yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

رام مندر کے سنگ بنیاد کی گھڑی منہوس ترین، ہندو پنڈتوں اور سیوکوں میں نئی بحث چھڑ گئی

MH Kazmi August 4, 2020August 4, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے سیاہ ترین اقدامات کے ساتھ ساتھ یہ داغ بھی بھارت میں مودی سرکار کے ماتھے پر ایک کلنک کے ٹیکے کے طورپر یاد رکھا جائیگا کہ نہ صرف بھارتی وزیراعظم کے دور میں ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہوا بلکہ خود وزیراعظم نریندر مودی نے اس کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ آج 5اگست کا دن ایک طرف تو پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے خلاف کیے جانے والے مظالم کے حوالے سے “یوم استحصال ” منائے جانے کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ تو دوسری مسجد کو منہدم کر کے وہاں مندر کی تعمیر کا آغاز ہونے پر مسلمانوں کیخلاف تعصب کی ایک نئی بنیاد رکھنے کے حوالے سے کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔ تاہم رام مندرکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب خود بھارتی دانشوروں اور معاملات کے دورس نتائج سے ادراک رکھنے والے مبصرین کے درمیان زیر بحث ہے۔ دوسری طرف بڑے بڑے پنڈتوں ، پجاریوں، ستارہ شناسوں کے ہندو مذہبی راہنما بھی خدشات اور وسوسوں کا شکاردکھائی دیتے ہیں اور ان کے مابین بھی رام مندر کی مہورت کے وقت پر تضاد سامنے آرہے ہیں۔ ملک کے بڑے پنڈتوں، ستارہ سناشوں، پجاریوں اور ہندو مذہبی رہنماوں نے ستاروں کی گردش پر کافی غور و خوض کرنے کے بعد پانچ اگست کی ‘مہورت‘ نکالی۔ تاہم میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان پنڈتوں کا کہنا ہے کہ پانچ اگست کو شبھ گھڑی یعنی مبارک ساعت صرف 32 سیکنڈ کی ہوگی جو دوپہر12 بجکر 44 منٹ 8 سیکنڈ سے شروع ہوگی اور 12 بجکر 44 منٹ 40 سیکنڈ پر ختم ہوجائے گی۔

AYUDHIA, THE, PLACE, OF, RAM, TEMPLE, BEING, CONSTRUCT, IN, INDIA

وزیر اعظم نریندر مودی مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تاہم متعدد پنڈتوں اور ہندو سیاسی رہنماوں نے اس ساعت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ہندووں میں انتہائی معتبر اور قابل احترام سمجھے جانے والے شنکرآچاریاوں میں سے ایک سوامی سوروپ آنند سرسوتی کا کہنا تھا کہ’مندر کی تعمیر درست طریقے سے ہونی چاہیے اور اس کا سنگ بنیاد بھی درست وقت پر رکھا جانا چاہیے۔‘ سوامی سوروپ آنند کے مطابق جو تاریخ طے کی گئی ہے وہ’اشبھ گھڑی‘ ہے۔ دوسری طرف مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے رکن پارلیمان دگ وجے سنگھ نے بھی سنگ بنیاد کی تقریب کو موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے نام ایک بیان میں کہا”مودی جی، آپ مزید کتنے لوگوں کو سنگ بنیاد کے لیے ہسپتال بھیجنا چاہتے ہیں؟ یوگی جی آپ برائے کرم وزیر اعظم سے بات کریں۔ آپ ہندو مذہبی روایات کو کیوں توڑ رہے ہیں؟ آخر مجبوری کیا ہے؟” دگ وجے سنگھ نے مزید کہا ”سنگ بنیاد کی مجوزہ تقریب سے وابستہ ایک پجاری کی موت ہوچکی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور اترپردیش بی جے پی کے سربراہ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کیا اترپردیش کے وزیر اعلی اور وزیر اعظم کو خود کو 14 دنوں کا قرنطینہ میں نہیں جانا چاہیے تھا؟ کیا یہ ضابطہ صرف عام آدمی کے لیے ہے؟” رام مندر تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے وشو ہندو پریشد کے ترجمان ونود بنسل کا کہنا ہے کہ وہ سادھووں اور سنتوں کے بیان پر کوئی تبصر ہ نہیں کریں گے لیکن جو ‘مہورت‘ نکالی گئی ہے وہ اس کو درست مانتے ہیں۔

MARTYRED BABRI MASJID

کپڑے کے رنگ پر بھی تنازعہ

بھگوان رام کے کپڑے پر بھی تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ بھگوان رام کی مورتی کو بدھ کے روز ہرے رنگ کے کپڑے پہنائے جائیں گے۔ چونکہ بھارت میں بعض ہندو اس رنگ کو مسلمانوں سے جوڑ کر دیکھتے ہیں اس لیے انہوں نے اعتراض کیا ہے۔ تاہم رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے اس طرح کے اعتراضات کو ’دانشورانہ دیوالیہ پن‘ قرار دیا اور کہا کہ ’درختوں کی ہریالی کیا اسلام ہے؟ ہری ساگ اور سبزیاں کیا اسلامی کھانا ہے؟ یہ تو بھارت او رپوری دنیا میں خوشحالی کی علامت ہے۔‘ چمپت رائے کا مزید کہنا تھا کہ بھگوان رام کس دن کس رنگ کے کپڑے پہنیں گے یہ پجاری طے کرتے ہیں اور یہ روایت صدیوں سے چلی آرہی ہے۔ سبز رنگ خوشحالی کی علامت ہے۔

بدھ پانچ اگست کو سنگ بنیاد رکھنے کی اصل تقریب سے قبل پوجا پاٹھ کا سلسلہ پیر کے روز سے ہی شروع ہوچکا ہے اور آج منگل کو بھی جاری ہے۔ تقریباً دو درجن پجاری منتروں کا مسلسل جاپ کر رہے ہیں۔تقریب میں شرکت کے لیے صرف 175 افراد کو دعوت دی گئی ہے، ان میں سے 135 ہندو مذہب کے مختلف پنتھ یعنی مسلک کے ماننے والے نامور سادھو سنت ہیں۔ ڈائس پر وزیر اعظم مودی سمیت صرف پانچ لوگ بیٹھیں گے۔ ان میں اترپردیش کی گورنر آنندی بین پاٹل، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ، ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے سب سے بڑے مہنت نرتیہ گوپال داس شامل ہیں۔ جن دیگر شخصیات کو مدعوع کیا گیا ہے ان میں یوگا گرو بابا رام دیو اور آرٹ آف لیونگ کے سری سری روی شنکر، بابری مسجد کا مقدمہ لڑنے والے اقبال انصاری، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا شامل ہیں۔

وزیر داخلہ امیت شاہ بھی مدعو تھے لیکن وہ کورونا کا شکار ہوجانے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں حصہ لینے والے رام مندر کے سب سے بڑے پجاری مہنت ستیندر ناتھ کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے ایک شاگرد پردیپ داس کے علاوہ سکیورٹی پر تعینات سولہ اہلکار بھی پچھلے دنوں کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اب ستیندر ناتھ کے دوسرے شاگرد سنتوش پوجا کرائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رام مندرکی تحریک کے روح رواں اور سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی،ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی اور کلیان سنگھ جیسے رہنماوں کو دعوت نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کووڈ پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے انہیں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ اس پروٹوکول کے مطابق 65 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔ لیکن یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ مودی اور بھاگوت کو کیوں اجازت دی گئی جب کہ دونوں کی عمر 69 برس ہے۔رام مندر کے سنگ بنیاد کی یہ تقریب ایسے وقت منعقد کی جارہی ہے جب پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کی زد میں ہے۔ اس وبا سے اب تک 18 لاکھ 58 ہزار افراد متاثر اور 39 ہزار سے زیادہ موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ بہت ساری ملازمتیں اور کاروبار ختم ہوگئے ہیں۔ ملک کی معیشت بری طرح تباہی سے دوچار ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ان سب کے باوجود اس وقت تقریب کے انعقاد کے خلاف کچھ بھی بولنے سے گھبرارہی ہیں کیوں کہ انہیں خوف ہے کہ اس سے انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سلامتی کونسل کے صدر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا خط، پاکستان اوربھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصری کو متحرک کرنے پر زور
Next Post صدر ینگ جرنسلٹ سوسائٹی انٹرنیشنل مبشر انوار کی جدہ میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.