Missile
Shaheen-III Missile

یہ میزائل دشمن کے ریڈارکو دھوکا دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے ۔بابر کروز میزائل کی رفتار 900 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔یہ زمین سے صرف 100 میٹر اوپر پروازکر سکتاہے، راستے میںآنے والی ہررکاوٹ کوعبور کرنے اوررات کے اندھیرے میںبھی اپنے ٹارگٹ کودرست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔نصر میزائل دشمن کے ہزاروں فوجیوںکو پلک جھپکتے ہی نیست ونابودکرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ یہ وہی میزائل ہے جس پر صرف بھارت ہی نہیں ،مغربی دنیابھی حیران وپریشان ہے۔

اِس کے علاوہ وہ چھوٹے ایٹمی ہتھیارہیں جن پرہمارا دوست نما دشمن امریکہ بھی مضطرب۔ اِن حالات میںبھارتی وزیرِدفاع منوہرپاریکر کے بیان کومحض ”دیوانے کی بَڑ” ہی سمجھاجا سکتاہے ۔ہم سمجھتے ہیںکہ امریکہ لاکھ بھارت کی پیٹھ تھپتھپائے ، وہ پاکستان پرحملہ کرنے کی کبھی حماقت نہیںکر سکتا ۔یہ سب پاکستان کودباؤ میںرکھنے کے حربے ہیںاوربھارت پہلے بھی کئی باریہ حربے استعمال کر چکا ہے۔

کہا جا سکتا ہے کہ ہماری بھارت کے ساتھ امن کی آشا ادھوری ہی رہے گی کیونکہ تالی ہمیشہ دونوںہاتھوں سے ہی بجتی ہے اورجب ایک ہاتھ آگے بڑھنے کوتیار ہی نہ ہوتو تالی بجنے کاانتظار احمقوںکی جنت میںبسنے کے مترادف ہے ۔بھارت کے ساتھ امن کاادھورا خواب تو صرف اسی صورت میںپورا ہوسکتا ہے اگر پاکستان اپناایٹمی پروگرام ختم کردے ،بھارت کی اقوامِ متحدہ میںمستقل ممبرشپ کی مخالفت چھوڑدے ،اقتصادی راہداری سے توبہ کرلے ،بھارت کوافغانستان تک سڑک کے ذریعے رسائی دے دے ،کشمیرکو بھول جائے اورپانی کا مسٔلہ اٹھانے سے بازآ کراپنی زمینوںکو بنجرکر لے۔ کیا پاکستان اِس کے لیے تیار ہے؟۔

Prof Mazhar
Prof Mazhar

تحریر: پروفیسر مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Dawn Fog
Previous Post بے بسی سرد لہجے
Next Post باچاخان یونیورسٹی پر حملہ اور بھارت !
Bacha Khan University Attack

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.