yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بیس برس سے ایک خاندان کے ساتھ رہنے والا انسان دوست مگرمچھ

Web Editor February 9, 2018February 9, 2018 1 min read
Human beings friend crocodile to living with a family from twenty years
Share this:

جکارتا: مگرمچھ کو ایک خطرناک اور آدم خور عفریت بھی کہا جاتا ہے لیکن انڈونیشیا میں ایک گھر ایسا بھی ہے جہاں ایک مگرمچھ گزشتہ 20 برس سے ایک خاندان کے پاس رہ رہا ہے اور یہاں کے افراد میں پلا اور بڑھا ہے۔

Human beings friend crocodile to living with a family from twenty yearsسال 1997ء میں 41 سالہ محمد اِوان نے مغربی جاوا کے ایک مچھیرے کے پاس مگرمچھ کا بہت چھوٹا بچہ دیکھا اور اسے 25 ہزار انڈونیشیائی کرنسی (پاکستانی 180 روپے) میں خرید لیا۔ اس کے بعد مگرمچھ ایک پالتو جانور کی طرح ان کے گھر میں رہنے لگا جو ضلع سمپور میں واقع ہے۔ اس وقت فلمی کردار کوجیک (ٹیلی سوالاس) بہت مشہور تھا اور مگرمچھ کو بھی یہی نام دیا گیا۔

10اب 20 سال بعد اس جانور کا وزن 200 کلوگرام سے تجاوز کرچکا ہے لیکن اب تک اس جانور نے کسی پر حملہ نہیں کیا اور یہاں تک کہ کسی کو معمولی نقصان بھی نہیں پہنچایا۔ اب پورے انڈونیشیا سے لوگ کوجیک دیکھنے آتے ہیں اور یہ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوتا جارہا ہے۔

کوجیک مگرمچھ کی لمبائی 8 فٹ 8 انچ ہے اور گھر میں دو سے 10 سال تک کے بچوں کے ساتھ یہ مگرمچھ آزادانہ رہتا ہے۔ اس کے مالک محمد اِوان کہتے ہیں کہ جب مگرمچھ بچہ تھا تو اس نے ان کی انگلی پر کاٹ لیا تھا لیکن دھیرے دھیرے وہ پورے گھر والوں کے ساتھ امن و سکون سے رہنے لگا اور اب اسے یہ سب کچھ بہت اچھا لگتا ہے۔ کوجیک مجھے اپنے والد کی طرح سمجھتا ہے۔ ہم ہر ہفتے اس کا پانی بدلتے ہیں، روزانہ اس کےدانت برش کرتے اور اسے نہلاتے بھی ہیں۔
11

کوجک جب گھر لایا گیا تو اس کی لمبائی صرف 25 سینٹی میٹر تھی اور اب وہ پونے تین میٹر طویل ہوچکا ہے۔ اسے روزانہ ڈیڑھ سے پانچ کلو گولڈ فش کھلائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں یورپ ، امریکا اور آسٹریلیا سے سیاح اس گھر میں آکر مگرمچھ اور انسانوں کے درمیان محبت اور لگاوٹ دیکھتے ہیں۔

اگرچہ یہ کھارے پانی کا جانور ہے لیکن گھر میں مسرور ہے اور لوگوں سے گھل مل کر رہتا ہے جو اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Zainab murder case; the trial verdict in the jail against Imran Ali
Previous Post زینب قتل کیس؛ عمران علی کے خلاف جیل میں مقدمے کی سماعت کا فیصلہ
Next Post حقیقت سے لاعلم ممالک میں بھارت دنیا کے 5 بڑے ملکوں میں شامل
India comprises 5 major countries in the world in get out from reality

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.