yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسفند یار ولی نے ایک گاڑی تحفے کے طور پر اجمل خٹک کو دے رکھی تھی ، کسی بات پر راہیں جدا ہوئیں تو خٹک صاحب نے وہ گاڑی واپس بھجوا دی ، مگر اسفندیار ولی نے کیا کہہ کر گاڑی لینے سے انکار کر دیا ؟ ایک سبق آموز واقعہ

MH Kazmi August 22, 2019 1 min read
Asfandyar Wali had given a car to Ajmal Khattak as a gift; if things went wrong, Khattak sailed the car back, but what did Asfandyar Wali refuse to say? A tutorial event
Share this:

Asfandyar Wali had given a car to Ajmal Khattak as a gift; if things went wrong, Khattak sailed the car back, but what did Asfandyar Wali refuse to say? A tutorial event

لاہور (ویب ڈیسک) اپنے اکلوتے بیٹے ہمایوں کے ساتھ تمام تر محبت اور خاندانی بادشاہت کی روایت مضبوط ہونیکے باوجود ہندوستان کے مغل فرمانروا ظہیر الدین بابر نے اپنے ایک مصاحب سے بڑی عجب بات کہی۔ کہنے لگا۔میں کبھی کبھی یہ بھی سوچتا ہوں کہ تخت نوجوان شیر خان کے حوالے کر دوں نامور کالم نگار فاروق عالم انصاری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔اور شہزادہ ہمایوں کو کتابوں ، پھولوں اور پرندوں کی صحبت سے لطف اندوز ہونے کیلئے آزاد کر دوں۔ بابر کو اپنے بیٹے ہمایوں کے مقابلہ میں شیر خان میں جہانبانی کی بہتر صلاحیت نظر آئی تھی ۔ وہ جانتا تھا کہ اس طرح مغل تاج و تخت کی بہتر حفاظت ہو سکے گی ۔ یہ کچھ غلط بھی نہیں تھا۔لیکن بابر یہ بھی سمجھتا تھا کہ مغل تخت پر شیر خان کے بیٹھنے سے یہ مغل تخت نہیں رہے گا۔ایسی ہی دو ر اندیشی اور فراست نے میاں نواز شریف کوجاوید ہاشمی سے ایک فاصلہ رکھنے پر مجبور کیا۔ جاوید ہاشمی بہتیرے ’ چڑیوں ہاتھ سندیسے کاگوں ہاتھ سلام‘ بھجواتے رہے لیکن جاتی عمرہ سے انہیں کوئی جواب نہ آیا۔ تحریک انصاف کی صدارت چھوڑ کر اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو کرجاوید ہاشمی نے اپنا قد کاٹھ اتنا بڑھا لیا تھا کہ اب وہ ن لیگ کے ’’مالکان‘‘ کیلئے قابل قبول نہیں رہے تھے ۔ میاں نواز شریف کسی انتہائی زیرک سیاستدان کی طرح کوئی بات بھولتے نہیں۔ غوث علی شاہ نے پوچھا تھا کہ کیا جہاز میں ہمارے کھڑے ہونے کیلئے بھی تھوڑی سی جگہ موجود نہ تھی؟ یہ اس شاہی جہاز کا قصہ ہے جو میاں فیملی کوسعودی عرب لے گیا تھا۔جسٹس غوث علی شاہ کا ایک ہی طعنہ انہیں مسلم لیگ کی پچھلی صفوں میں لے گیا۔اب حافظ حسین احمد بلا شبہ ایک بے مثال خطیب ہیں ۔ایسی متین شگفتگی کی ہماری سیاست میں اب کوئی اورمثال نہیں۔ لیکن اس خطیب کو ان کے جماعتی قائد مولانا فضل الرحمٰن نے محض اسلئے اسمبلی میں دوبارہ نہیں بھیجا کہ کہیں ان پررنگ چوکھا نہ چڑھ جائے ۔ یہ رنگ پکے ہوتے ہیں، پھر آسانی سے اترتے بھی نہیں۔ گوجرانوالہ شہر کی سیاسی تاریخ میں قاضی حمید اللہ آندھی کی طرح آئے اور بگولے کی طرح رخصت ہوگئے ۔ انہوں نے خرم دستگیر خان کو ہرایا تھا۔ قومی اسمبلی کے اس الیکشن میں خواجہ صالح دوسرے اور خرم دستگیر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ اک روز خبرآئی کہ قاضی حمید اللہ پورا برس اسمبلی میں ایک لفظ بھی نہیں بولے ۔ کالم نگار نے انہیں پوچھا ۔ کیا اتنی خاموشی کے عوض حاصل کردہ اسمبلی کی مراعات حلال ہیں؟ وہ خوب آدمی تھے ۔ کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر بولے ۔ جناب! اجازت کے بغیر ایک لفظ بھی نہیں بولا جا سکتا۔ اسمبلی کے فلور پر تقریر کرنیکی اجازت اسپیکر سے پہلے اپنے جماعتی قائد سے لینا پڑتی ہے ۔ بادشاہ سلامت انتہائی عشق و مستی میں بھی اپنے تخت و تاج سے غافل نہیں رہتے ۔ کسی محمود غزنوی کی خم زلف ایاز کیلئے ساری تڑپ اور بے قراری بجا لیکن خاندانی تخت و تاج کسی ’’ایاز‘‘ کو ہرگز نہیں سونپا جا سکتا۔خاندانی جائیداد اور اثاثے خاندان کی ملکیت ہوتے ہیں۔ یہ صرف وارثان کو منتقل ہوتے ہیں۔ یہ وارثان بھی اپنی خاندانی عظمت کا ہر دم خیال رکھتے ہیں۔ اجمل خٹک نے اسفند یار ولی سے اختلافات کے باعث اپنی سیاسی راہیں ان سے جدا کرلیں۔ اب درویش اجمل خٹک نے ان کی دی ہوئی گاڑی انہیں واپس بھجوا دی۔ ادھر سے یہ گاڑی اس پیغام کے ساتھ واپس لوٹا دی گئی ’’ہم کسی سے دی ہوئی چیزیں واپس نہیں لیا کرتے‘۔ اس پیغام میں ایک امیرانہ تغافر کے ساتھ ایک جاگیردارانہ طنطنہ بھی تھا۔ پھر ایسے بڑے گھروں کی عورتیں بھی اپنی خاندانی عظمت سے بے خبر نہیں رہتیں۔ پشاور میں عورتوں کے حقوق کیلئے انجمن تحفظ حقوق نسواں بنائی گئی ۔ اس انجمن کا پیٹرن بنانے کیلئے بیگم نسیم ولی خان سے رابطہ کیا گیا۔اس پر وہ غصے میں آگئیں اور بولیں۔ ’’کیا تم نہیں جانتے کہ ہماری قبائلی روایا ت عورتوں کی آزادی کے خلاف ہیں؟ ایسی آزادی کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘‘۔ انہیں بتایا گیا کہ آپ بھی تو آخر ایک عورت ہیںاور آزادانہ کھلے بندوں پھرتی ہیں۔ اس پر انہوں نے بہت برا منایا اور غصے میں بولیں۔’’میری بات مت کرو ۔ میں خان زادی ہوں‘‘۔ پھر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان خان زادیوں کیلئے بہت سی سماجی روایات ترک کرنا پڑتی ہیں۔ پنجابی لوک گیت میں ایک دلہن اپنی داستان غم یوں سناتی ہے ۔ ’’پتراں لئی جاگیر وے بابلا ، دھیاں لئی پردیس‘‘ اب یہاں میاں نواز شریف کو ایک خلاف معمول صورتحال کا سامنا تھا ۔ ان کے دونوں بیٹوں نے پردیس جا کر جائیداد، اثاثے سنبھال لئے ۔ پاکستانی عدالتوں میں مالی کرپشن کے مقدمات کے باعث اب وہ یہاں آنے سے رہے۔ اس طرح ایک خان زادی کے ہاتھ پردیس کی بجائے جاگیر آگئی ہے ۔ اس جاگیر میں ایک سیاسی جماعت کی ملکیت بھی شامل ہے ۔ پھر اس سیاسی جماعت کی ملکیت میں بہت سے اچھا اور موثر لکھنے والے بھی موجود ہیں۔ یہ سب ان دنوں مل جل کر قوم کو یہ باور کروانے میں مصروف ہیں کہ نا اہلیت ، کرپشن سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے ۔ جمہوریت کے عشق میں مبتلا دانشور انہیں مفت ہاتھ آگئے ہیں۔ یہ پوری دیانتداری سے سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کے مقدمات کو جمہوریت کیخلاف مقدمات سمجھے بیٹھے ہیں۔ لیکن یہ حقیقت بھی نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ نیب آمدنی سے زائد اثاثوں پر حکومتی شخصیات کیخلاف کاروائی سے گریزاں دکھائی دے رہی ہے ۔ پھر مزے کی بات ہے کہ بہت سی اپوزیشن کی شخصیات بھی نیب کے دائرہ اختیارسے باہرمعلوم ہو رہی ہیں۔ بہر حال خاندانی ملکیت خاندان سے باہر نہیں جا سکتی۔ سو یہ سب کچھ ایک ’’دھی رانی ‘‘کو بخش دیا گیا ہے ۔ بے شک مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر سے لے کر جمہوری بادشاہ میاں نواز شریف تک ایک ہی کہانی ہے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
And then it happened that the captain's utterances were completed ...
Previous Post اور پھر یوں ہوا کہ جناب کپتان کے یوٹرنز کی سنچری مکمل ہو گئی ۔۔۔۔۔
Next Post عمران حکومت کا ایک سال : مختصراً صرف اتنا ہی کہوں گا کہ ۔۔۔۔ حسن نثار کا جاندار اور دبنگ تبصرہ ملاحظہ کیجیے
Imran's one year of government: All I can say is that ... See Hassan Nisar's lively and overbearing comment

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.