yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

کورونا وائرس؍ پاکستان میں پہلے کیس کی تصدیق کو ایک سال مکمل، وینٹی لیٹرز نہ ہونے سے تیاری میں خود کفیل ہونے تک کا سفر

MH Kazmi February 26, 2021February 26, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) عالمی سطح پر نظام زندگی کو مکمل طورپر مفلوج کردینے والی کورونا وبا کے پاکستان میں پہلے کیس کے ظاہر ہونے کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے، 26 فروری 2020 کی شام ذرائع ابلاغ میں کرونا وبا کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اس بیماری نے ایک سال کے دوران کیا تباہی مچائی وہ سب کے سامنے ہے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران سے لوٹنے والے ایک نوجوان یحییٰ جعفری جب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے تو اُن میں کرونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئیں جن کا ٹیسٹ 26 فروری کو مثبت آیا اور یوں پاکستان دنیا کے اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا جہاں اس بیماری نے اپنے پنجے گاڑھ دیے۔ پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد کچھ خاموشی رہی، لیکن مارچ کے وسط میں کیسز بڑھنے لگے اور پھر حکومتِ پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ مارچ میں شروع ہونے والے لاک ڈاؤن سے زندگی ساکت ہو گئی۔ کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہو گئے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا گیا جب کہ حکومت اس وبا کا پھیلاؤ روکنے کے جتن کرنے لگی۔ مارچ اور اپریل کے مہینے میں وبا نے زیادہ نقصان نہیں پہنچایا، لیکن جیسے ہی مئی اور جون میں وبا کی پہلی لہر کی تباہ کاریاں شروع ہو گئیں۔ اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے۔ اموات کی تعداد بھی زیادہ ہونے لگی۔ جون اور جولائی میں بھی یہی صورتِ حال رہی۔ مختلف جگہوں پر لوگوں کو الگ تھلگ رکھنے کے لیے قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے۔ پاکستان نے شدید بیمار ہونے والے مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے وینٹی لیٹرز کے حصول کی تگ و دو بھی شروع کر دی۔ اس وبا کے ابتدائی دنوں میں پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے بیشتر اشیا درآمد کرنی پڑیں۔ تاہم ایک سال بعد پاکستان ماسک، سینیٹائزر، پی پی ایز، گلوز سمیت وینٹی لیٹر بنانے میں بھی خود کفیل ہو گیا ہے۔ ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کر کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے مختلف ایپس متعارف کرائی گئیں جس کے ذریعے آن لائن کلاسز آج بھی جاری ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری اور نجی دفاتر نے لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی۔ ملک میں اس وقت کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 77 ہزار سے زائد ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 800 سے زائد ہے۔ جمعے کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئیں جن کی تعداد پانچ ہزار 323 ہے۔ صوبہ سندھ میں چار ہزار 333، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2065، پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 296، صوبہ بلوچستان میں 200، وفاقی دارالحکومت میں 496 جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 102 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں محدود پیمانے پر کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ حکام کی جانب سے ماسک اور سینیٹائزز کے استعمال اور مناسب سماجی فاصلہ رکھنے کی تلقین کے باوجود بہت کم تعداد میں شہری احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ ویکسین آنے کے بعد سب کچھ فورا ٹھیک ہو جائے گا بلکہ ویکسین لگانے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔

محمد عاصم خان، صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، لیڈی ریڈنگ میں بطور ترجمان فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شروع کے دنوں میں پشاور میں ہلاکتوں کی شرح بہت زیادہ تھی جس کی سب سے بنیادی وجہ شہریوں کی بے احتیاطی تھی۔
غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جہاں ایک طرف اسپتال میں لوگ کرونا وبا کی وجہ سے ہلاک ہو رہے تھے تو دوسری جانب لوگ اس بیماری کی حقیقت پر سوال اُٹھا رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہی وجہ تھی کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کا 500 سے زائد طبی عملہ متاثر ہوا جس کے بعد گائنی وارڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ عاصم خان کا مزید کہنا تھا کہ اب حالات قدرے بہتر ہیں۔ تاہم شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر کم عمل درآمد اب بھی بہت زیادہ چیلنجز کا باعث بن رہا ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں کرونا وبا کے سب سے پہلے مریض کو ہیڈ نرس نبیلہ ناز نے ریسیو کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شروع کے دنوں میں بہت زیادہ خوف تھا۔ کیوں کہ یہ ایک نئی بیماری تھی اور کسی کو اسے ہینڈل کرنے کا کوئی خاص تجربہ نہیں تھا۔ اسی لیے فرنٹ لائن ورکر کی حیثیت سے انہوں نے اپنے تمام اسٹاف کو خصوصی ہدایات کی تھیں کہ ان مریضوں کا بھی دوسرے مریضوں کی طرح خیال رکھا جائے۔ نبیلہ ناز کے مطابق اگرچہ اسپتال اسٹاف کو احتیاطی تدابیر کی کٹس جلد فراہم کر دی گئی تھیں لیکن ان پی پی ایز میں کام کرنا بھی خاصا دشوار عمل تھا اور جن حالات میں انہوں نے کام کیا کوئی کتاب بھی ان حالات کا احاطہ نہیں کر سکے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسپتال میں انہیں پانی کا ایک گھونٹ تک پینے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ کیوں کہ پی پی ایز میں ہیلتھ کیئر ورکر مکمل طور پر سیل ہو جاتا تھا۔ گرمی بہت زیادہ تھی اور روزے کی حالت میں بھی سب کام کر رہے ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ جب گھر جاتے تھے تو اس کے لیے الگ ایس او پیز ہوتے تھے وہاں پر بھی سب سے الگ تھلگ رہنا ہوتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تین بچوں کی ماں ہونے کے باوجود انہیں اپنی فیملی سے ایک چھت کے نیچے الگ رہنا پڑا۔ کیوں کہ وہ زیادہ تر وقت کرونا کے مریضوں کے ساتھ گزارتی تھیں اور وائرس خاندان کے دیگر افراد تک منتقل ہونے کا خطرہ رہتا تھا۔ تاہم وہ کہتی ہیں کہ اب حالت قدرے بہتر ہے اور لوگوں کی قوتِ مدافعت کافی بہتر ہو گئی ہے اور اس کے علاوہ اسپتال کا عملہ بھی پوری طرح سے تربیت یافتہ ہو گیا ہے۔ غلام دستگیر کا شمار ان ہزاروں افراد میں ہوتا ہے جو کرونا وبا کی پہلی لہر میں شکار ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ شروع کے دنوں میں اس کا خوف بہت زیادہ تھا۔ انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا کیا جائے۔ ایک تو بیماری نئی تھی۔ دوسرا اس کا نفسیاتی دباؤ بہت زیادہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ ساتھ یہ بیماری ان کی اہلیہ اور والدہ کو بھی لگی۔ بزرگ ہونے کی وجہ سے انہیں والدہ کی بہت زیادہ فکر تھی۔ غلام دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ان کے لیے باعثِ پریشانی تھا۔ کرونا وبا کے ساتھ ساتھ وہ ڈپریشن کا بھی شکار ہو گئے۔ کیوں کہ ان کی گلی پر پولیس کا پہرا بٹھا دیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ لوگوں کے لیے اچھوت بن گئے۔ انہوں نے بتایا اگرچہ وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں تاہم جس تکلیف سے وہ گزرے ہیں وہ اب بھی بنیادی احتیاطی تدابیر جس میں ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کے ساتھ مناسب سماجی فاصلے کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ پاکستان میں کوئی ایس او پیز کو فالو نہیں کر رہا ہے۔

انہوں بتایا کہ حکومت نے جہاں ضروری سمجھا وہاں پر سختی دکھائی۔ بڑے اجتماع، شادی ہالز، اسکول اور کالجز کی سرگرمیوں کو محدود کیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ایس او پیز پر ہر جگہ عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے لیکن کم از کم پورے پاکستان میں اس وبا کے بارے میں آگاہی ضرور پائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وبا کے باعث زیادہ تر اموات بزرگ شہریوں کی ہوئی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,235 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post امریکی دفتر خارجہ نے سیاہ فام سینئر سفارتکار لنڈا تھامس کی اقوام متحدہ میں بطورمستقل سفیر تعیناتی کی تصدیق
Next Post امریکہ کی طرف سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکہ مزید بہتری کیلئے اقدامات کرے، پاکستانی وبھارتی تجزیہ نگار و سفارتکار

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.