yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

زلمے خلیل زاد دورکنی وفد کے ہمراہ قطر پاکستان اور ازبکستان کے دورے پرروانہ

MH Kazmi June 29, 2020June 29, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہتمی عمل زلمے خلیل زاد دورکنی وفد کے ہمراہ افغانستان کی معاشی بحالی میں پیش رفت اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں میں تعاون کے لئے قطر پاکستان اور ازبکستان کے دورے پرروانہ ہوچکے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن امریکہ کے ایڈم بہلر بھی اس دورے میں زلمے خلیل زاد کے ہمراہ ہیں۔ان کے دورے کا مقصد بین الافغان مذاکرات شروع کرانے کے لیے کی جانے کوششوں کو تیز کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد کے بین الافغان مذاکرات سے قبل دورے کا مقصد تشدد میں کمی اور قیدیوں کی رہائی جلد ممکن بنانا ہے۔ بیان کے مطابق افغان امن عمل، اقتصادی ترقی اورعلاقائی رابطے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس دورے میں امریکی وفد افغانستان کی اقتصادی بحالی اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ جب کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لے گا۔ اس دوران خلیل زاد اور بہلر کا وفد افغان عہدیداروں سے کرونا وائرس کے سبب ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
امریکی حکام کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے معاہدے کے تحت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے۔ اب تک افغان حکومت نے طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں میں سے 75 فی صد کو رہا کر دیا ہے جب کہ طالبان نے بھی افغان حکومت کے 600 سے زائد قیدی رہا کیے ہیں

بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار زاہد حسین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی توجہ کا بنیادی محور طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا ہے۔ ان کے بقول قیدیوں کی رہائی کے عمل میں قابلِ ذکر پیش رفت کے بعد اس بات کا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہو جائیں۔

زاہد حسین کے مطابق افغانستان میں پائیدار امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک خطے کے ممالک کا اس پر اتفاق رائے نہ ہو۔ اب امریکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں ساتھ لے کر چلنے کا خواہاں ہے۔ زلمے خلیل زاد کا دوحہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور تاشقند جانا انہی کوششوں کی ایک کڑی ہے۔ زاہد حسین کہتے ہیں کہ امریکہ اس امر پر بھی غور کر رہا ہے کہ اس کی فورسز کے انخلا کے بعد افغانستان کی معیشت کو خود انحصاری کی راہ پر کس طرح گامزن کیا جا سکتا ہے۔
اقتصادی امور کے تجزیہ کار عابد سہلری کا کہنا ہے کہ ابھی تک افغانستان کو امریکہ سے ملنے والی معاونت اسٹریٹجک نوعیت کی تھی لیکن افغانستان میں تعمیر نو بھی نہایت اہم ہے اور اس کے لیے اسٹریٹجک اعانت کو مالیاتی و اقتصادی طور پر قابلِ عمل منصوبوں کی طرف منتقل کرنا ہوگا۔
عابد سلہری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک امریکہ کی طرف سے ایک طویل عرصے سے کثیر رقم ڈالرز کی شکل میں افغانستان کو مل رہی تھی تاہم اس کے استعمال سے متعلق امریکی کانگریس میں سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ لہذا دیگر کوششوں کے ساتھ ساتھ اس جانب بھی توجہ دی جا رہی ہے کہ افغانستان اقتصادی طور پر خود مختار ہو سکے اور وہاں اقتصادی بحالی کا عمل بھی شروع کیا جا سکے۔
ان کے بقول افغانستان کی تعمیر نو کے لیے کثیر سرمایہ کاری درکار ہوگی جب کہ اس سلسلے میں اگر امریکہ اور چین ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے تو یہ مثبت پیش رفت ہو گی۔ یہ خطے کے لیے نہایت خوش آئندہ بات بھی ہو گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post آرمی چیف/سٹاک ایکسچینج حملے میں سیکورٹی اداروں رینجرز کی کارکردگی پرتعریف شہداء کوخراج عقیدت
Next Post ایک طرف ہم کرتارپور کھول رہے ہیں دوسری طرف بھارت سے امن برداشت نہیں ہورہا، ایجنسیز مکمل الرٹ ہیں، شاہ محمود قریشی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.