yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

یوٹیوب سے شہید ممتاز قادری تک

Yes 2 Webmaster March 5, 2016 1 min read
Mumtaz Qadri
Share this:
Mumtaz Qadri
Mumtaz Qadri

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین
ستمبر 2012 جب رسالت مآب سردار الانبیاء جناب محمد کی شانِ اقدس میں دنیا کے فاسقوں ظالموں اور کافروں نے گستاخیوں کا سلسلہ شروع کیا ، گستاخانہ خاکے ، گستاخانہ کارٹونوںاور فلمیں جب سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ یوٹیوب پر upload کی گئی تو عالم اسلام سمیت پاکستان میں غم و غصے کی فضا پیدا ہوگئی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ِ نے عوام کے شدید دباؤ کے تحت گستاخانہ خاکوں کے تحت گوگل کی ویب سائیٹ ؛ یوٹیوب ؛پر پابندی لگا دی تھی ، اور عوام کی آنکھوں میں دھول جونک کر ہر روز نئے نئے بہانے تراشے جاتے رہے ہیں مگر عوام کا شدید دباؤ کے آگئے پی پی پی کی حکومت مکمل بے بس ہو کر اپنا وقت پورا کر کے ایوانِ اقتدار سے رخصت ہو چکی تھی۔

اب ماضی قریب میں پاکستان مسلم لیگ ( نواز حکومت ) نے پاکستان کے غیرمند مسلمانوں کو چونا لگا کر غیروں کے اشاروں پر گستاخانہ خاکوں کو یوٹیوب سے ختم کئے بغیر پابندی اٹھا لی گئی ۔ یہ علم و حکمت یا سائنسی مجبوری کے تحت نہیں اُٹھائی گئی بلکہ اسلام کے دشمنوں کو خوش کرنے کی ایک کڑی تھی اور اُسی سازش کی ایک کڑی شہید ممتاز حسین قادری کی پھانسی کی طرف ملتی ہے معاملہ یہاں ختم نہیں ہوتا بلکہ شروع ہوا ہے کہ ۔گستاخانہ خاکوں کو ہٹائے بغیر یو ٹیوب پر پابندی ختم کرنا۔

شہید ملک ممتاز قادری کو پھانسی دینا ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں کہنے کو تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ گوگل نے پاکستان کے لئے الگ ورژن متعارف کروایا ہیں یہ ایسے ہی ہیں جیسے شہید ملک ممتاز قادری کو قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے پھانسی دی گئی ہے۔ اس موقع پر مجھے یہ بیان یاد آرہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ غازی ممتاز حسین قادری شہید کی شہادت اور جنازہ کے نسبت سے قوم ہر سال یکم مارچ کو ”یوم تحفظ ناموس رسالت ”کے طور پر منائیگی اور ملک میں تحفظ ناموس رسالت ۖکیلئے آئینی و قانونی جدوجہد کی جائیگی۔

غازی ممتاز حسین قادری شہید نے ناموس رسالت ۖپر قربان ہوکر ملک کے مستقبل کا تعین کردیا ہے۔شہید کی نماز جنازہ میں اندرون اور بیرون ملک سے لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کرکے نبی مہربان حضرت محمد ۖکے ساتھ اپنے گہرے عشق و محبت کا ثبوت دیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے غازی ممتازحسین قادری شہید کی رہائش گاہ پر منعقدہ دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے مغربی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے لبرل ازم اور سیکولر ازم کی باتیں کررہے ہیں مگر ملک کے 20کروڑ عوام ملک کی اسلامی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیمان تاثیر جو گورنر بھی تھا اور پی پی پی کا تھم بھی مگر جب جنازہ پڑھانے کا موقع آیا تو ۔خود پیپلز پارٹی سے وابستہ مولوی صاحبان نے کانوںکو ہاتھ لگا کر”نہ بابا نہ”کا وردکیا اور بھاگ گئے بڑی مشکل سے ایک سرکاری و درباری تنظیم سے وابستہ ایک مولوی صاحب میسر آئے جنہوںنے سلمان تاثیر کی نماز ِ جنازہ پڑھائی پہلی قطار میں اس وقت کے وزیر ِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی،رحمن ملک، میاںخورشید علی قصوری،فاروق ایچ نائیک،راجہ پرویز اشرف جیسی شخصیات کھڑی تھیں۔۔۔گورنرہائوس کی چاردیواری، غیرمعمولی حفاظتی اقدامات اور ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی۔۔۔ اس کے باوجود سب کے سب خوفزدہ تھے۔

دوسری جانب شہید ممتازحسین قادری کی نماز ِ جنازہ کے موقعہ پر لیاقت باغ راولپنڈی میں لوگوںنے رات کو ہی ڈیرے ڈال رکھے تھے پورے شہر میں اس روز نہ جانے کہاں سے سیکڑوں نہیں ہزاروں بھی نہیں بلکہ لاکھوں لوگ امڈ آئے ہرطرف حد ِ نظر لوگوںکا ہجوم۔۔۔ان میں کئی افرادنے سبزپگڑیاں بھی باندھ رکھی تھیں کچھ نے کالے اورسفید عمامے بھی۔۔بوڈھے بزرگ بھی جوان بھی اور نوجوانوں کے قافلے ہی قافلے اور ان میں ننگے سروالے بھی تھے۔

ہزاروں ٹوپی والے بھی تھے شلوارقمیض والے بھی پینٹ شرٹ میں ملبوس بھی۔۔۔لمبی داڑھی بھی ہزاروں مضطرب تھے۔۔ ترشی داڑھی والے، مونچھوںوالے اور کلین شیو والے بھی موجود تھے لیاقت باغ میں سنی،بریلوی، اہلحدیث،شیعہ کی تخصیص نہ تھی یہاں صرف مسلمان جمع تھے ایک اندازے کے مطابق 600,000چھ لاکھ افراد ایک ایسے عا شق ِ رسول ۖ کے جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے جو حرمت ِ رسول ۖ پر قربان ہوگیا بلاشبہ ملک ممتازحسین قادری کا جنازہ راولپنڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا۔جنہوںنے آخری دیدار کیاہے ان کا کہنا تھا ملک ممتازحسین قادری کے چہرے پر بڑا سکون تھا جیسے وہ سورہا ہو ابھی شور سن کر اٹھ جائے گا۔

ایک بھائی نے اپنے کالم میں کیا خوب بات لکھی ہے عالم ِ اسلام کی ایک جید شخصیت حضرت امام احمد بن حبل نے حکمرانوںکو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا”ہمارے اور تمہارے درمیان جنازے فیصلہ کریں گے کہ کون حق پر تھا”۔۔۔ اسی قول کو ا صول مان لیں تو۔۔۔فیصلہ توہوگیا۔۔۔ نہ ماننے والے ذرا رات کی تنہائی میں یہ کالم پڑھ کر اپنے آپ سے سوال کریں ممتازحسین قادری قاتل تھا یا شہید۔۔۔ جو فیصلہ ان کا ضمیر کریں وہ فیصلہ ہپی حق و سچ کا فیصلہ ہوگا۔

آخر میں ایک چھوٹی سی حقیقت بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ملک ممتاز حسین قادری کے معاملے میں حکومت کسی بھی طور پر بری الزمہ قرار نہیں دی جا سکتی ! اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ جو کام ہوا وہ عدالتوں نے کیا اور عدالتیں قوانین کی پابند ہیں اس موقع پر میں بے شمار مثالیں ہمارا ضمیر جھنجھوڑنے کے لئے روز روشن کی طرح عیاں ہیںکہ عدالتوں سے غریب انصاف مانگتے مانگتے ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر اس فانی دنیا سے خودکشیوں کی صورت میں اپنا خاتمہ کر چکے ہیں۔

Tasawar Hussain mirza
Tasawar Hussain mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post علا قہ میں جر ائم پیشہ عنا صر اور امن واما ن کا قیا م مثا لی ہے، چو ہد ری امجد گجر
Next Post ترقی کیلئے امن اور تعلیم بہت ضروری ہے،چوہدری سہیل مہدی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.