yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سڑک کی ایک تصویر نے میاں بیوی میں علیحدگی کرا دی

Web Editor December 4, 2017 1 min read
A picture of the road separated into the husband wife
Share this:

سینٹ پیٹرزبرگ: روس کی سابق ماڈل نے ایک خاتون کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک سڑک کی تصویر دیکھ کر شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا کیوں کہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر اس کے بیڈروم سے کھینچی گئی۔

A picture of the road separated into the husband wifeروسی میڈیا کے مطابق یولیا اگرانووچ نامی سابق ماڈل نے شوہر کو بے وفا قرار دیتے ہوئے اس سے علیحدگی اختیار کرلی جس کا سبب انسٹا گرام پر پوسٹ ہونے والی ایک سڑک کی تصویر بنی جس کے بارے میں سابق ماڈل کا دعویٰ ہے کہ وہ تصویر اس کے بیڈروم کی کھڑکی سے کھینچی گئی ہے۔

یولیا نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ ایک دن وہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر وقت گزار رہی تھی کہ اچانک اسے ایک خاتون کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر  اپنے گھر کے نزدیک سڑک کی ایک تصویر نظر آئی، خاتون کے مطابق تصویر نے انہیں چونکا دیا کیوں کہ تصویر جس زاویے سے کھینچی گئی تھی وہ منظر ہوبہو ایسا ہی تھا جس کا وہ ہر صبح اپنی کھڑکی سے نظارہ کرتی تھی۔

instagrame-post-1-1512235719

یولیا نے ولاڈا نامی اس خاتون کی فوٹو گیلری کو مکمل طور پر دیکھنا شروع کردیا اور اس پر انکشاف ہوا کہ اس کے شوہر کی کئی تصاویر بھی اس کی فوٹو گیلری میں موجود تھیں جس پر یولیا نے شوہر سے وضاحت طلب کی تاہم شوہر نے بے وفائی کے الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس نے اپنے دوستوں کو دعوت دی تھی جس میں وہ خاتون بھی شریک تھی جس نے تصویر کھینچ لی ہوگی۔

اس واقعے کے بعد یولیا نے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا جب کہ یہ خبر منظرعام پر آنے کے بعد یولیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر درجنوں خواتین نے کمنٹ کیے کہ انہیں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کے زندگی کے ساتھی ان کے ساتھ بے وفائی کررہے ہیں، ساتھ ہی ان خواتین نے یولیا کو بہادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ایسی صورتحال میں شوہر کا مقابلہ کیا۔

یولیا نے مزید بتایا کہ وہ انسٹا گرام پر کچھ تلاش نہیں کررہی تھی  بلکہ صبح صبح معمول کے مطابق انسٹا گرام اکاؤنٹ کی ٹائم لائن دیکھ رہی تھی جب اسے ایسی تصویر نظر آئی کہ جس پر  وہ اس خاتون کی فوٹوگیلری دیکھنے پر مجبور ہوگئی، یولیا نے خاتون کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی سڑک کی تصویر کے نیچے کمنٹ بھی کیے جس میں کہا گیا تھا کہ ’’میرے شوہر کے بیڈروم سے دیکھے جانے والا خوبصورت نظارہ‘‘ یولیا نے حال ہی میں اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ لگائی جس میں یولیا نے ولاڈا نامی اس خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ ولاڈا، تم ایک تجربہ کار عورت ہو جس نے مجھے ایک بہترین سبق دیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Vip protocol to the killer rich childrens in police station in Karachi, got a AC room
Previous Post کراچی میں قاتل امیر زادوں کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول، اے سی کمرہ مل گیا
Next Post اثاثہ جات ریفرنس؛ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
Assets Reference; decision safe on Ishaq Dar request to declared most wanted

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.