yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

زرداری اور ایم کیوایم فوج کو پیچھے ہٹانے کیلیے نوازشریف پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عمران خان

Yes 1 Webmaster September 14, 2015 1 min read
Imran Khan
Share this:
Imran Khan
Imran Khan

اسلام آباد : چیرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا گراف بڑھنے کا سبب قوم کا چوروں سے تنگ آنا ہے اور لگتا ہے کہ جنرل راحیل شریف پیچھے نہیں ہٹیں گے جب کہ آصف زرداری اور ایم کیوایم فوج کو پیچھے ہٹانے کے لیے نوازشریف پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ضیااللہ آفریدی کی باتوں پر دکھ ہوا انہوں نے احتساب کمیشن اور آئی جی پر غلط الزامات لگائے، انہیں پہلے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو غلط ثابت کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے بھی پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ والا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اپنوں کو نوازنے سے دکھ ہوا آئندہ کسی رکن کے عزیز کو ٹکٹ نہیں ملے گا، اب تمام تر وجہ پارٹی ڈسپلن پر ہوگی چاہے حکومت ہی کیوں نہ چلی جائے، پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں جب کہ ضیا اللہ سمیت بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو ووٹ دینے والے 57 ارکان کو پارٹی سے نکال رہے ہیں اور اعظم سواتی کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں کریں گے۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کا گراف بڑھنے کا سبب قوم کا چوروں سے تنگ آنا ہے، لگتا ہے کہ جنرل راحیل شریف پیچھے نہیں ہٹیں گے جب کہ آصف زرداری اور ایم کیوایم نوازشریف پر فوج کو پیچھے ہٹانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن ہو تو جمہوریت کیوں یاد آتی ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے مک مکا کا خاتمہ پاکستان کے لیے خوش آئند ہے، جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹا جارہا ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ مک مکا ٹوٹنے پر کرپشن کا پتا چل رہا ہے اگر مک مکا ختم نہ ہوتا تو پیپلزپارٹی کبھی نندی پور منصوبے پر بات نہیں کرتی۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی اور سندھ میں آپریشن اور احتساب سے لوگ بہت زیادہ خوش ہیں، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے پنجاب میں بھی آپریشن کریں، پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ڈالا جارہا ہے، کرپشن کے خلاف کارروائی کی زیادہ ضرورت وہاں ہے جب کہ سیکیورٹی اداروں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں کرپٹ لوگوں کے خلاف آپریشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور ڈاکے کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں، نندی پور اور میٹرو بس پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرایا جائے۔

جب کہ ایل این جی فراڈ بھی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے اور ہمیں پتا ہے کہ دبئی میں ایل این جی کے سودے کون کرارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 کروڑ افراد کو روٹی میسر نہیں اور حکمران دبئی جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کے اجلاس دبئی میں کیوں ہورہے ہیں، بتایا جائے کہ کس ملک کی صوبائی کابینہ کی میٹنگ دبئی میں ہوتی ہے اور اس کے اخراجات کون برداشت کررہا ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں بڑا جلسہ اور احتجاج کریں گے کیونکہ ان چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کا جانا بہت ضروری ہے یہ وہی چاروں الیکشن کمشنر بیٹھے ہیں جنہوں نے دھاندلی کرائی اگر یہ الیکشن کمشنرز نہ گئے توپھر تحریک انصاف کو ہرایا جائے گا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ch Nisar FIA Meeting
Previous Post دہشت گردی کے حوالے سے مشکوک بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات وزارت داخلہ کو پیش
Next Post سخن اقبال ایک منفرد کتاب
Allam Iqbal

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.