yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

کرونا، امریکی کمانڈوز بھی خطرے میں پڑ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ اچانک کیوں ساری فوج واپس لے جانے پر تیار ہوگئے؟

MH Kazmi May 4, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) کرونا وبا کے سبب افغانستان میں امریکی فورسز کی روانگی یں تیزی کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی چاہتے ہیں کہ افغان امن عمل جلد شروع ہو جائے اور وہ تین نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب سے قبل اپنی فورسز کی زیادہ سے زیادہ تعداد واپس بلا لیں۔۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ بین الافغان مذاکرات ہیں مگر یہ معاملہ ابھی تک تعطل کا شکار ہے۔موجودہ صورتحال میں افغانستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر امریکی فورسز کی واپسی کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔ پھر چاہے بین الافغان ان مذاکرات میں خاطر خواہ کامیابی نہ بھی ملے، تب بھی یہ عمل جاری رہنے کی توقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب نے امریکی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح افغانستان کو بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سامنا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ لیکن اس وقت افغانستان میں دو سیاسی متحارب فریق شراکت اقتدار کے کسی معاملے پر متفق نہیں ہو سکے ہیں۔ ان کے نزدیک بین الافغان مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ ہے۔ ان کے نزدیک مذاکرات شروع نہ ہونے کی ایک اور وجہ صدر اشرف غنی اور ان کے سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ کے درمیان چپقلش ہے۔ ادھر امریکہ اور عالمی برداری افغان فریقین اور بالخصوص طالبان پر تشدد روکنے کے لیے زور دے رہے ہیں۔ لیکن تشدد کے واقعات میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ افغان فورسز اتحادی افواج کی حمایت سے ان کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ لیکن امریکہ اور افغان حکومت کا مؤقف ہے کہ ان کی کارروائیاں طالبان کی عسکری کارروائیوں کے ردعمل میں ہیں۔ اگر طالبان اپنے حملے روک دیں تو ان کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ کی سفارتی کوشش یہی ہے کہ کسی طرح طالبان کو اس بات پر راضی کر لیا جائے کہ وہ بین الافغان مذاکرات سے قبل وہ اپنے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی پر اصرار کرنے کے بجائے فی الحال اپنے دو ہزار قیدیوں کی رہائی کو ہی قبول کر لیں۔ تاکہ بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہو جائیں۔ سابق مندوب نے مزید کہا کہ دوسری طرف امریکہ کی یہ بھی کوشش ہو گی کہ صدر اشرف غنی بھی لچک دکھائیں۔ حال ہی میں امریکی حکام کی پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام سے ہونے والی گفتگو سے متعلق انہوں نے کہا کہ امریکہ کی توقع ہے کہ پاکستان اس مرحلے میں افغان امن عمل کی راہ میں درپیش مشکلات دور کرنے میں تعاون کرے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں فیصلہ کن کردار افغان فریقین اور امریکہ کا ہے۔ پاکستان ایک معاون کا کردار تو ادا کر سکتا ہے لیکن افغان فریقین کو اپنے مؤقف میں لچک پیدا کرنی ہو گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکہ کی اولین ترجیح یہ ہے کہ افغانستان سے اپنی فورسز کو واپس بلایا جائے۔ ان کے بقول صدر ٹرمپ کی ترجیح یہ ہے کہ افغانستان میں تعینات فوجیوں کی واپسی خوش اسلوبی سے ہو جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post خبر غم، سابق تحریک انصاف فرانس کے سینئر نائب صدرچوہدری افضال ڈھل کے بڑے بھائی چوہدری محمد الیاس ڈھل رضائے الہی سے انتقال کرگئے، مرحوم صدر پی پی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کے کزن تھے، معروف سیاسی وسماجی شخصیات کا دلی اظہار افسوس اوردعائے مغفرت،اظہار تعزیت کرنے والوں میں پی ٹی آئی فرانس کے صدر ملک عابد، مرکزی راہنما ابرارکیانی، طاہراقبال، چوہدری اشفاق جٹ، سابق جنرل سیکرٹری اصغربرہان،صدر عوامی مسلم لیگ بابرمغل اوردیگرشامل ہیں
Next Post پیرس، چوہدری محمد اشتیاق کے والد گرامی اور سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف فرانس چوہدری محمد افضال ڈھل کے بھائی اور پی پی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل کے کزن چوہدری محمد الیاس ڈھل کی وفات گہرا صدمہ ہے، رمضان المبارک کے مقدس ساعتوں کو اللہ تعالیٰ ان کی بخشش کا سبب بنادیں، محمد ذوہیب گجر

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.