yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

ذوالفقار کی چکمہ دیتی گیندوں پر آئی لینڈرز چکرا گئے

Yes 1 Webmaster June 13, 2015 1 min read
Zulfiqar Babar
Share this:
Zulfiqar Babar
Zulfiqar Babar

کولمبو : ٹور میچ میں ذوالفقار بابرکی چکمہ دیتی گیندوں پرآئی لینڈرز چکرا گئے، پاکستان نے بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو 241 رنز پر ٹھکانے لگا دیا، لیفٹ آرم اسپنر نے6شکار کرتے ہوئے افادیت ثابت کردی،مہمان سائیڈ6رنز کی معمولی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی، 4 وکٹ پر 217 رنز بنانے والی میزبان سائیڈ نے آخری 6 وکٹیں صرف 24رنز کے سفر میں گنوا دیں،کوشل سلوا نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری جڑی، اپل تھارنگا 35 اور جیہان مبارک 28رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں گرین کیپس نے ایک وکٹ پر27رنز بنالیے، محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 8رنز پر بولڈ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں سہ روزہ ٹور میچ کے دوسرے دن سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے ایک وکٹ پر 44 رنز سے جوابی اننگز دوبارہ شروع کی، وہاب ریاض نے اپل تھارنگا(35) کو وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کیچ بنوایا تو مجموعی اسکور 62 تھا، دوسرے اینڈ پر کوشل سلوا نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، جیہان مبارک کے ساتھ اوپنر 63 رنز کی شراکت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے،انھیں 28پر ذوالفقار بابر نے بولڈ کیا، دنیش چندیمل 22 رنز بنانے کے بعد اسپنر کا دوسرا شکار بنے،کیچ اظہر علی کے ہاتھوں میں محفوظ ہوا، ایک موقع پر میزبان ٹیم کے4 وکٹ پر217 رنز مضبوط پوزیشن کی غمازی کر رہے تھے۔

یوں محسوس ہوتا تھا کہ بیٹسمین بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تاہم مہمان اسپنرز نے تباہی مچاتے ہوئے ارادے ناکام بنا دیے، ذوالفقار بابر نے ملنڈا سری وردنا کی اننگز کا 26 رنز پر اختتام کرنے کیلیے یونس خان سے معاونت حاصل کی،اگلی ہی گیند پر نیروش ڈکویلا بغیر کھاتہ کھولے اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے، نسالا کمیگی 12رنز ہی بناپائے تھے کہ ذوالفقار اور یاسر شاہ کے گٹھ جوڑ کا شکار بن گئے۔

میزبان ٹیم کی اننگز کو استحکام دینے والے کوشل سلوا نے اپنی سنچری تو مکمل کرلی لیکن صرف ایک رن کا مزید اضافہ کرنے کے بعد یاسر کی گیند یونس خان کو تھماکر پویلین لوٹ گئے، ذوالفقار بابر نے وشوا فرنانڈو(4) کو میدان بدر کرنے کیلیے عمران خان کی مدد لی،کیسن راجیتھا اسکوررکو زحمت بھی نہ دے پائے تھے کہ یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو کردیا،اننگز 241 پر تمام ہوگئی،آخری 6 وکٹیں صرف 24رنز کے سفر میں گریں، ایک موقع پر خسارے میں نظر آنے والے گرین کیپس صرف 6 رنز کی معمولی برتری پانے میں کامیاب ہوگئے۔

ذوالفقار بابر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 31 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، یاسر شاہ نے 2 شکار کیے،وہاب ریاض اور جنید خان ایک،ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے، پہلی اننگز میں 247 رنز بنانے والی پاکستانی ٹیم کو محمد حفیظ دوسری بار بھی اچھا آغاز فراہم نہ کرپائے،کمیگی نے8 رنز پر بیلز فضا میں بکھیر دیں،احمد شہزاد کے بجائے اوپنر بھیجے جانے والے شان مسعود(15) نے دن کے اختتام تک وکٹ بچائے رکھی۔

ان کے ساتھ اظہر علی 3 رنز سے ہفتے کو اننگز کا دوبارہ آغاز کریںگے، پاکستان کا مجموعی اسکور 27 اور برتری 33 رنز کی ہوچکی ہے، مہمان بیٹسمین 17 جون سے شیڈول گال ٹیسٹ سے قبل زیادہ سے زیادہ پریکٹس کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ramzan Moon
Previous Post یکم رمضان جمعہ 19 جون کو متوقع ہے، رویت ہلال ریسرچ
Next Post کراچی میں ہڑتال کا اعلان قابل مذمت ہے ،چوہدری نثار
Chaudhry Nisar

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.