yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

نوجوان نسل بیرونی دنیا میں صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کر رہی ہے، سید شفیق حسین شاہ

Yes 1 Webmaster May 16, 2015 1 min read
Syed Shafique Hussain Shah
Share this:
Syed Shafique Hussain Shah
Syed Shafique Hussain Shah

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) نوجوان نسل بیرونی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہو ئے اپنے ملک کا نام روشن کر رہی ہے ، بلا شبہ برمنگھم زیادہ تر جواں سال نسل کا شہر ہے تعلیم اور صحت سمیت تمام تر شعبوں میں نوجوان کا رہا ئے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارلارڈ مئیر آف برمنگھم سید شفیق حسین شاہ نے دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کے زیر اہتمام کونسل ہا ئوس میں امیگرنٹ کے مسائل با رے ایک اہم سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم امہ پر لگا ئے جانے والے دہشتگردی اور انتہائی پسندی بارے الزامات سراسر بے بنیا د ہیں ہما را مذہب رواداری ، امن و آشتی اور پیار کا درس دیتا ہے کوئی بے راہ روی کا شکا ر بھٹکا ہوا نام نہا د مسلمان کوئی منفی حرکت کرتا ہے تو اس پر پوری مسلم امہ کو معذرت خواہاناں رویہ اختیار نہیں کرنا چا ہیے ہے۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ اسلام کی آڑ میں بدامنی ، شر انگیزی اور افرا تفری کو فروغ دے رہے ہیں ہم انکے قول و فعل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں دین میں جبڑ اور سختی اپنانے والے سے ہما را کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہما ری خواہش ہے کہ نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کے ساتھ آگے بڑھے اور انکی حوصلہ افزائی کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ایک امیگرنٹ گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود بھی ہمیں اس ملک کا اول شہری ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے مذہبی عقائد ، روایات اور کلچر پر فخر ہے۔

نوجوان مصنف سید کاشف سجاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہو ئے کتاب کا مختصر تعارف پیش کیا اور آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، جبکہ سیمینار کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض حسب معمول ڈا کٹر یو نس پرواز اور رمعروف برطانوی ریڈیو پریزینٹر ماریہ خان نے سرانجام دیے ۔ ممتاز برطانوی سکالر و ڈا ئر یکٹر انسٹیٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بر طانیہ ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ہمارے آبائو اجداد کی اس ملک و قوم کے لیے لا زوال قربانیا ں ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس ملک کا سب سے بڑا قومی اعزاز وکٹو ریہ کراس حاصل کرنے والا سب سے پہلا بر صغیر کا مسلمان خداداد خان چکوال کا رہائشی پاکستانی تھا ہجرت کرکے برطانیہ میں آنے والے بے شمار مسلمان فو جی جوانوں نے اس ملک کی بقاء اور تحفظ کے لیے بے شما ر قربانیا ں دیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں اپنی مذہبی اقدار اور روایات کو قائم رکھتے ہو ئے اس کمیونٹی کو اپنا مثبت تعارف پیش کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ ملٹی فیتھ اور ملٹی کلچرل ازم ٹھیک ہے لیکن اس کے زیر سائیہ اپنی مذہبی اقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چا ہیے۔

انہوں نے کہاکہ رسول اکرم بذات خود ایک مہا جر تھے انہو ں نے مکہ مکرمہ چھوڑ کر مدینہ شہر میں ہجرت کی تو وبائوں اور بیماریوں کا شہر یثرب مدینہ منور ہ میں تبدیل ہو گیا انہوں نے وہا ں آباد ہو کر اپنے کردار اور عمل سے ایک بے مثال اور قابل دید اسلامی فلاحی ریا ست کی بنیاد رکھی اور پو ری دنیا میں بسنے والے اپنے پیروکاروں کو یہ پیغام دیا کہ کسی ایک وطن یا شہر سے ہجرت کرکے دوسری جگہ جائیں تو وہاں کیسے زندگی بسر کرنی چا ہیے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کی حقیقی تعلیمات میں بے پنا ہ وسعت اور افادیت موجود ہے لیکن اس کو جذب کرنے کے لیے بھی ایک موئثر اور معتدل مزاج کی ضرورت ہے۔

کو نسلر محمد اخلاق نے کہاکہ نوجوان مصنف سید کا شف سجاد نے جو موضوع چنا ہے قابل داد ہے یہ درحقیقت ہر ایک کے دل کی آواز اور احساسات وجذبات کا مسکن ہے جس میں ڈوب کر انسان اپنے ساتھ بیتے ہو ئے حادثات و واقعات میں کھو جاتا ہے 60 کی دہا ئی میں برطانیہ آنے والے امیگرنٹ نے انتہائی نامساعد حالا ت و واقعات میں زندگی بسر کی ہے ایک ایک گھر میں 14 سے زائد افراد کوزندگی گزارنا پڑی موجود ہ حالات میں جو آسانیا ں اور سہولیا ت میسر ہوئی ہیں انکی بدولت نوجوان نسل کو خا طر خواہ استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ سنئیر صحافی و تجزیہ نگا ر سا جد یوسف نے کہاکہ ماضی کے دریچوں میں جھا نک کر دیکھا جا ئے تو ہما ری تاریخ اس ملک میں شدید محنت و مشقت اور نشیب و فراز سہنے سے بھری پڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ کتابوں میں لکھے جا نے سے پہلے جسموں پر لکھی جا تی ہے مورخ اپنے لمس میں مختلف جذبات اور خیالات کو محسوس کرنے کے بعد اسے قلم کے زریعہ سے قرطاس کی زینت بناتا ہے۔ نوجوان مصنف سید کا شف سجا د مبار کباد کے مستحق ہیں جنہو ں نے تا ریخ کا ایک با ب لکھنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ چئیرمین برٹش پاکستانی پروفیشنل کونسل زاہد چو ہدری نے کہاکہ ہمیں اس دیا ر غیر میں بسنے والے باکمال اور کامیاب لوگوں کی باکردار زندگیوں کا چرچا کرنا ہو گا اور انکی کامیابیوں کو سراہنا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہما ری ذمہ داری میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو یہ بتانا ہو گا کہ ہمارے کامیاب لوگوں نے کیسے یہا ں اس ملک میں اپنی زندگی کی کامیابیاں سمیٹیں اور یہاں پر اپنا لوہا منوایا کیسے بے شمار عہدے اور منصب حاصل کیے جب تک ہم اپنے محسنین اور کامیاب افراد کی اچیومینٹس کو تسلیم نہیں کریں گے تو ماحول ساز گار نہیں بن پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب زندگی گزارنے والا ہر فرد عام انسان نہیں بلکہ اپنی ذات میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتا ہے اب یہ ہمارا فریضہ ہے کہ انکے تجربات اور مشاھدات سے خاطر خواہ استفادہ حاصل کریں اور خود کو بھی اس دوڑ میں شامل کریں جہا ں کامیابی اور تعریف کے سوا کچھ نہیں اس ملک کے قوانین کی پا سداری کرتے ہو ئے ایک بہترین زندگی گزاری جائے تا کہ یہاں بسنے والی دوسری قومیں ہم پر رشک کرسکیں۔

نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر نے کہا کہ لوح و قلم کے بعد اللہ رب العزت نے خود کتاب کی اہمیت اور حیثیت بیان فرمائی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا میں مکمل ضابطہ حیات قوانین اصول و ضوابط لا ریب کتاب قرآن حکیم سے متعارف کرو ائے گئے۔ انہو ں نے کہاکہ یہ علم کی دنیا ہے یہ شعور کی دنیا ہے یہ معلومات اور خیالات کے تبا دلے کی دنیا ہے اور اس کی تکمیل کتاب کے بغیر ادھوری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ علم و ادب قلم اور کتاب سے وابستہ ہیں انکی مثبت معنوں میں حوصلہ افزائی اور معاونت شدید ضروری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل رہتے ہو ئے ہی اپنے کردار افکا ر اور نظریا ت کو حقیقی معنوں میں عملی جا مہ پہنا سکتی ہے ۔ صائمہ ہا رون نے کہاکہ ہما رے لیے کامیاب لوگوں کی زندگی مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان آگے بڑھیں اور اپنے روشن مستقبل کے لیے مثبت سرگرمیوں کو اپنا ئیں۔

انہوں نے کہاکہ کتاب دوستی دن بدن ختم ہوتی جا رہی ہے کمپیو ٹر انٹرنیٹ اور دیگر مصروفیا ت نے ہمارا رشتہ کتابوں سے توڑ دیا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے اسی وجہ سے نوجوان نسل لڑکے اور لڑکیا ں بے راہ روی کا شکار اور دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں انہیں راہ راست پر لا نے اور انکا قبلہ درست کرنے کے لیے انکے ہا تھوں میں کتاب کو تھما نا ہو گا۔ سیمینا ر سے زرقا احمد ، حدیبہ شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ کونسلر محمد ادریس ، کونسلر اعظمیٰ احمد ، سید تصور نقوی مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرقمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی بر منگھم اور محمد جمیل چیف ایڈیٹر کمیونیکیشن میگزین نے خصوصی شرکت کی۔ سیمینا ر کے اختتام میں معزز مہمانان میں خو بصورت کتا ب دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کی اعزازی کا پیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Raza Rabbani
Previous Post اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنیکی کوشش کی گئی تو خطرناک ہو گا: رضا ربانی
Next Post برمنگھم: دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کے زیر اہتمام کونسل ہائوس میں امیگرنٹ کے مسائل بارے سیمینار کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.