yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکہ کی طرف سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکہ مزید بہتری کیلئے اقدامات کرے، پاکستانی وبھارتی تجزیہ نگار و سفارتکار

MH Kazmi February 26, 2021February 26, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے اور جنگ بندی کے دوطرفہ معاہدے کی سختی سے پابندی یقینی بنانے کے اعلان پر امریکہ کے محکمہ خارجہ نے خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مثبت اقدام قرار دیا ہے امریکہ کا مزید کہنا ہے کہ ہم کشمیر اور دیگر معاملات پر بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب اقومِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لائن آف کنٹرول پر 2003 کے فائر بندی معاہدے کے تحت امن برقرار رکھنے کے اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس کے نتیجے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہو گی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر لائن معاہدے پر عمل درآمد کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تناؤ میں کمی کے لیے رابطوں کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے اس مشترکہ بیان کا خیر مقدم کرتا ہے جس میں دونوں ممالک نے 25 فروری سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کو سختی سے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کےبقول جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کی طرف یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جو ان کے بقول ہم سب کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ جین ساکی نے مزید کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ دونوں ملک اس پیش رفت کو آگے بڑھائیں۔ امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روابط کو بہتر کرنے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور تشد کو کم کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ کشمیر اور دیگر معاملات پر بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔ واضح ر ہے کہ بھارت اور پاکستان نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ دونوں ممالک نے 25 فروری سے تمام معاہدوں کے تحت لائن آف کنٹرول سمیت تمام سیکٹرز میں فائر بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

US State Dept Spokesperson, We welcome the joint statement between India and Pakistan that the two countries have agreed to maintain strict observance of a ceasefire along the Line of Control

پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان کا کہنا ہے کہ امریکہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کے بقول امریکہ کا پاکستان میں ہونے والی پیش رفت کو سراہنا کافی نہیں ہو گا۔ کیوں کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول جولائی 2001 میں اس وقت پاکستان کے صدر پرویز مشرف اور بھارت کے وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کے درمیان ہونے والے ملاقات بھی امریکہ کی کوششوں ہی سے ممکن ہوئی تھیں۔

دوسری جانب بھارت کے سلامتی کے تجزیہ کار پروین ساہنی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر تناؤ کم کرنے کے اقدام کو مثبت قرار دیا ہے۔ ان کے بقول یہ پیش رفت دونوں طرف کی قیادت کے سیاسی عزم ہی سے ممکن ہوئی ہے۔ پروین ساہنی کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان پسِ پردہ بات چیت کا عمل جاری تھا۔ ان کے بقول اگرچہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے اس کی تردید کی ہے۔ تاہم ان کے بقول پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں چین کے کردار کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

تجزیہ کار پروین ساہنی کے خیال میں ایسا لگتا ہے پاک بھارت کشیدگی کو کم کرانے میں شاید چین نے بھی کردار ادا کیا ہے۔ اس لیے ان کے بقول اگر ایسا ہے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع امور کو حل کرنے کے لیے بات چیت کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے سابق سفارت کار شمشاد احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سفارت کاروں کا ایک دوسرے سے رابطہ رکھنا ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اس لیے ان کے بقول اگر پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ایسا کوئی رابطہ ہو ا ہے تو یہ اعتماد کی بحالی کی طرف ایک قدم ہے۔ لیکن اس کے لیے صرف یہ کافی نہیں ہو گا بلکہ پاکستان اور بھارت کو اصل مسائل کے حل کی طرف پیش رفت کرنی ہے جس میں ان کے بقول اولین مسئلہ کشمیر کا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کورونا وائرس؍ پاکستان میں پہلے کیس کی تصدیق کو ایک سال مکمل، وینٹی لیٹرز نہ ہونے سے تیاری میں خود کفیل ہونے تک کا سفر
Next Post امریکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدہ پر نظر ثانی کو جلد حتمی شکل دے، سفیر پاکستان منصور احمد خان

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.