yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

امریکہ اور طالبان کا امن معاہدے کی جزیات پر قائم رہتے ہوئے اقدامات کے از سر نو تعین پر اتفاق

MH Kazmi October 17, 2020October 17, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ اور طالبان نے رواں سال فروری میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طے پانے والے معاہدے کی جزیات پر سختی سے قائم رہتے ہوئے اقدامات کا از سر نو تعین کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بات امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاداورافغان مذاکراتی ٹیم کے ترجمان ڈاکٹر نعیم وردگ نے اپنے علیحدہ علیحدہ ٹوئٹر پیغامات میں کہی۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تا کہ افغانستان میں جاری تشدد میں کمی ہو سکے۔ خلیل زاد کے مطابق اس بات پر اتفاق ان کی اور افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر کی طالبان کے نمائندوں سے دوحہ میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران کیا گیا۔ خلیل زاد نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں گے اور دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ ان کے بقول تمام فریقین کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ زلمے خلیل زاد نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل اسکاٹ کے ہمراہ طالبان سے ملاقاتوں میں اپنے وعدوں کو تازہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکہ کے نمائندہ خصوصی خلیل زاد نے اگرچہ ان اقدامات کی وضاحت نہیں کی۔ تاہم ان کے بقول ان اقدامات کا مقصد افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں میں کمی لانا ہے۔ ان کے بقول پر تشدد کارروائیوں میں عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں اور ان اقدامات کے دوبارہ تعین سے ہلاکتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔ دریں اثنا قطر میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے امریکہ حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے دوحہ معاہدے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا کہ اس پر بہتر طور پر کس طرح عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول دونوں فریقین اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد کیا جائے۔امریکی نمائندہ خصوصی خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران افغانستان میں پر تشدد حملوں میں شدت دیکھی گئی ہے۔ جس سے امن کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور سمجھوتے پر عمل درآمد کا جائزہ لیتا رہے گا۔

1/4 Following several meetings General Miller and I had with the Taliban, we agreed to re-set actions by strictly adhering to implementation of all elements of the U.S.-Taliban Agreement and all commitments made.
— U.S. Special Representative Zalmay Khalilzad (@US4AfghanPeace) October 15, 2020

یاد رہے کہ رواں سال 29 فروری کو امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق امریکہ مئی 2021 تک افغانستان سے اپنی باقی ماندہ فورسز کا انخلا کر لے گا۔

طالبان نے معاہدے میں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ افغان سر زمین کو بیرونِ ملک حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور افغانستان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں دیگر افغان فریقین سے مذاکرات کریں گے۔

افغان امور کے تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور طالبان یہ چاہتے ہیں کہ دوحہ معاہدے پر پوری طرح عمل ہو۔رحیم اللہ یوسف زئی کے خیال میں حال ہی میں امریکی حکام اور طالبان کے درمیان دوحہ میں جو ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔ ان میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور شاید کچھ نئے فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ تاکہ دوحہ کا معاہدہ ناکام نہ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کوشش کریں گے کہ امریکہ کو کسی شکایت کا کوئی موقع نہ دیں اور دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کریں۔

ان کے بقول دوحہ میں جاری بات چیت میں چوں کہ پیش رفت نہیں ہوئی تو ایک بے چینی کی فضا موجود ہے۔ اسی وجہ سے امریکہ نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی ہے۔ تاکہ افغانستان میں تشدد میں کمی ہو اور دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات کے لیے ایک سازگار ماحول ہو تاکہ بات چیت آگے بڑھ سکے۔

تاہم رحیم اللہ یوسف زئی کے بقول طالبان شاید اس وقت جنگ بندی پر اتفاق نہ کریں۔ لیکن وہ آگے چل کر تشدد میں کمی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے طالبان نے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اس لڑائی کی وجہ سے اب تک ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے اور سیکڑوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

اس لڑائی میں طالبان کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے امریکی فورسز نے افغان فوج کی معاونت میں طالبان کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے۔ جس میں متعدد طالبان جنگجو ہلاک ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔

ادھر افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلا کے بعد ملک میں طالبان کی حکمرانی دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ وہ لوگ حقائق کا غلط اندازہ لگا رہے ہیں۔

افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایسی صورتِ حال کسی بھی حالت میں قابلِ قبول نہیں ہو گی۔ جمعہ کو کابل میں جنرل عبدالرزاق کی دوسری برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر طالبان کسی ضلعے پر قبضہ کر کے یا کسی صوبے کے مرکز پر دباؤ ڈال کر یہ خیال کریں گے کہ ایسا کرنے سے وہ ملک پر قابو پا لیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہو گی اور ایسا کرنے سے محض جنگ طوالت اختیار کرے گی۔

جنرل عبدالرزاق 18 اکتوبر 2018 کو قندھار میں طالبان کے ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ جب کہ اس حملے میں امریکہ کے جنرل اسکاٹ ملر بال بال بچ گئے تھے۔

افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ کے بیان پر تاحال طالبان کا کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

تاہم طالبان کا مؤقف ہے کہ وہ دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان کی سیکیورٹی فورسز پر حملے روکنے کے پابند نہیں ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post یو اے ای، یہودیوں کیلئے کوشر ریستوران قائم کرنے میں تیزی، لاکھوں یہودیوں کے استقبال کی تیاری
Next Post گزشتہ دور میں وزارت داخلہ کی طرف سے بلیک لسٹ 5 ہزار 807 افراد کے نام نکالنے کا فیصلہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.