yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عسکریت پسندوں کی ایک اور تباہ کن کارروائی

Web Editor February 18, 2019 1 min read
Another destructive action of the militants
Share this:

ممبئی: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں جمعرات کو ہونے والے بم حملے کے بعد عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان ایک اور جھڑپ میں ایک میجر سمیت چار فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ جھڑپ پلوامہ کے پنگلینا گاؤں آج صبح ایک مکان کے اندر چھپے عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوئی۔ نامہ نگار ریاض مسرور نے بتایا کہ پولیس ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران دو عسکریت پسند بھی مارے گئے، جن میں سے ایک کے بارے میں فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ جمعرات ہونے والے بم حملے کا ’ماسٹر مائنڈ‘ تھا۔ پولیس کے ترجمان منوج کمار نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملتے ہی فوج نے گاؤں کا محاصرہ کر لیا، تاہم ایک مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے فوجیوں پر فائرنگ کر دی۔ منوج کمار نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی، تاہم فوجی ذرائع نے بتایا کہ تصادم میں میجر ڈی ایس ڈوندیال، ہیڈ کانسٹیبل سیو رام، سپاہی اجے کمار اور سپاہی ہری سنگھ مارے گئے جبکہ حملہ آور محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں اُس مکان کا مالک بھی ہلاک ہوگیا جہاں عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر پناہ لی تھی۔ جمعرات والے دھماکے میں حملہ آوروں نے پہلے بسوں پر فائرنگ کی اور بعد میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی قافلے سے ٹکرا گئی پلوامہ میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں گذشتہ سنیچر کو بھی ایل او سی کے قریب راجوری ضلع میں ایک بارودی دھماکے میں ایک فوجی میجر مارا گیا۔ اس سے قبل 14 فروری کو پلوامہ کے ہی لیتھ پورہ علاقے میں سرینگر تا جموں شاہراہ پر ایک خودکش کار بم دھماکے میں بھارت کی نیم فوجی سی آر پی ایف کے چالیس سے زیادہ اہلکار مارے گئے تھے، جس کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی اور بھارت کی کئی ریاستوں میں مقیم کشمیریوں کو ہراساں کیا گیا۔اس حملہ کی ذمہ داری جیش محمد نے قبول کی تھی۔ کشمیرکے جنوبی صوبہ جموں میں گزشتہ کئی روز سے کرفیو نافذ ہے کیونکہ وہاں بی جے پی کے حامی حلقے اور مقامی جماعتوں نے پاکستان مخالف احتجاجی تحریک چھیڑ دی ہے۔نامہ نگار شکیل اختر کے مطابق پاکستان نے دہلی میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو مشاورت کے لیے واپس اسلام آباد بلا لیا ہے۔ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں سنہ 2014 سے اب تک ہونے والے پانچ بڑے حملے جموں اور کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں 18 ستمبر 2016 کو انڈین فوج کے کیمپ پر حملہ ہوا تھا۔ اس میں 19 سپاہی ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کو دو دہائیوں میں اب تک ہونے والا سب سے بڑا حملہ قرار دیا گیا تھا۔ پٹھان کوٹ میں سنہ 2016 میں دو جنوری کو فضائی اڈے پر حملہ ہوا تھا۔ اس میں سات سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 20 تھی۔ جوابی حملے میں چار شدت پسند بھی ہلاک ہوئے تھے گرداس پور کے علاقے دینا پور میں سات جولائی 2015 میں صبح کے وقت بس پر حملہ ہوا اس کے بعد پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان حملوں میں چار پولیس اہلکار اور تین شہری ہلاک ہوئے۔•دس جولائی سنہ 2017 میں شدت پنسدوں نے امرناتھ سے آنانتنگ جانے والے عازمین کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے۔ 14 فروری کو ضلع پلوامہ میں سرینگر جموں ہائی وے پر شدت پسندوں نے سی آر پی ایف کے قافلے کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا۔ اب تک کم ازکم 40 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Latest News from Accountability Court in Mega Corruption Case
Previous Post میگا کرپشن کیس میں احتساب عدالت سے تازہ ترین خبر
Next Post سعودی ولی عہد کا پاکستانیوں کے لیے بڑا تحفہ
Saudi crown prince great gift for the Pakistanis

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.