yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کم جونگ نیم قتل:ملائیشیا نےشمالی کورین سفارتکار تک رسائی مانگ لی

MH Kazmi February 22, 2017 1 min read
KIM, JONG'S, MURDER, MALAYSIA, DEMANDS, CONCEALER, ACCESS, TO, NORTH KOREA
Share this:

کوالالمپور: ملائیشیا کے پولیس چیف نے شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کے پراسرار قتل کی تحقیقات میں پوچھ گچھ کے لیے شمالی کوریا کے ایک سینئر سفارتی اہلکار تک رسائی مانگ لی۔خیال رہے کہ تفتیش کار کم جونگ نیم کے قتل میں ملوث 5 مشتبہ شمالی کورین افراد سے تفتیش میں مصروف ہیں جبکہ KIM, JONG'S, MURDER, MALAYSIA, DEMANDS, CONCEALER, ACCESS, TO, NORTH KOREAشمالی کوریا کے مزید 3 باشندے انہیں مطلوب ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشین پولیس کو مطلوب 3 مزید افراد میں ملائیشیا میں شمالی کوریا کے سفارت خانے کے سیکنڈ سیکریٹری ہیونگ کوانگ سانگ سمیت شمالی کورین ایئرلائن کا ملازم کم اُک اِل شامل ہے۔ملائیشین پولیس چیف خالد ابوبکر نے صحافیوں کو تحقیقات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شمالی کوریا کے سفیر کو سفارت خانے کے سیکنڈ سیکریٹری اور شمالی کورین ایئرلائن کے ملازم سے پوچھ گچھ کی اجازت حاصل کرنے کے لیے خط لکھا جا چکا ہے، ہمیں امید ہے کہ کورین سفارت خانہ ہمارے ساتھ تعاون کرے گا اور ہمیں ان افراد سے تفتیش کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کم جونگ نیم کے قتل پر ملائیشیا اور شمالی کوریا میں کشیدگی

خیال رہے کہ رواں ماہ 13 فروری کو شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نیم کی کوالالمپور کے ایئرپورٹ پر اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی تاہم طبی امداد کی فراہمی کے دوران ہی وہ چل بسے تھے۔وہ کوالالمپور میں ذاتی بزنس کے سلسلے میں موجود تھے اور مکاؤ کی پرواز میں سوار ہونے جارہے تھے۔

KIM, JONG'S, MURDER, MALAYSIA, DEMANDS, CONCEALER, ACCESS, TO, NORTH KOREAانہوں نے طبی امداد فراہم کرنے والوں کو بتایا تھا کہ کسی نے ان پر اسپرے کیا تاہم بعد ازاں منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دو خواتین نے کم جونگ نیم کے چہرے پر کوئی کپڑا ڈالا تھا، جس کے بعد وہ ایئرپورٹ اسٹاف سے مدد طلب کرتے دکھائی دیئے تھے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کی جانب سے الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نیم کے پر اسرار قتل کے پیچھے خود شمالی کوریا کا ہی ہاتھ ہے۔بعض جنوبی کورین قانون دانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2012 میں بھی کم جونگ ان نے اپنے سوتیلے بھائی کم جونگ نیم کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاہم اس وقت یہ کوشش کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

مزید پڑھیں: ‘کم جونگ نیم کے قتل میں شمالی کوریا کا ہاتھ’

اس سوال کے جواب میں کیا کہ 5 مشتبہ شمالی کورین افراد اس قتل کے ماسٹر مائنڈ تھے، ملائیشین پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ افراد بڑی حد تک اس قتل میں ملوث ہیں، ان میں سے 4 افراد قتل کے روز شمالی کوریا سے باہر نکلے تھے اور بعد ازاں دارالحکومت پیونگ یانگ واپس لوٹ آئے تھے۔

خالد ابوبکر کا مزید کہنا تھا کہ کم جونگ نیم پر حملہ کرنے والی دونوں خواتین کو علم تھا کہ وہ کوئی خطرناک چیز مقتول کے چہرے پر لگانے والی ہیں اور ایسا ہر گز نہیں ہوسکتا کہ انہوں نے یہ کام مذاق سمجھ کر کیا ہو۔ملائیشین پولیس چیف نے اپنی تحقیقات کو ‘بہت شفاف’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب شمالی کوریا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہماری مدد کریں۔

ملائیشیا اور شمالی کوریا میں کشیدگی

واضح رہے شمالی کورین رہنما کے سوتیلے بھائی کے پراسرار قتل کی تحقیقات کے معاملے پر پیونگ یانگ اور کوالا لمپور آمنے سامنے ہیں۔

شمالی کوریا کم جونگ نیم کے پراسرار قتل کے حوالے سے ملائیشیا کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکا ہے، شمالی کوریا کے سفیر کی جانب سے کوالا لمپور پر مخالف قوتوں کی سازش کا الزام عائد کرنے کے بعد ملائیشین وزارت خارجہ شمالی کوریا میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا چکی ہے۔دوسری جانب شمالی کورین سفیر کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ملائیشین پولیس گرفتار مشتبہ افراد کو رہا کرے۔دونوں ممالک لاش کی حوالگی کے معاملے پر بھی متفق نہیں، شمالی کوریا کی جانب سے لاش کا پوسٹ مارٹم کیے جانے پر مسلسل اعتراض اٹھایا جاتا رہا ہے جبکہ ملائیشیا بضد ہے کہ مقتول کے اہل خانہ کے ڈی این اے کے نمونوں سے تصدیق کیے بغیر لاش شمالی کوریا کے حوالے نہیں کی جائے گی۔پولیس چیف خالد ابوبکر کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کم جونگ نیم کے اہل خانہ میں سے کوئی سامنے نہیں آیا اور ان کے بیٹے کی ملائیشیا میں موجودگی کی اطلاعات صرف افواہیں ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
AFTER, WINNING, PERFORMANCE, IN, ONE, MATCH, UMAR, AKMAL, CLAIMS, TO, BE, KOHLI
Previous Post ایک میچ جتوا کر عمر اکمل خود کو پھر کوہلی سمجھنے لگے
Next Post ڈی پی او حافظ آباد کے حکم پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کومبنگ آپرشن

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.