yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تبھی تیری گود میں زمانے پروان چڑھتے ہیں

F A Farooqi April 26, 2016 1 min read
Mother
Share this:
Mother
Mother

تحریر : شاہ فیصل نعیم
دانشوروں، ادیبوں، شاعروں، فلاسفروں، قلمکاروں اور ہر قسم کے زباں دانوں کی سوچوں کے زایوں اور توجہ کا مرکزو محور صنفِ نازک کی ذات رہی ہے۔ وہ اس کے جداجدا رنگوں سے اپنی تحریروں میں رنگ بھرتے رہے،من کے نہاں خانوں میں دبے جذبات سے پتا ملتا ہے کہ حال اور مستقبل میں بھی اِن کاعورت کے بغیر گزارا نہیں۔ عورت کسی بھی روپ میں ہو خدا تعالیٰ کی ذات نے اُسے ایک خاص مقام سے نوازا ہے مگر جو مرتبہ و مقام “ماں”کو دیا وہ صرف ماں ہی کا منصب ہے وہ کسی اور کو نصیب نہیں۔

انسان زندگی گزارنے کا فن جاننے کے لیے زمانے کی خاک چھانتا پھرتا ہے اس سے بے خبر کے دنیا کی سب سے بڑی درس گاہ ماں کی گود ہے دنیا جہاں کے تعلیمی ادارے وہ علم وہنراور طریقہ و سلیقہ نہیں سکھا سکتے جو ماںکی گو د سکھاتی ہے، یہی انسان کو آشنا کرتی ہے پیار،محبت، عشق، وفا،عطا،قربانی جیسے جذبوں ، زندگی گزارنے اور رشتے نبھانے جیسے رازوںسے ۔ دنیامیں اگر کوئی حقیقی وفادار ہے تو وہ والدین ہیں اور خاص کر ماں…! کوئی کسی کی محبت میںکس حد تک جا سکتاہے ؟ زیادہ سے زیادہ جان دے سکتا ہے نا ؟تو اس سے کہیں زیادہ وفا تمہیںماں کی ذات میں ملے گی وہ اپنی اولاد کو ٹوٹ کے چاہتی ہے لوگ چاہت کی تلاش میں سرگرداں ہیں، دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں آئوایک چاہت کا پتا میںتمہیں دیتا ہوںاور ایسی چاہت صرف اسی در سے ملتی ہے۔ماں فاقہ زدہ رہ کر بھی اولاد کو روٹی کا نوالا دیتی ہے،کہر بھری سردراتوں میں ٹھٹھرتے وجود کے ساتھ گیلے بستر پہ سونا صرف اِ سے ہی گوارا ہے یہ ایسا مقام ہے لوگو جہاں چاہتوں کی سب حدیں اور سرحدیں ختم ہو جاتی ہیں۔

Hajjaj Bin Yusufi
Hajjaj Bin Yusufi

حجاج بن یوسف سینکڑوں، ہزاروں مسلمانوں کا قاتل، بہنوں کے بھائی ، مائوں کے لعل اور سہاگنوں کے سہاگ اجاڑنے والا بے رحم ظالم تاریخ جس کے بارے میں خاموش ہے ایک دن اپنی ماں سے کہتا ہے:”ماں تو جانتی ہے کہ میںکتنا بڑا ظالم ہوں،میں نے کتنے مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا ہے، میں نے کتنے گھروں کا سکون برباد اور کتنوں کو تاراج کیا ہے۔ یہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی کیاتو یہ گوارا کرسکتی ہے کہ تیرے بیٹے ‘حجاج بن یوسف’ کو تیری آنکھوں کے سامنے آگ میں ڈالا جائے، مجھے جلا دیا جائے ۔ کیا تو یہ گوارا کرسکتی ہے”؟

” میں تو تیری ماں ہوں اور ایک ماں کیسے گوارا کر سکتی ہے کہ اُس کے بیٹے کو آگ میں ڈالا جائے”؟ حجاج بولا:”تو پھر ٹھیک ہے ماں تو ایک ماں ہو کر یہ گوارا نہیں کرتی کہ تیرے بیٹے کو آگ میںڈالا جائے تو وہ جو ستر مائوں سے زیادہ پیار کرتا ہے وہ یہ کیسے گوارا کرے گاکہ اُ س کے بندے کو آگ میں ڈالا جائے”۔ حجاج بن یوسف اپنی ماں سے اپنے انجام کا پتا لیتا ہے۔ ماں کا پیار بڑا انوکھا ہے لوگوجہاں عقل و شعور اور فہم وفراست کی سرحد آتی ہے وہاں سے ماں کے پیا ر کی حد ابھی شروع ہوتی ہے۔یہ ہستی شعور کی منزلوں سے ورا ہے۔

Happiness
Happiness

آج پھر میں زمانے کی خاک چھانتا گھر سے بہت دور نکل آیا تھا، مقصد کیا تھا؟ صرف اور صرف خوشی کی تلاش۔۔۔۔!میں تھک کر جس مکان کے پاس رُکا وہاں اندر سے کسی بچے کی آواز سنائی دے رہی تھی جو اپنی ماں کو بہت ستا رہا تھا اور ماں کا غصہ تھا کہ بڑتاہی جا رہا تھا کہ میرا اپنا خون ہی میری بات نہیں سن رہا ۔۔؟

جب ماں نے یہ حالت دیکھی تو اُس کا غصہ اور بڑھ گیا اور چلا کر کہتی ہے: ” وے سالی دے آ باز آونا ای کہ نیں”؟ ما ں کے یہ الفاظ سن کر بچہ ہنس دیا اور اپنی طوطلی زبان میں پوچھتا ہے : ” اماں،اماں ! اے سالی کیں ہوندی اے”؟ بچے کی یہ بات سنتے ہی ماں کے چہرے پر ایسی مسکراہٹ چھائی جیسے اُس چہرے پہ غصے نام کی کیفیت کبھی گزری ہی نا ہو اور ہاتھ پھیلاتے ہوئے بچے کو آغوش میں لے لیا اور کہنے لگی : ” ادھر آ میں تینوں دساں سالی کیں ہوندی “؟

میں جو خوشی تلاش کرتاگلی گلی کوچہ کوچہ پھر رہا تھا یہ باتیں سنتے ہی ہنستا ہنستاگھر لوٹ آیا اور آ کے ماں کے پہلو میں بیٹھ گیا۔ وہ دن اور آج کا دن میں خوشی پانے کے لیے زمانے کی خاک چھاننابھول گیا ہوں۔اب جب بھی مجھے خوشی کی چاہ ہوتی ہے میں ماں کے
قدموں کی خاک چھان لیتاہوں۔

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر : شاہ فیصل نعیم

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
JKNAP
Previous Post تحریک آزادی کشمیر کے عظیم حریت رہنما امان اللہ خان کی وفات پر جے کے نیپ برطانیہ کا اظہار تعزیت
Next Post ابن مریم ہوا کرے کوئی
BRAC Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.