yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ورلڈ الیون سے قبل 11 غیر ملکی گول کیپر پاکستان آئیں گے

MH Kazmi August 28, 2017 1 min read
11 foreign goal keeper will come to Pakistan before World Xi
Share this:

لاہور: شائقین ہاکی کے لیے ایک اور خوشخبری آگئی، ورلڈ الیون سے قبل دنیا کے متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے 11 غیر ملکی گول کیپرز نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے پاکستان آئیں گے۔

11 foreign goal keeper will come to Pakistan before World Xi
11 foreign goal keeper will come to Pakistan before World Xi

پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل کی انٹرنیشنل بحالی کے لیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے، حکام کی یہ کوشش خاصی حد تک کامیاب ہونا بھی شروع ہوگئی ہیں۔ پی ایچ ایف نے 3 روز قبل اکتوبر میں ورلڈ الیون کو پاکستان بلانے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں آسٹریلیا، جرمنی، انگلینڈ، آئرلینڈ، اسپین اور نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس موقع پر دنیائے ہاکی کے عظیم پلیئرز بوویلنڈر، بلوشر، دھن راج پلے، پال لیٹجن اور چارلس ورتھ بھی مدعو کیا جائے گا۔

شائقین ہاکی کیلیے اب نئی خوشخبری یہ ہے کہ ورلڈ الیون سے قبل دنیا کے متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے11 غیر ملکی گول کیپرز نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے پاکستان آئیں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نشان حیدر نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 3 سے 10 اکتوبر کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا جس میں شامل ٹیمیں نشان حیدر حاصل کرنے والے تمام 11شہدا کے ناموں سے منسوب ہونگیں۔

ٹیموں کے نام کیپٹن راجہ محمد سرور، میجر طفیل محمد، میجر راجہ عزیز بھٹی، راشد منہاس، میجر شبیر شریف، سوار محمد حسین، میجر محمد اکرم، لانس نائیک محمد محفوظ، کیپٹن کرنل شیر خان، حوالدار لالک جان اور نائیک سیف علی جنجوعہ رکھے گئے ہیں۔ اس ایونٹ کی خاص بات اس ایونٹ میں کھیلنے والے تمام 11گول کیپر غیر ملکی ہونگے، تمام فارن گول کیپرز کے ساتھ پی ایچ ایف کے مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں اور سب نے اپنی آمد کے حوالے سے کنفرمیشن دے دی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈیولپمنٹ نوید عالم کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے اس کے فارمیٹ میں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں جس سے یقینی طور پر شائقین کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔

نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں جہاں تمام 11 ٹیموں کے گول کیپرز غیر ملکی ہونگے وہیں میچز سے قبل پنالٹی شوٹ آوٹس بھی لگائے جائیں گے، اس مرحلے میں جو ٹیم کامیابی حاصل کرے گی اسے ایک پوائنٹ دیا جائے گا جبکہ میچ کی فاتح ٹیم 2 پوائنٹس کی حقدار ٹھہرے گی، اس پریکٹس سے پوائنٹس ٹیبل پر پوائننٹس کی تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں سے ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہر ٹیم13 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز پر مشتمل ہوگی، میچز کا دورانیہ 50 منٹ کا ہوگا جبکہ مقابلے سے قبل 10منٹ پر مشتمل پنالٹی شوٹ بھی لگائے جائیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Fight Schedule of National Boxer Mohammad Waseem with Jorlie Estrada on September 23
Previous Post قومی باکسر محمد وسیم کی جورلی ایسٹاراڈا سے 23 ستمبر کو فائٹ شیڈول
Next Post گلوبل لیگ کا رنگ آغاز سے قبل ہی پھیکا پڑنے لگا
The color of the Global League just before the start seemed like weird

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.