yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

لویا جرگہ:وحشی طالبان کی رہائی ایک قومی غداری ہے، رہائی کی مخالفت کرنے پر خاتون باہر

MH Kazmi August 8, 2020 1 min read
AFGHAN, WOMEN, OPPOSING, ASHRAF GHANI, IN, LOYA JIRGA, THROWN, OUT, FROM, JIRGA
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز)’وحشی طالبان کی رہائی ایک قومی غداری ہے۔ اس گروہ کو یہ تاوان ادا نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔’افغانستان کے ایوان نمائندگان میں امن مشاورتی جرگے کی رکن بلقیس روشن نے لویا جرگہ میں صدر محمد اشرف غنی کی تقریر کے دوران ان پر طالبان کو رہا کرنے کا الزام لگایا۔ افغانستان کے ایوان نمائندگان میں امن مشاورتی لویا جرگہ کی رکن بلقیس روشن نے کابل میں جاری لویا جرگہ میں صدر محمد اشرف غنی کی تقریر کے دوران طالبان قیدیوں کی شدید مخالف کی جس پر انہیں ہال سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر انہیں نے لکھا تھا کہ ‘وحشی طالبان کی رہائی ایک قومی غداری ہے۔ اس گروہ کو یہ تاوان ادا نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔’ بلقیس روشن نے لویا جرگہ میں اپنے احتجاج کا نعرہ لگاتے ہوئے لکھا ‘طالبان کو خراج پیش کرنا قومی غداری ہے۔’ صدر غنی نے بلقیس روشن کے احتجاج کے جواب میں کہا ‘میں انہیں کوئی تاوان ادا نہیں کررہا ہوں، اپنے ساتھیوں کو قائل کریں۔ فیصلہ آپ کا ہے، آپ کو ایک دوسرے کو اس کے بارے میں راضی کرنا ہوگا۔’ امن مشاورتی لویا جرگہ کی رکن بلقیس روشن نے افغان صدر اشرف غنی کی بات نہیں مانی اور بار بار اس بات کا اعادہ کیا، یہاں تک کہ جرگہ کے عہدیداروں نے انہیں زبردستی ہال سے نکلوا دیا۔ لویا جرگہ سے نکالے جانے کے بعد بلقیس روشن نے کہا ‘میں نے اس جرگے میں لوگوں کی نمائندگی کی اور ان کی آواز اٹھائی لیکن اشرف غنی نے میری بات نہیں مانی اور جب میں نے احتجاج کیا تو مجھے ہال کے اندر مارا پیٹا گیا، اور پھر صدارتی گارڈ نے مجھے لویا جرگہ سے نکال دیا۔’ متعدد افغان شہریوں نے بھی لویا جرگہ ممبر کے خلاف ہونے والے تشدد کو غیر آئینی قرار دیا اور آزادی اظہار رائے نہ ہونے کی مذمت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لویا جرگہ میں حصہ لینے والوں کی انفرادی آواز کو سنا جانا چاہیے اور کسی کو بھی اس طرح ہال سے پرتشدد طریقے سے بے دخل نہیں کرنا چاہیے۔ افغانستان کی سول سوسائٹی رکن مریم حسینی نے کہا ‘میں بلقیس روشن سے اتفاق کرتی ہوں، طالبان قتل و غارت گری کے سوا کچھ نہیں جانتے، لیکن جب روشن نے احتجاج کیا تو صدر کو ان کی آواز کو خاموش نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ایسے نظام میں جو جمہوری ہونے کا دعویدار ہے، شیریں یا تلخ کلامی دونوں ضرور سننی چاہیے اور صدر کو اپنے شہریوں کو حق کی آواز بلند کرنے پر ان کا دم گھونٹنے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔’ نادریح رحیمی نے، جو ایک سول کارکن بھی ہیں، کہا ‘بلقیس کی حق پرست آواز کو خاموش کر دیا گیا، ان کے ساتھ ایسا سلوک اور زیادتی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ مجھے واقعی افسوس ہے۔ میں اس جرگے کے سپیکر عبداللہ عبداللہ سے کہتا ہوں کہ وہ دوبارہ بلقیس کو بلائیں اور لوگوں کو کسی خوف یا اندیشے کے بغیر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی اجازت دیں، اور ان کے دلوں میں کیا ہے، انہیں واضح طور پر یہ بیان کرنے دیں۔’ افغان صدر کے سینیئر ثقافتی مشیر شاہ حسین مرتضوی نے امن مشاورتی لویا جرگہ کی رکن بلقیس روشن کے احتجاج کے جواب میں کہا ‘ہم پسماندہ نقطہ نظر کے ساتھ مقبولیت کے متلاشی رویے پر ایک اہم قومی اجلاس کی قربانی نہیں دے سکتے۔ اظہار رائے کی آزادی شہریوں کا ناگزیر اور قانونی حق ہے لیکن ایک اہم اور قومی اجلاس میں رکاوٹ بھی قابل اعتراض ہے۔ کیونکہ جرگہ ان اہم امور پر تبادلہ خیال کر رہا تھا جو شاید تین دن میں ہونے والے مذاکرات کے آغاز میں پیش آئیں گے۔’

Malali Bashir
@MalaliBashir
Today in #LoyaJirga, @AsilaA condemned expulsion of a woman yestr’day for her protesting the release of Taliban. A man supported by some men interrupted @AsilaA using indecent words. Women stood in solidarity giving a strong message that in new #Afghanistan women r here to stay

Image

3:28 PM · Aug 8, 2020
126
27 people are Tweeting about this
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post امریکہ ختم نبوت کی توہین کرنے والے کا وکیل تو ہم غازی فیصل کے وکیل کیوں نہیں بن سکتے، مولانا فض الرحمن
Next Post افغان لویا جرگہ پر کورونا کا حملہ، 3600 سے زائد شرکا میں سے تاحال 17 کیسز نکل آئے

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.