yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میکسیکو میں 8.2شدت کا زلزلہ، 60افراد ہلاک

Web Editor September 9, 2017 1 min read
8.2 magnitude earthquake kills 60 peoples in Mexico
Share this:

میکسیکو کے جنوب میں بحرِالکاہل میں آنے والے ملکی تاریخ کے شدید ترین زلزلے سے کم از کم 60افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ امریکا کے ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.2ریکارڈ کی گئی جو مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شب 11:49منٹ پر آیا۔

8.2 magnitude earthquake kills 60 peoples in Mexico
8.2 magnitude earthquake kills 60 peoples in Mexico

ملک کے صدر انریق پینا نیٹو نے اس کی شدت 8اعشاریہ 2 قرار دی ہے اور اسے میکسیکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا ہے۔زلزلے کا مرکز میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس کے مرکزی شہر تپاچولا سے 165 کلومیٹر مغرب میں لگ بھگ 70 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے سیکڑوں عمارتیں لرز اٹھیں اور متعدد تباہ ہوگئیں ۔ زلزے سے اوکساکا اور چیاپاس کے علاقوں میں خاصی تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں ہمسایہ ملک گوئٹے مالا میں بھی ایک شحض ہلاک ہوا ہے۔ میکسیکن حکام کے مطابق زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے اس کے مرکز سے لگ بھگ ایک ہزار کلومیٹر دور واقع دارالحکومت میکسیکو سٹی میں بھی محسوس کیے گئے جہاں لوگ خوف کے مارے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلے کے باعث دارالحکومت کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ شہر کے مرکزی ہوائی اڈے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ امریکا کے سونامی وارننگ سسٹم نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے باعث وسطی امریکا کے کئی ممالک کے بحرالکاہل سے متصل ساحلی علاقوں سے بلند لہروں کے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں میکسیکو اور قریبی ممالک کے سمندر میں تقریباً تین میٹر بلند لہریں اٹھنے پر میکسیکو میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔زلزلے کے جھٹکے مرکز سے ایک ہزار کلومیٹر تک کے علاقے میں ایک منٹ تک محسوس کیے جاتے رہے۔ زلزلے کی شدت کی وجہ سے عمارتیں لرز رہی تھیں اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ملک کے صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ 5 کروڑ افراد نے زلزلہ محسوس کیا اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے اب تک 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان ریاست چیاپاس میں ہی ہوا ہے جس کے ساحل سیاحوں میں خاصے مقبول ہیں۔ ریاست میں اب تک تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ چیاپاس کے گورنر مینوئل ویلاسکو نے ریاست کے ساحلی علاقوں کے نزدیک رہنے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی اقدام کے طور پر عارضی نقل مکانی کر جائیں۔ گورنر نے بتایا کہ شدید زلزلے سے ریاست کے کئی اسپتالوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے جب کہ گھروں، اسکولوں اور سرکاری دفاتر کو نقصان پہنچا ہے۔چیاپاس کی پڑوسی ریاست ٹباسکو کے گورنر آرٹورو نونیز نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث ان کی ریاست میں بھی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور اب تک 2بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ چیاپاس میں شہری دفاع کے محکمے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آسکتے ہیں جس کے لیے وہ تیار ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Cheating to the eight husbands Thai bride arrested
Previous Post آٹھ شوہروں کو چکمہ دینے والی تھائی دلہن گرفتار
Next Post سعودی ولی عہد کا امیر قطر سے ٹیلی فونک رابطہ
Saudi Arabia’s Crown Prince telephone with Qatar’s Emir

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.