yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اور پھر یوں ہوا کہ جناب کپتان کے یوٹرنز کی سنچری مکمل ہو گئی ۔۔۔۔۔

MH Kazmi August 22, 2019 1 min read
And then it happened that the captain's utterances were completed ...
Share this:

And then it happened that the captain's utterances were completed ...

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنا ایک سال مکمل کر لیا ہے، اگر پی ٹی آئی کی اس ایک سالہ حکومت کی پرفارمنس پر تبصرہ کیا جائے تو اسے ’’یو ٹرنزکا سال‘‘ قرار دیا جا سکتا ہے۔ عمران خان جو پہلے کہتے رہے، تحریک انصاف جو ماضی میں وعدے کرتی رہی، نامور کالم نگار انصار عباسی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔حکومت ملنے پر خان صاحب اپنے کہے سے پھرتے رہے اور پی ٹی آئی وعدوں کے برخلاف کرتی رہی۔ ایک سال گزرنے پر اگر کوئی یہ گننے لگے کہ کتنے یو ٹرنز لیے گئے تو شاید گننا مشکل ہو۔ کرکٹ کی زبان میں کم از کم خان صاحب کے یو ٹرنز کی سنچری تو ضرور مکمل ہو چکی ہو گی۔ وعدہ تو کیا تھا کہ کابینہ چھوٹی ہوگی اور وزیر و مشیر وہی لگیں گے جو بہترین شہرت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ اُس شعبہ کے ماہر ہوں گے جو شعبہ اُنہیں سونپا جائے گا۔ لیکن جب حکومت بنانے کا وقت آیا تو کابینہ میں انتہائی متنازع افراد کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کو بھی شامل کیا گیا جن کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر نیب یا دوسرے اداروں میں تحقیقات ہو رہی تھیں، جن کو پہلے ڈاکو کہا یا جنہیں چپڑاسی رکھنا بھی گوارا نہ کرنے کا وعدہ کیا اُنہیں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا۔کابینہ ابتدا میں چھوٹی تھی لیکن ایک سال میں ہی پھیلتے پھیلتے صرف دو افراد کی کمی سے ہاف سنچری کو چھونے والی ہے۔ جہاں تک بات کہ ہر وزارت کے لیے متعلقہ تجربہ رکھنے والا وزیر مقرر کیا جائے گا تو اس کا جواب وفاقی وزیر برائے انفامیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول کے اپنے ایک بیان سے مل سکتا ہے کہ اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈاکٹر ہیں لیکن اُنہیں آئی ٹی کی وزارت دے دی گئی۔کہا جاتا تھا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو نہ کسی رشتہ دار اور نہ ہی کسی دوست کو کوئی سرکاری عہدہ دیا جائے گا۔ درست کہ رشتہ دار تو خان صاحب نے کوئی کسی عہدہ پر تعینات نہیں کیا لیکن دوستوں کے معاملہ میں اُنہوں نے یو ٹرن لیتے ہوئے زلفی بخاری، نعیم الحق، عون چوہدری اور کچھ دوسروں کو اہم عہدے پیش کیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں نہ صرف اپنے دوست کو چیئرمین بنایا بلکہ اُس کا بالکل الٹ کیا جو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق نجم سیٹھی کو پی سی بی چیئرمین بنانے پر کہتے تھے۔ خان صاحب کہتے تھے جب وزیراعظم اپنے بندے کو چیئرمین پی سی بی لگائے گا تو کرکٹ تباہ ہو جائے گی لیکن جب خود وزیراعظم بنے تو ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ موجودہ چیئرمین کو چیئرمین پی سی بی لگا رہے ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزارتِ اعلیٰ کے مناصب کے لیے پروفیشنل، تجربہ کار کے بجائے ایسی شخصیات کو چنا جو اس عہدے کے لیے دوسروں کے علاوہ خود تحریک انصاف کی اکثریت کی نظر میں بھی نااہل ہیں۔ کہا تھا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو پٹرول پچاس روپے یا اس بھی کم فی لیٹر پر دستیاب ہوگا لیکن اس ایک سال میں اتنا مہنگا کر دیا گیا کہ نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جب حکومت میں نہیں تھے تو کہتے تھے کہ دنیا بھر میں گیس سستی اور پاکستان میں مہنگی کی جاتی ہے لیکن جب اپنی حکومت آئی تو پہلے ہی سال گیس کو دو سو فیصد تک مہنگا کر دیا۔ آئی ایم ایف کو گالی سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ خودکشی کر لیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ پہلے ہی سال نہ صرف آئی ایم ایف کے پاس گئے بلکہ ایسی شرائط کے ساتھ گئے کہ پاکستانیوں کی چیخیں نکال دیں۔ کہتے تھے مر جائیں گے لیکن نہ قرضے لیں گے اور نہ ہی کسی غیر کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے لیکن جب حکومت میں آئے تو دوسروں کے سامنے ایسے ہاتھ پھیلانا شروع کیا کہ ایک موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے بھی یہ کہہ دیا کہ دوسروں سے پیسہ مانگتے ہوئے بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کہا تو تھا کہ قرضے نہیں لیں گے لیکن اس سال میں ریکارڈ دس ارب ڈالر کے قرضے لیے گئے۔ جب اپنی حکومت نہیں تھی تو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ذرا سی کمی پر بھی تڑپ اٹھتے تھے اور کہتے تھے ڈالر کے مقابلے روپیہ جب گرتا ہے تو ملک کا قرضہ ایک سو ارب روپے بڑھ جاتا ہے لیکن اپنی ایک سالہ حکومت کے دوران روپے کی قدر میں تیس فیصد سے زیادہ تک کمی کی اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ایک ڈالر 164روپے کا ہو گیا۔ اب ایک ڈالر تقریباً 160روپے کا ہے۔ کہتے تھے کہ نون لیگ اور پی پی پی نے اپنے دس سالہ اقتدار کے دوران پاکستان پر 22ہزار ارب روپے کا قرض چڑھا دیا لیکن جب اپنی حکومت آئی تو پہلے ہی سال پاکستان پر چار ہزار ارب روپے سے زیادہ کے قرضوں کا بوجھ بڑھا دیا۔ کہا تھا کہ جب ایماندار حکمران آئیں گے تو حکومت کو ٹیکس دگنا ملے گا لیکن پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف حکومت نے اپنے پہلے سال میں ٹیکس نہ صرف گزشتہ سال کے مقابلہ میں کم اکٹھا کیا بلکہ ٹیکس کولیکشن میں پانچ سو ارب روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی۔ جب نون لیگ کی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی کا اعلان کیا تھا تو خان صاحب نے اس کی بھرپور مخالفت کی تھی اور کہا کہ یہ چوروں، ڈاکوئوں اور ٹیکس نہ دینے والوں کو سہولت کے لیے دی جا رہی ہے۔ جب اپنی حکومت آئی تو ٹیکس ایمنسٹی پہلے ہی سال میں دے دی۔ ایک بار نہیں ،سو بار سے بھی زیادہ بار وعدہ کیا کہ جب تحریک انصاف حکومت بنائے گی تو پولیس اور سول سروس کو غیر سیاسی کیا جائے گا، اُنہیں بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھا جائے گا لیکن اپنے پہلے سال کی حکمرانی کے دوران ہی پولیس اور سول سروس کو نہ صرف پہلے سے زیادہ سیاسی کر دیا گیا بلکہ مداخلت اس حد تک بڑھ چکی کہ حکومتی پالیمنٹیرین اگر اپنے علاقہ میں کسی سرکاری افسر سے ناخوش ہیں تو وہ وہاں نہیں رہ سکتا۔ ایک بار نہیں بار بار آئی جی پولیس، چیف سیکرٹریز اور دوسرے عہدیداروں کو تبدیل کیا گیا اور یہ پیغام پولیس اور سول سروس میں ہر عام و خاص کو دیا گیا کہ اگر اپنے اپنے عہدوں پر رہنا ہے تو حکومت اور حکومتی ارکانِ اسمبلی سے بنا کر رکھو۔ مہنگائی کو ماضی میں گالی سمجھتے تھے لیکن حکومت میں اپنے پہلے ہی سال میں دو گنا سے بھی زیادہ مہنگائی کر دی۔ سب سے اہم بات کہ وعدہ تو ریاست مدینہ کا کیا لیکن سودی نظام کو مزید بڑھاوا دیا۔ گویا یوٹرن اتنے ہیں کہ گننا مشکل اور سب سے بڑا المیہ کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کہا اور بعد میں اُن کی پارٹی کے ہر رہنما نے بھی یہی دہرایا کہ یوٹرن تو صرف بڑے لیڈر لیتے ہیں۔ وہ لیڈر نہیں جو یو ٹرن نہیں لے سکتا۔ اگر یہ سچ ہے تو پھر وعدہ، سچائی، عہد اور زبان کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے، اس کا جواب تحریک انصاف ہی دے سکتی ہے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
After the success of the 3310, Nokia announced a comeback by putting incredible features in another old phone. The price will prove all your estimates wrong
Previous Post 3310 کی کامیابی کے بعد نوکیا نے ایک اور پرانے فون میں ناقابل یقین فیچرز ڈال کر واپسی کا اعلان کر دیا۔۔۔ قیمت آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گی
Next Post اسفند یار ولی نے ایک گاڑی تحفے کے طور پر اجمل خٹک کو دے رکھی تھی ، کسی بات پر راہیں جدا ہوئیں تو خٹک صاحب نے وہ گاڑی واپس بھجوا دی ، مگر اسفندیار ولی نے کیا کہہ کر گاڑی لینے سے انکار کر دیا ؟ ایک سبق آموز واقعہ
Asfandyar Wali had given a car to Ajmal Khattak as a gift; if things went wrong, Khattak sailed the car back, but what did Asfandyar Wali refuse to say? A tutorial event

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.