yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پلوامہ کے بعد بھارت میں ایک اور بم دھماکہ

Web Editor February 23, 2019 1 min read
Another bomb blast in India after Pulwama
Share this:

بدوھی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بدوھی کی ایک دکان میں زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دھماکے کی شدتی زیادہ ہونے کے باعث دکان کے ساتھ واقع تین گھر زمین بوس ہوگئے ہیں جن کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دی گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجیندر کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ بدوھی کے رہتہ بازار میں ہواہے جس میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مقامی افراد کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس دکان میں غیرقانونی طور پر آتش بازی کا سامان بیچا جاتا تھا جبکہ ابھی مزید افراد بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام کی جانب علاقہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ کشمیر کے علاقہ پلوامہ میں بھارتی فورسز پر خودکش حملے کے نتیجے میں لگ بھگ 40 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد جہاں بھارت نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کیا ہے وہاں انڈیا کے اندر بھی سیاست دان اس واقعہ کی آڑ میں ایک دوسرے کے ساتھ اگلے پچھلے حساب برابر کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس نے ہندوستان کے وزیراعظم کی ’غلط ترجیحات‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کے لیے اقتدار اور طاقت کی ہوس سیکیورٹی اہلکاروں کی جان سے زیادہ اہم ہے۔کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس وقت پلوامہ میں بھارتی فورسز پر حملہ ہوا

نریندر مودی اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور انہوں نے حملے کے بعد بھی کئی گھنٹے تک شوٹنگ جاری رکھی۔ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک طرف پورا ملک 40 جوانوں کی ہلاکت پر سوگ میں ڈوبا ہوا تھا، دوسری جانب مودی ریاست اترکھنڈ کے جم کاربیٹ نیشنل پارک میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران نریندر مودی نے کشتی میں سوار ہوکر مگر مچھوں کا نظارہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ 6 بج کر 30 منٹ تک جاری رہی۔ اس کے بعد 6 بج کر 45 منٹ پر مودی نے چائے اور اسنیکس پر ہاتھ صاف کیا۔ اس ہولناک واقعہ کے 4 گھنٹے بعد بھی ذاتی تشہیر کے لیے شوٹنگ اور اسنیکس سے لطف اندوز ہوتے رہے۔کانگریس کا کہنا ہے کہ سب سے دردناک امر یہ ہے کہ حکومت نے حملے کے بعد سوگ کا اعلان بھی نہیں کیا کیوں کہ اس کے باعث مودی کو اپنے سیاسی جلسے جلوس ملتوی اور منصوبوں کا افتتاح روکنا پڑ جاتا۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما روی شنکر کمار نے کانگریس کے جواب میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت ملک اور فوج کا مورال گرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد پوری قوم متحد ہے اور دوسرے ممالک انڈیا کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کانگریس نے اپنا اصلی چہرہ دکھاتے ہوئے ملک کا مورال گرانے کی کوشش کی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Mahira Khan and Meera came face to face on twitter
Previous Post ماہرہ خان اور میرا ٹویٹر پر آمنے سامنے آگئیں
Next Post مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئی
Maryam Nawaz reached Jinnah Hospital for the sake of her father former Prime Minister Nawaz Sharif

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.