yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

 اسلام آباد میں ‘فروغ عربی واک’کا انعقاد،عربی زبان کی خدمت پر سالانہ گولڈ میڈلز کا اعلان عربی زبان کو پہلی جماعت سے لازمی مضمون کی حیثیت دی جائے

MH Kazmi December 20, 2017 1 min read
ARABIC, LANGUAGE, PROMOTION, WALK, HELD, IN, ISLAMABAD,
Share this:

ARABIC, LANGUAGE, PROMOTION, WALK, HELD, IN, ISLAMABAD, اسلام آباد (اصغر علی مبارک) ‘فروغ عربی واک’کا انعقاد عربی زبان حکومتی توجہ کی مستحق ہے۔ عربی زبان کی خدمت پر سالانہ گولڈ میڈلز کا اعلان عربی زبان کو پہلی جماعت سے لازمی مضمون کی حیثیت دی جائے۔ پاکستان میں فروغ عربی کیلئے مولانا محمد بشیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ عربی زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں’فروغ عربی زبان واک’منعقد ہوئی جس میںجڑواں شہروںسے عام شہریوں، اساتذہ، طلبہ، ملازمین، وکلا اور سیاسی ومذہبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ہرسال منعقد ہونے والی اس منفرد واک واک کا مقصد پاکستان میں عربی زبان کے فروغ کیلئے جاری کاوشوں کو مضبوط کرنا تھا۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے ٢٠١٢ء میں ١٨ دسمبر کو عربی زبان کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ واک کا آغاز جناح ایونیوپر واقع کلثوم پلازہ سے کیا گیا ۔واک میں شریک افراد نے عربی اور اردو زبان میں خوبصورت پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں دستورکے مطابق حکومت پاکستان کو سونپی گئی عربی زبان کی ترقی کی ذمہ داری درست طریقے سے ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیاتھا ۔ نیز عوام الناس کو عربی زبان سیکھنے کی ترغیب دی گئی تھی۔ واک کااہتمام عربی زبان کے معروف ادارے نے کیا تھا جس میں یونیورسٹیوں، کالجوں، مدارس سے اساتذہ وطلبہ کے ساتھ ساتھ عربی زبان سے محبت رکھنے والے عام شہریوں، بچوں ، خواتین کے علاوہ وفاقی وزرائ،عرب ممالک سے تعلق رکھنے سفارت کاروںنے شرکت کی۔ ڈی چوک پر پہنچ کر واک ایک اجتماع کی شکل اختیار کر گئی جس سے متعدد مذہبی اور سیاسی شخصیات نے خطاب کیا۔ اس واک کو عربی زبان کی خدمات کے حوالے سے معروف شخصیت مولانا محمد بشیر رحمہ اللہ کی جانب منسوب کیا گیا تھا جو پاکستان اور عرب دنیا میں شیخ العربیة اور بابائے عربی کے لقب سے معروف ہیں۔ مولانا حافظ مقصود احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ عربی زبان نہ صرف ہماری مذہبی زبان ہے بلکہ یہ زبان ہمارے بہت سے سیاسی اور صوبائی تنازعات کے خاتمہ کا وسیلہ بھی بن سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہا رکیا کہ اسلام کی خاطر بننے والے اس ملک میں عربی زبان کو اس کا صحیح مقام نہیں دیا گیا۔ وفاق المدارس السلفیہ کے سرپرست اعلی مولانا محمد یونس بٹ نے کہا کہ حکومت پاکستان عربی زبان کو پرائمری سے سلیبس کا حصہ بنائے۔ انہوں نے عربی زبان کے فروغ کے حوالے سے مولانا محمد بشیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ان مثالی خدمات سے فائدہ اٹھائے گی اور عربی زبان کو وفاق کے زیر انتظام تمام مدارس میں فروغ دیا جائے گا۔ واک کے منتظم اور انسٹی ٹیوٹ آف عریبک لینگویج کے پرنسپل ڈاکٹر عبیدالرحمن بشیرنے شرکا کے سامنے عربی زبان کی شرعی، سفارتی اور تجارتی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ فروغ عربی کی کاوشیں حکومتی توجہ کی خصوصی مستحق ہیں۔ حکومت پاکستان عرب ممالک سے زیادہ سے زیادہ سفارتی فائدہ اٹھانے کیلئے عربی زبان کے ماہرین کی سرپرستی کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت تعلیم عربی زبان کے جدید اور مثالی نصاب کو تیار کرے نیز یونیورسٹیوں میں عربی زبان کی تعلیم کا معیار بلند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ١٩٦٠ میں شروع ہونے والی مولانا محمدبشیر کی کاوشیں اب اک نئے دور میں داخل ہورہی ہیںاورعربی زبان پاکستان میں تیزی سے ترقی کرے گی۔ انہوں نے صحافیوں، میڈیا سے متعلقہ افراد اور پولیس کے افسران اور ملازمین کے لئے بلامعاوضہ عربی کورس منعقد کرنے اور ہر سال عربی زبان کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کیلئے گولڈ میڈل دینے کااعلان کیا۔ واک کے اختتام پر تمام شرکاء نے عربی زبان کے فروغ اور ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Qari Farooq Ahmed, Farooqi, presenting, Flowers, to, Haji Gulzar Awan, on, being, Vice President, PPP, Rwp, Division
Previous Post بلاول بھٹو زرداری میں بی بی شہید کی معصومیت اور ذوالفقار علی بھٹو کا جوش دونوں جھلک رہے ہیں، حاجی گلزار اعوان
Next Post دہشت گردی کے خاتمے اور باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ،ایران ،چین ،روس،افغانستان اور تر کی کے سپیکروں کی کانفرنس کا 23سے 25دسمبر تک اسلا م آباد میں انعقاد
SPEAKER, NATIONAL, ASSEMBLY, AYAZ SADIQ, WILL, PRESIDE, SPEAKERS, CONFERENCE, OF, PAKISTAN, IRAN, AND, TURKI

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.