yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسلام آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کی بیٹھک آج ہوگی

Web Editor November 20, 2017 1 min read
All schools of thought scholars will sit today to finish the islamabad strike
Share this:

اسلام آباد: ہمار ے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، اگر ضد اور انا کی بنیاد پر اسے طول دیا گیا تو پاکستان کے سکیورٹی ادارے اس کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: احسن اقبال

All schools of thought scholars will sit today to finish the islamabad strikeاسلام آباد میں دھر نا پندرہویں روز بھی جاری ہے۔ وزارت داخلہ نے دھرنا ختم کرانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کا اجلاس آج طلب کر لیا، مظاہرین نے وزیر قانون کے استعفی تک مذاکرات سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ نے آج معاملے کے حل کیلئے تمام مکاتب فکر کے مرکزی علما کا اجلاس بلالیا ہے۔ اس بیٹھک میں دھرنے سے نمٹنے کیلئے حتمی مشاورت کی جائے گی۔ دھرنے کے شرکاء کا ایک ہی مطالبہ ہے وزیرقانون استعفے دیں یا ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے ذمے دار کا نام بتائیں۔ فیض آباد پر دھرنے کے شرکا پندرہویں روز بھی موجود ہیں۔ پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری بھی تعینات ہے، ایمبولنسز اور بکتر بند گاڑیاں بھی کھڑی ہیں۔ دوسری طرف کراچی نمائش چورنگی میں بھی دھرنا رات بھر سے جاری ہے۔ مظاہرین نے نمائش چورنگی سے صدر جانے والا ٹریک کھول دیا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے گزشتہ روز جڑواں شہروں کے سنگم پر واقع فیض آباد سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ آخری حل طاقت کااستعمال ہے جس کے لیے فورسز تیار ہیں۔ دھرنا دینے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک و قوم کی خاطر دھرنا ختم کر دیں۔مظاہرین کی آواز بھرپور طریقے سے سنی جا چکی ہے اور پارلیمان نے اس معاملے پر موثر اور سخت قانون سازی کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمار ے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ۔ ہم اس مسئلے کو ہر ممکن طور پرپُر امن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر ضد اور انا کی بنیاد پر اسے طول دیا گیا اور نا گزیر ہو گیا تو پاکستان کے سکیورٹی ادارے اس کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ آپریشن اس مسئلے کا آخری حل ہو گا۔احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹ سے بل کی منظوری کے بعد ختم نبوت کا مسئلہ ختم ہو چکا، تمام شکوک وشبہات دور کردیئے ،دھرنے کے مقاصد کچھ اور ہیں، ختم نبوت کی آڑ میں دھرنا سازش ہے ، اسے آئندہ الیکشن میں استعمال کیا جائے گا۔مظاہرین اس ایشو کو آئندہ الیکشن کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں، اگر کوئی سیاسی جماعت دھرنے کو آئندہ انتخابات کے لیے اپنا لانچنگ پیڈ بنانا چاہتی ہے تو وہ کھل کر سامنے آئے ۔دھرنا کی صورتحال کو ملک دشمن اپنے حق میں استعمال کررہے ہیں،علماء سے اپیل ہے کہ وہ مصالحتی کردار ادا کریں،پنجاب، وفاقی حکومت نے ہمیشہ یقین دلایا کہ ختم نبوت ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے ہم اتنے ہی غیرت مند ہیں جتنا کہ کوئی اور ہے ، کوئی حکومت سمجھوتہ نہیں کر سکتی، انہوں نے دھرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والے کیوں عید میلادالنبیؐ کے جلسوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
DINNER, PARTY, IN, FAVOR, OF, BY, AZIZ, AMRA,
Previous Post الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دعوتوں کا سلسلہ بارسلونا سے بادالونا تک جوش و جذبہ سے جاری
Next Post ‘منتخب وزیرِ اعظم کو باہر پھینک دیا گیا، ڈکٹیٹر مشرف کیخلاف کیا کارروائی کی گئی؟’
'The selected prime minister was thrown out, what action was taken against dictator Musharraf?'

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.