yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

امریکا کی متوقع سخت پالیسی، پاکستان کی جوابی حکمت عملی تیار

MH Kazmi August 21, 2017 1 min read
America's expected severe policy,Pakistan's response strategy is ready
Share this:

اسلام آباد: سینئر حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی افغان حکمت عملی کے اعلان سے قبل ہی حکومت پاکستان نے اس کے منفی اثرات کا توڑ کرنے کیلیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔ 

America's expected severe policy,Pakistan's response strategy is ready
America’s expected severe policy,Pakistan’s response strategy is ready

ایک جانب جب ٹرمپ انتظامیہ افغانستان کے لیے کافی عرصے سیزیر بحث افغان حکمت عملی کا اعلان کرنے جارہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کو بھی اس بات کا ادراک ہورہا ہے کہ امریکا کی نئی افغان پالیسی کے ضمن میں اس کیلیے بھی صورتحال کافی مشکل ہوسکتی ہے۔ افغانستان کے لیے امریکی حکمت عملی صرف افغانستان تک محدود نہیں ہوگی بلکہ اس کا دائرہ کار جنوبی ایشیائی خطے تک وسیع ہوگا اور پاکستانی حکام اس پالیسی کے حوالے سے کسی مثبت پیشرفت کے لیے پُر امید نہیں ہیں۔

مجوزہ امریکی پلان کے جواب میں تیار کی جانیوالی حکمت عملی سے آگاہ 2 سینئر حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی افغان حکمت عملی کے اعلان سے قبل ہی حکومت پاکستان نے اس کے منفی اثرات کا توڑ کرنے کیلیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔ پاکستانی حکام نے اس بات کا اعتراف کیا کہ واشنگٹن سے آنے والے اشارے بتارہے ہیں کہ آئندہ مہینوں میں پاکستان کے صبر و تحمل اور دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کا کافی امتحان لیاجائے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف انتہائی سخت اقدامات یا شرائط سامنے آئیں تو پاکستان کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ وہ چین اور روس سے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرے۔ چین اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور دہائیوں پر محیط ہیں تاہم اس میں مزید مضبوطی اور گرمجوشی اُس وقت دیکھنے میں آئی ہے جب چند سال قبل بیجنگ نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا اعلان کیا اور اُس پر عملدرآمد شروع ہوا۔

دوسری جانب اسلام آباد اور ماسکو کے تعلقات میں بھی سردجنگ کے دور کے خاتمے کے بعد بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ دونوں ملک ماضی کو فراموش کرکے اپنے معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔ حکومت پاکستان ے ایک اہلکار نے پاکستانی پالیسی کے بارے میں کچھ بتائے بغیر اتنا ضرور کہا کہ اگر امریکا ہمارے جائز مطالبات اور معاملات کو نہیں سمجھتا اور اپنا جھکاؤ بھارت کی جانب رکھتا ہے تو ہم یقینی طور پر چین اور روس کے مزید قریب ہوجائیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی افغان حکمت عملی کے حوالے سے اپنے مشیروں سے مشاورت جاری ہے۔ گوکہ ابھی نئی حکمت عملی کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ اس میں پاکستان کے خلاف سخت اقدامات اور اسلام آباد کیلیے کڑی شرائط ہونگی کہ وہ عسکری گروپوں بالخصوص حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرے۔ امریکا میں اقتدار کے ایوانوں سے آنے والی خبریں بتارہی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا ارادہ رکھتی ہے۔

پاکستانی حکام یہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے یہ متوقع اقدامات یا پالیسی پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے۔ایک پاکستانی اہلکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ ہم افغان پالیسی کے حوالے سے واشنگٹن سے کسی مثبت بات کی توقع نہیں کررہے۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں موجود پاکستان مخالف حلقے ٹرمپ کی خارجہ امور میں کم علمی اور ناتجربے کاری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔پاکستان نے بھی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی تجاویز دی ہیں اور اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان مسئلے کے حل کیلیے طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

ادھر ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافے سمیت بہت سے آپشنز پر غور کررہی ہے۔پاکستان کو اس وقت یہ تشویش ہے کہ کیا امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ کرے گا؟۔ امریکا پاکستان سے بار بار یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پڑوسیوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے بھی اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتوں میں اس مطالبے کو بار بار دہرایا۔

گزشتہ ہفتے جنرل جوزف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں بھی اس مطالبے کو دہرایا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی کیلیے استعمال نہ ہونے دے۔اُدھر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکی وفد سے کہا کہ ہم مالی اور لاجسٹکس امداد سے زیادہ امریکی حکومت سے اس بات کے متقاضی ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں موجود پالیسی ساز امریکا کی جانب سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے پر بھی مایوس ہیں جب کہ دفتر خارجہ نے اپنی بریفنگ میں علی الاعلان اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Nawaz Sharif reached the verdict due to his actions, Asif Zardari
Previous Post نواز شریف اپنے اعمال کی وجہ سے اس انجام کو پہنچے، آصف زرداری
Next Post حکومت آئین کے آرٹیکل 62، 63 میں ترمیم نہیں کرسکے گی، طاہر القادری
The government will not be able to amendment in the Article 62, 63 of the Constitution, Tahir-ul-Qadri

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.