yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکی دفتر خارجہ نے سیاہ فام سینئر سفارتکار لنڈا تھامس کی اقوام متحدہ میں بطورمستقل سفیر تعیناتی کی تصدیق

MH Kazmi February 26, 2021March 3, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی محکمہ خارجہ نے سیاہ فام سینئر سفارتکار لنڈا تھامس گرین فیلڈ کی اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینیٹ کی جانب سے لنڈا تھامس۔گرین فیلڈ کی اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل سفیر کی حیثیت سے توثیق عالمی سطح پر امریکی قیادت کو بحال کرنے اور اسے وسعت دینے سے متعلق صدر بائیڈن کے وعدے کی تکمیل ہے۔ امریکی وزیرخارجہ اینٹنی جے بلنکن نے کہا ہے کہ سفیر تھامس-گرین فیلڈ ایک تجربہ کار سفارت کار، امریکی اقدار سے وابستہ اور اقوام متحدہ و دیگر کثیرالملکی جگہوں پر ہمارے ملک کے مقام از سرنو بحالی کے لیے درست انتخاب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ان کی بطور مستقل نمائندہ توثیق پر انہیں مبارک باد دیتا ہوں اور امریکہ کے عوام اور ان کے مفادات کے لیے کام کرنے کی غرض سے ان کے ساتھ بہترین اشتراک کی توقع رکھتا ہوں۔

اس سے قبل ری پبلکنز کے اعتراضات اُن کی تقرری میں تاخیر کا باعث تھے۔
لنڈا تھامس گرین فیلڈ کی تقرری کی توثیق کے حق میں 78 ارکان نے ووٹ دیے جب کہ 20 نے اس کی مخالفت کی۔

گرین فیلڈ کے حق میں 20 سے زیادہ جن ری پبلکن سینیٹرز نے ووٹ دیا اُن میں لنزی گراہم، مٹ رومنی اور مچ مکونل شامل ہیں۔

لنڈا تھامس کا تعلق ریاست لوزیانا سے ہے اور اس ریاست سے منتخب ہونے والے ری پبلکن سینیٹر بل کیسیڈی اور گرین فیلڈ بھی ان کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں۔

New US envoy starts challenge to restore US on world stage

گرین فیلڈ کی توثیق ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت بعد اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی یکم مارچ سے صدارت سنبھالنے والا ہے۔ یہ صدارت ہر سال رکن ممالک میں تبدیل ہوتی ہے۔

گرین فیلڈ صدر بائیڈن کی کابینہ کا بھی حصہ ہوں گی۔

تقرری میں تاخیر کیوں ہوئی؟
سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے لنڈا تھامس گرین فیلڈ کی توثیق کے لیے 27 جنوری کو ایک سماعت کا اہتمام کیا تھا۔ دونوں جماعتوں کے سینیٹروں نے محکمۂ خارجہ کے لیے 35 برس تک خدمات انجام دینے والی عہدیدار سے سال 2019 میں ان کی ایک تقریر سے متعلق سخت سوالات کیے تھے۔

یہ تقریر تاریخی طور پر سیاہ فام افراد کی سونح اسٹیٹ یونیورسٹی جارجیا کے کنفوشئیس انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ایک تقریب کے دوران کی گئی تھی۔ اس انسٹیٹیوٹ کی بنیاد چینی حکومت نے رکھی تھی اور گرین فیلڈ کے ریمارکس افریقہ میں چین اور امریکہ کی سرمایہ کاری سے متعلق تھے۔

کئی سینیٹروں نے گرین فیلڈ کے چین سے متعلق نرم گوشہ رکھنے پر تنقید کی تھی۔ تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

اپنی توثیق کے لیے منعقد ہونے والی سماعت میں الزامات کا جواب دیتے ہوئے گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ افریقہ میں چین کے مفادات اور جال نما ترقیاتی اہداف سمیت بیجنگ کے رویے پر وہ اپنے تمام کریئر میں بات کرتی آئی ہیں۔

انہوں نے سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے سامنے کہا کہ اُن کے خیال میں چین اقوام متحدہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ ان اقدار کو نقصان پہنچا رہا ہے جن پر ہم یقین رکھتے ہیں۔

ان کے بقول، “چین ہماری سیکیورٹی اور لوگوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ہمہیں اس کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔”

سینیٹ کی کمیٹی نے گرین فیلڈ کی اقوامِ متحدہ میں بطور امریکی سفیر کی نامزدگی کی توثیق کے باوجود ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز چین کے بارے میں ان کے مؤقف سے مطمئن نہیں۔

انہوں نے کمیٹی رولز کو بروئے کار لاتے ہوئے اُن کی حتمی نامزدگی کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی مکمل ہونے تک مؤخر کر دیا تھا۔ تاہم منگل کو ٹیڈ کروز نے تھامس گرین فیلڈ کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

لنڈا تھامس گرین فیلڈ کی زندگی اور کریئر پر ایک نظر
گرین فیلڈ1952 میں جنوبی ریاست لوزیانا میں پیدا ہوئیں۔ وہ آٹھ بہن بھائی تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے تیسری جماعت میں اسکول چھوڑ دیا تھا تاکہ اپنے خاندان کی مدد کر سکیں۔

خانہ جنگی کے زمانے میں بڑی ہونے والی تھامس گرین فیلڈ نے یونیورسٹی آف لوزیانا سے گریجویشن کی۔ محکمۂ خارجہ کے لیے اپنے کریئر کے دوران انہوں نے ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں جماعتوں کی انتظامیہ کے لیے خدمات انجام دیں۔

افریقہ کے امور کی ماہر نے لائیبریا کے لیے امریکہ کے سفیر کے طور پر کام کیا اور کینیا، گیمبیا اور نائجیریا میں بھی مختلف عہدوں پر مامور رہیں۔راک اوباما کی انتظامیہ میں سال 2013 سے 2018 تک وہ بیورو آف افریقن افیئرز کی انڈر سیکریٹری بھی رہیں اور اس دوران انہوں نے قرن ہائے افریقہ کے لیے واشنگٹن کی پالیسی مرتب کی۔

گرین فیلڈ نے جینیوا میں اقوامِ متحدہ کے لیے امریکہ کے مشن میں بھی خدمات انجام دے رکھی ہیں۔

سال 1994 میں وہ کگالی پہنچیں جب روانڈا میں ‘ہوتو’ انتہا پسندوں نے بانتو زبان بولنے والے روانڈا کے اقلیتی طوطسی قبیلے کے خلاف نسل کشی کی سو روزہ مہم شروع کر رکھی تھی۔

وہ بذات خود تشدد کا شکار ہونے سے بال بال بچیں جب ایک حملہ آور سے ان کا سامنا ہوا جو انہیں قتل کرنے کے لیے تیار تھا۔ وہ جائے واقعہ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں لیکن انہوں نے کہا کہ نسل کشی نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا ہے۔

درپیش چیلنجز
تھامس گرین فیلڈ کو اقوام متحدہ میں چیلنجز کا سامنا ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ وسیع تر پیرائے میں اس عالمی ادارے سے لا تعلق رہی ہے اور اس نے کئی محاذوں پر مالی اور سفارتی امداد بند کر دی تھی۔

صدر بائیڈن نے مشترکہ مقاصد کے لیے اس عالمی ادارے کے ساتھ دوبارہ روابط بڑھانے کا اعادہ کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے نگران ادارے کے سربراہ لوئیس چاربونوا نے تھامس گرین فیلڈ پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ تھامس گرین فیلڈ کو ٹرمپ انتظامیہ کی انسانی حقوق پر مخصوص سوچ کو ترک کرنا چاہیے کہ اگر دشمن ملک میں خلاف ورزیاں ہوں تو بڑھ چڑھ کر اس کی مذمت کی جائے اور اگر اسرائیل، سعودی عرب جیسے اتحادی ممالک خلاف ورزیاں کریں تو ان کو نظر انداز کر دیا جائے۔

چاربونیا کے مطابق چین اور شام سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی حکمتِ عملی جاری رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

اقوامِ متحدہ عالمی وبا کرونا وائرس کے خلاف جنگ اور موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح کے تعاون کے لیے مرکزی کردار کا حامل ادارہ رہا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے ان دونوں معاملات پر امریکہ کے دوبارہ وابستہ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post جاپانی شہنشاہ کی 61ویں سالگرہ، اسلام آباد میں جشن کا اہتمام
Next Post کورونا وائرس؍ پاکستان میں پہلے کیس کی تصدیق کو ایک سال مکمل، وینٹی لیٹرز نہ ہونے سے تیاری میں خود کفیل ہونے تک کا سفر

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.