yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پارٹی سے ایک اور پارٹی کا جنم لینا پاکستان میں معمول کی بات ۔۔۔۔ اب پاکستان کے سیاسی افق پر کیا تہلکہ خیز تبدیلی رونما ہونے والی ہے ؟ تحریک انصاف کا مستقبل کیا ہے ؟ عاصمہ شیرازی کی پکی پیشگوئیاں

MH Kazmi November 21, 2019 1 min read
A, party, from, other, party, its, common, in, Pakistan, PPP, is, being, divided, by, force, unplolitical
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) وہی جو ہمیشہ ہوتا رہا ہے، پھر سے ہو رہا ہے۔بالکل اُسی طرح جیسے پیپلز پارٹی کو پچھاڑنے کے لیے پہلے اسلامی جمہوری اتحاد بنایا گیا جس میں سے ن لیگ، ق لیگ، ضیا لیگ، فنکشنل، نان فنکشنل اور کئی ایک ’جمہوری‘ گروپ اور کئی عدد چھوٹی چھوٹی الف سے ے تک مسلم لیگیں برآمد ہوئیں۔

آج کا سب سے بڑا انکشاف۔۔۔!!! آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی ’ ظہیر الاسلام ‘ نے پاکستان کی کس خاتون سیاستدان سے5 سالوں سے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟ تصاویر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

نامور خاتون صحافی عاصمہ شیرازی بی بی سی کے لیے اپنے ہفتہ وار کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔پھر دو بڑی جماعتیں ایک دوسرے سے محاذ آرائی کرتی رہیں، لڑتی رہیں، جھگڑتی رہیں اور پھر ’لڑتے لڑتے ہو گئی گم، ایک کی چونچ اور ایک کی دُم۔‘احساس ہوا کہ دونوں جماعتوں کی محاذ آرائی میں جمہوریت اور جمہور کہیں پس منظر میں چلے گئے ہیں۔ یوں میثاق جمہوریت نے جنم لیا اور اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کو احساس ہوا کہ وہ کچھ تہی دست سی ہو گئی ہے۔جنرل مشرف کے دور آمریت میں عمران خان اپنی ذات میں ہی جماعت تھے اور پھر جماعت کو اُن کے ساتھ کر دیا گیا جس کی کہانی چوہدری پرویز الٰہی صاحب نے حال ہی میں سنائی۔ یعنی پنجابی کے محاورے کے عین مطابق ’چوراں نوں پے گئے مور، تے موراں نوں پے گئے ہور‘۔وقت نے ثابت کیا کہ ہر جماعت بوقت ضرورت اور حسب استطاعت کام آتی رہی، استعمال ہوتی رہی اور مقتدر اپنی سہولت اور ضرورت کے تحت انھیں استعمال کرتے رہے۔پاکستان میں اِس سانپ سیڑھی کے کھیل میں اصل موڑ تب آیا جب بقول پرانی سیاسی جماعتوں کے انھوں نے وقت سے ’سیکھ‘ لیا۔حالات سے سمجھوتہ کرنے کی بجائے دو ہزار آٹھ میں دو حریف جماعتوں نے باضابطہ حکومت میں ہاتھ ملایا اور سیاہ پٹیاں باندھ کر جنرل پرویز مشرف سے حلف لیا۔ہمیں آج بھی وہ دن یاد ہے جب اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے جیالے اور ن لیگ کے متوالے ایک صفحے پر نہ صرف نظر آئے بلکہ دونوں نے مل کر جنرل پرویز مشرف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا، اٹھارویں ترمیم کی اور پارلیمنٹ کے اختیارات پارلیمان کو واپس دیے۔پیار کی یہ پینگیں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی تحریک کی نذر ہوئیں اور نواز شریف کا لانگ مارچ جنرل کیانی کی گوجرانوالہ میں آنے والی ٹیلی فون کال پر اختتام کو پہنچا۔یہ انقلاب بھی جی ایچ کیو کی مداخلت کے بنا کامیاب نہ ہوتا سو یہ تحریک کامیاب ہوئی۔وزیراعظم نے ججوں کو بحال کیا مگر وقت نے ثابت کیا کہ آصف زرداری کے جسٹس چوہدری کے بارے میں شکوک و شبہات درست نکلے اور پاکستان کے عدالتی فیصلوں نے عملاً انتظامیہ اور مقننہ کو مفلوج کیے رکھا۔ن لیگ نے اس معاملے پر بہت بعد میں پچھتاوے کا اظہار کیا لیکن اس دوران میمو گیٹ میں بھی ن لیگ استعمال ہوئی جس پر نواز شریف صاحب پشیمان ضرور ہوئے مگر تب تک چڑیاں کھیت چُگ چکی تھیں اور طوطے اُڑ چکے تھے۔ن لیگ کے تیسرے دور حکومت سے قبل ’تبدیلی‘ جنم لے چکی تھی مگر اس دور میں پچھلی تمام ’غلطیوں‘ کے مداوے اور سویلین بالادستی کی خواہش نے اداروں کے درمیان خلیج پیدا کر دی تھی جس کا بھر پور فائدہ ’تبدیلی‘ والوں نے اُٹھایا۔قوم کو ’سونامی‘ اور پھر ’تبدیلی‘ اور پھر ’ریاست مدینہ‘ کے خواب یوں دکھائے گئے کہ جیسے تحریک انصاف جادو کی چھڑی سے ملک کی تقدیر پہلے نوے دنوں میں ہی بدل کر رکھ دے گی۔ دو سو ارب یہاں سے آئے گا اور ملازمتوں کی لائنیں لگ جائیں گی، سبز پاسپورٹ دنیا بھر میں کمال دکھائے گا اور پچاس لاکھ گھر راتوں رات بن جائیں گے۔خواب دیکھنے کو محض دو بند آنکھیں ہی چاہییں مگر تعبیر کے لئے کئی ایک متحرک بازو۔ خواب تعبیر کے بنا بُنتے رہیں تو آنکھیں سوتی رہتی ہیں۔ گذشتہ ایک سال میں جو حشر تبدیلی کا ہوا اتنے کم عرصے میں کبھی دیکھنے کو نہ ملا۔’تبدیلی‘ میں تبدیلی بھی آ سکتی ہے اور آ رہی ہے۔ نواز شریف باہر جا رہے ہیں اور کپتان غصے میں آ رہے ہیں۔ اب بھی وہی حالات ہیں۔مولانا کا انقلاب چھوٹی چھوٹی ٹولیوں اور ن لیگ کا انقلاب اگلی حکومت کی تگ و دو میں تقسیم ہو چکا ہے۔پیپلز پارٹی اپنی سندھ سرکار بچانے میں مصروف ہے اور ق لیگ نئی لابیئنگ کا حصہ۔ ’ووٹ کو عزت دو‘ فی الحال اگلے اعلان تک موقوف اور تحریک انصاف اگلے دن کی بقا کی جنگ میں مصروف۔اب بھی وہی ہو گا، ایک جماعت دوسری کی حکومت کو گرانے اور تیسری جماعت لائن میں لگ کر اپنی باری آنے کے انتظار میں رہے گی۔سب اپنی اپنی گیم کے لیے نیٹ پریکٹس کرنے میں مصروف رہیں گے اور ڈوریوں والے ہاتھ تھک جانے پر ایک بازو کو آرام اور کبھی دوسرے سے طنابیں کھینچتے رہیں گے اور یوں یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔چلو دوستو! انقلاب کچھ دنوں کے لیے مؤخر ہوا۔(ش س م) (بشکریہ : بی بی سی )

A, party, from, other, party, its, common, in, Pakistan, PPP, is, being, divided, by, force, unplolitical

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Saudi Arabia, Pakistani, Girl, arrested, on, charge, of, finguring, with, boyz
Previous Post پہنچی ہوئی چیز: سعودی عرب میں نوجوان لڑکوں کو چھیڑنےو الی پاکستانی خاتون گرفتار ۔۔۔۔ یہ وہاں دراصل کیا کام کرتی تھی؟ حیران کن خبر
Next Post عمران خان تو وہ پنجابی ثابت ہوئے جس نے سیڑھی مانگنے پر جواب دیا تھا میرے پاس نہیں ہے لیکن اگر ہوتی تو بھی نہ دیتا۔۔۔۔ جاوید چوہدری نے کپتان کی خامیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ایسا واقعہ بیان کر دیا کہ آپ دنگ رہ جائیں گے
Imran Khan, like, punjabi, who, refused, to, given, ladder, to, neighbor, and, and, said, if, i, have, i, will, not, given, to, you

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.