yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا الیکشن لڑنے کا اعلان

MH Kazmi December 27, 2016 1 min read
Asif Ali Zardari and Bilawal Bhutto announcement to contest election
Share this:

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے اور بلاول بھٹو زرداری کے ایک ساتھ موجودہ پارلیمنٹ میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔

Asif Ali Zardari and Bilawal Bhutto announcement to contest election
Asif Ali Zardari and Bilawal Bhutto announcement to contest election

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت میں کبھی کبھی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، پاکستان کو بچانے کےخاطر پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، ہم مغل بادشاہ کونہیں چھوڑیں گے۔ میں اور بلاول بھٹو موجودہ پارلیمنٹ میں جائیں گے، میں نواب شاہ سے جب کہ بلاول لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی نشست سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وہ دن یاد کریں جب میں نے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو تفویض کردیئے۔ نواز شریف 18ویں ترمیم کے بعد سب کچھ بھلا بیٹھے ہیں۔ نوازشریف الیکشن جیتے نہیں تھے بلکہ ہم نے انہیں امانت کے طور پر اقتدار سونپا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ تاریخ میں اپنی عزت بنائیں لیکن کشمیری جانیں دے رہے ہیں اور آپ مودی کے ساتھ کھانا کھارہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہم نے بھٹو کا نقصان برداشت کیا ہے، آپ کا تو کبھی کوئی جانور بھی زخمی نہیں ہوا، ہم آمروں کے خلاف لڑے ہیں لیکن فوج کے خلاف نہیں، ہم نے ایسی ایسی جیلیں کاٹی ہیں کہ اگر آپ کے دوست جائیں تو انہیں پتا چل جائے جیلیں کیا ہوتی ہیں۔ میاں صاحب آپ نے ہماری جمہوریت کا خانہ خراب کر دیا،  پارلیمنٹ میں آپ کی کرسی کھینچنے نہیں بلکہ سبق سکھانے آرہا ہوں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں سستی گیس کے لیے ایران سے معاہدے کئے لیکن اسے سرد خانے کی نذر کردیا گیا۔ خدانخواستہ اگر روایتی جنگ ہوئی تو ہمیں تیل کون دے گا کیونکہ پاکستان کا سمندری راستہ بلاک ہوسکتا ہے، قطر میں دو نمبر شخص بیٹھا معاہدے کروا رہا ہے،قطر سے ہونے والے معاہدے بہت مہنگے ہیں، ہمیں اجازت دیں ہم سستےمعاہدے کر کے دکھاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے چین کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا اس کی آپ کو سمجھ نہیں، ہم کرنسی سوائپ کے معاہدے کرکے گئے ہیں آپ کو تو صرف اس پر عمل درآمد کرانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیانات کا دفاع کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بلاول نے جو باتیں آپ سے کیں وہ جمہوری ہیں، احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، ہم کوئی غیرآئینی اقدام نہیں کریں گے، ہمارے پارٹی چیئرمین نے یہ نہیں کہا کہ سڑکوں پر آئیں گے یا جمہوریت پر حملہ کریں گے، ہم نے آپ کو کبھی دفن کرنے کی بات نہیں کی۔

غیر سیاسی صدر کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ صدرغیر سیاسی نہیں ہوسکتا کیوں کہ اس کو پارلیمنٹ منتخب کرتی ہے، ہائی کورٹ کے 2 ججز نے کہا کہ صدر غیر سیاسی ہوتا ہے تو پھر یہ عہدہ ہی ختم کردیا جائے، ایوان صدر کا خرچہ کس کھاتے میں جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو اقتدار اس لیے نہیں دیا کہ آپ شہزادہ سلیم بن جائیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ ججوں کاوقار بلند کریں لیکن ہم پرانے چیف جسٹس جیسا چیف جسٹس نہیں لگانے دیں گے۔

دوسری جانب آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے دو ممبران قومی اسمبلی ایاز سومرو اور عذرا افضل پیچوہو نے اپنی نشست چھوڑ دی ہے۔ ایاز سومرو نے لاڑکانہ کی نشست این اے 204 اور آصف زرداری کی بہن عذرا افضل نے نواب شاہ کی نشست این اے 2013 سے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کردیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
childrens Look like fish swimming in the sea
Previous Post سمندر میں مچھلی کی طرح دیکھنے والے تیراک بچے
Next Post 16 سال جیل میں رہنے والانوجوان امریکی کمپنی کا سی ای او بنے گا
16 years young living in prison will be CEO of the US company

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.