yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آرمی ایکٹ میں تبدیلی ہونی تھی سو ہو گئی لیکن اس کے بعد پاکستان سیاست میں کیا تہلکہ خیز موڑ آنے والا ہے ؟ عاصمہ شیرازی نے پیشگوئی کر دی

MH Kazmi January 9, 2020 1 min read
ASMA SHIRAZI, COLUMN, CONSEQUENCES, AFTER, CHANG, IN, PAKISTAN, ORDINANE, AND, ARMY ACT,
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) آج کی تاریخ میں وہ ہو جائے گا جس نے پاکستان کی سیاست کو ایک نیا موڑ دینا ہے۔ آرمی ایکٹ میں تبدیلی کوئی معنی رکھتی ہے نہ ہی توسیع سے کوئی نقصان ہے، یہ تو طے تھا سو ہو رہا ہے۔۔۔ مگر تنقید اُس ‘طریقہ کار’ پر ہے جس کا رونا کئی لوگ

حیران کن خبر : وہ غذا کسے کھانے سے مردوں میں نسوانی صفات پیدا ہو جاتی ہیں؟ ایک تحقیق نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

 

نامور خاتون صحافی عاصمہ شیرازی بی بی سی کے لیے اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تک رو چکے، وہ اعتراض کہ جس کا شکوہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔بلآخر وہ ہو گیا۔۔۔ایک ایسا این آر او جس میں مزاحمت سے پہلے مفاہمت، وہ پسپائی جو بغیر جنگ کے حصے میں آئی اور ایک ایسی شکست جو کبھی فتح سے ہمکنار ہو نا پائی۔لندن میں کیا ہوا؟ خواجہ آصف کو خط کس نے کب لکھا؟ شاہد خاقان عباسی خواجہ آصف سے نالاں کیوں ہوئے؟ کس نے کیسا اور کتنے میں سودا کیا؟ خواجہ آصف کو پارلیمانی راہنما کے طور استعفے دینے سے کس لیے روکا گیا؟ن لیگ میں آئی دراڑ کو کون ختم کرے گا؟ بد اعتمادی کی فضا کسی نئی گروپنگ کو جنم دے گی یا نہیں؟ یہ سب سوالات اپنی جگہ صورتحال کو آشکار کرنے کے لیے کافی ہیں۔ن لیگ کی اعلی قیادت یہ ٹھان چکی ہے کہ اُسے گیم کو اپنے حق میں بدلنا ہے۔ بادشاہ پیادے کے کردار میں آنے کی کوشش میں اور حاکم اپنی پوزیشن کی تلاش میں ہے۔ہر کوئی اپنے لیے شخصی قانون سازی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ اپنا اپنا آئین تراشنے کی یہ کوشش شخصی آمریت کو جنم دے سکتی ہے بلکہ دے چکی ہے۔ فرد واحد کے گرد گھومتی قانون کی شقیں اپنے ہی ضابطوں اور قاعدوں کا مذاق اڑا رہی ہیں اور پھر بھی جمہوریت کا راگ الاپتی سیاسی جماعتیں بذات خود آمریت کو جنم دے رہی ہیں۔ناظرین کھیل دلچسپ نہیں انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

میچ میں بظاہر ہر کھلاڑی دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کے ارادے سے رنگ میں اُتر رہا ہے۔ کھیل کے قاعدے اور ضابطے تیار کرنے والے ریفری البتہ اس بار خود کھلاڑی ہیں جن کے لیے وقت کم اور مقابلہ سخت ہے۔ایسے میں ڈیڑھ سال کی آزمائشوں سے گزرنے والی ن لیگ عین اس وقت رنگ میں سرنڈر کر گئی جب گنوانے کے لیے کچھ نہ تھا بلکہ دوسری جانب کے کھلاڑی کا سب کچھ داؤ پر لگ چکا ہے۔فہم و فراست میں چھپی موقع پرستی، پسپائی میں چھپی سیاسی سوجھ بوجھ اور انقلاب میں لپٹی بے بسی محض فریب ہے اور اب کی بار یہ فریب بیچ بازار بکا ہے۔دلچسپ سوال یہ ہے کہ اس کے بدلے میں حاصل کیا ہو گا؟ کیا کوئی ان ہاؤس تبدیلی کی شنوائی ہے؟ پنجاب میں حکمرانی کا ادھورا خواب؟نئے انتخابات کی نوید یا چھ ماہ بعد کا کوئی اور ڈراونا خواب؟ ن نے کھویا اور پایا کیا؟ کس وعدے، کس بھرتے اور کس آسرے پر بنا دیکھے، بنا سوچے، بنا سمجھے بیانیے کی تدفین کی کچھ وجہ سمجھ نہیں آ رہی۔بغیر پڑھے ترمیم کی حمایت دو ہی صورتوں میں ممکن ہے کہ یا تو اقتدار کا لالچ ہو یا مقدمات کا خاتمہ اور تیسری صورت میں دشمن کو دیوار سے لگانا۔ اب پہلی صورت یا تو عدم اعتماد کے ذریعے پوری ہو سکتی ہے جس کے لیے اپوزیشن میں اعتماد کی کمی ہے۔۔۔ یا پھر حکومت کے اتحادیوں کا الگ ہونا جس پر پنجاب میں رابطے جاری ہیں۔البتہ کہنے والے کہتے ہیں کہ جب کپتان ہر اُمید پر پورا اُتر رہا ہے، ہر خدمت سر انجام دی جا رہی ہے،

خارجہ پالیسی ہو یا معیشت، داخلہ کے معاملات ہوں یا مقننہ کے، یہاں کہا ‘ہو جا’ تو ہو جاتا ہے تو پھر گھوڑا بدلنے کی کیا ضرورت؟پھر بھی ن لیگ کی تابعداری دیکھیے۔۔۔ پارلیمنٹ کے افتخار کی قسم بوٹ پالش کرنے کی اصطلاح مجھے انتہائی نا مناسب لگتی ہے لہذا میں اس سے اجتناب کرنا چاہتی ہوں۔اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ بل میں موجود چند متنازع شقوں پر صرف پیپلز پارٹی نے ترامیم جمع کرائی ہیں جن میں وزیراعظم کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کو سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجوہات ریکارڈ کرانا، ایکسٹیشن دینا مگر دوبارہ تعیناتی نا کرنا۔۔۔ اور عدالت میں چیلنج نہ کرنے کی شق ختم کرنا شامل ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ ن لیگ اس پر پیپلز پارٹی کی ہم آواز ہوتی ہے یا نہیں۔بھرے ایوان میں اس اہم قانون سازی کی مخالفت صرف چند قوم پرست جماعتیں، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام ہی کر رہے ہیں۔ اُن کے ساتھ شریک نہ ہونے سے جو پیغام جائے گا اُس کا اندازہ نہیں لگایا جا رہا۔اس اہم قانون سازی نے جہاں جمہوری سیاسی جماعتوں کا پول کھولا وہیں طاقت کے ہر مرکز کو اُنھی سے بات کرنے پر مجبور کیا جن کے بارے میں چند ماہ پہلے تک یہ بیانیہ دیا جا رہا تھا کہ یہ بدعنوان عناصر ہیں اور ان سے حساب لیا جائے گا۔ لیکن داغ تو اچھے ہوتے ہیں۔بیانیہ صرف ن لیگ کا نہیں بدلا بلکہ طاقتوروں کا بھی بدلا ہے۔ تنقید صرف اپوزیشن پر ہی نہیں با اختیار حلقوں پر بھی ہو رہی ہے۔اپنی پوزیشن سے صرف بدعنوان سیاست دان ہی پیچھے نہیں ہٹے بلکہ وہ بھی ہٹے ہیں جنھیں اپنے سوا کوئی اور کچھ نظر نہیں آتا۔ جناب! تنقید جس پر بھی ہو، جو بھی ہو، گھوم کر ہدف تنقید آپ ہی بنے تو اندازہ لگا لیجیے کہ نیا بیانیہ جنم لے چکا۔۔۔ آپ کو سب مل جائے گا مگر کس قیمت پر؟(بشکریہ : بی بی سی )

ASMA SHIRAZI, COLUMN, CONSEQUENCES, AFTER, CHANG, IN, PAKISTAN, ORDINANE, AND, ARMY ACT,

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
WE, ARE, READY, IMRNA KHAN, SUPRISED, DONALD TRUMP, BY, ANNOUNCING, THAT, AND, IRAN, IS, ALSO, HAPPY
Previous Post ہم تیار ہیں۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان نے سرپرائز دے دیا
Next Post کراچی : مردہ خانے میں دوران غسل زندہ ہوجانیوالی خاتون کے حوالے سے ایک اور حیران کن خبر آگئی
DURING, FUNERAL BATH, WOMEN, GET, ALIVE, WHAT, HAPPENED, NEXT, KNOW

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.