yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

آج کا نوجوان صحافی

Yes 1 Webmaster January 12, 2016 1 min read
Journalist
Share this:
Journalist
Journalist

تحریر: یاسر رفیق
آج کا نوجوان صحافی بے شمار مشکلات کا شکار ہے۔ان مشکلات میں مالی ،معاشی اور جانی مشکلات شامل ہیں۔ایک نوجوان صحافی ابلاغ عامہ میں گریجویشن یا ماسٹر یہ سوچ کرکرتا ہے کہ وہ ڈگری لینے کے بعد جلد از جلد کسی ادارے کو جوائن کر لے گا اور بطور نوجوان صحافی وہ کرپشن اور فراڈ کے بے شمار سکینڈل سے پردہ اٹھائے گا صحافت کی دنیا میں انقلاب لائے گا دن رات ایک کرکے اپنا نام پیدا کرے گا لیکن یہ خواہشات ڈگری لینے سے پہلے کی ہے آئیے ذرا ڈگری مل جانے کے بعد کی صورتحال پر نظر ڈالتے ہیں ہر نوجوان صحافی کا خواب میڈیا کے سب سے بڑے ادارے کو جوائن کرنا اور پہلے ہی دن بطور اینکر اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہوتا ہے لیکن فقط یہ خواب ، خواب ہی ہے ایسا ہونا پاکستان کی تاریخ میں ناممکن ہے۔ ایک نوجوان صحافی ہاتھ میں ڈگریوں کا پلندہ تھامیں سب سے بڑے میڈیا ہاؤس میں جب جاتا ہے تو سب سے پہلے میڈیا ہاؤس کے سیکورٹی گارڈ سے اس کا واسطہ پڑتا ہے جو پوچھ گچھ کے بعد استقبالیہ پر بیٹھی محترمہ کے پاس بھیج دیتا ہے۔ لی جیئے جناب مکالمہ شروع ہو گیا۔

نوجوان صحافی:اسلام علیکم
میڈم :وعلیکم سلام.جی بولیے نوجوان صحافی:میں نے ماس کمیونیکیشن اور صحافت کی تعلیم مکمل کی ہے آپ کے ادارے میں اپلائی کرناچاہتا ہوں میڈم :جی بالکل۔ آپ ایسا کریں مجھے اپنا سی وی دے جائیں جب ہمیں ضرورت ہوگی ہم بلا لیں گے نوجوان صحافی:بڑے ادب واحترام سے اپنی سی وی استقبالیہ پر بیٹھی محترمہ کے حوالے کرتا ہے اور پوچھتا ہے کہ میڈم کب تک مجھے بلا لیا جائے میڈم :میں نے کہا ہے کہ جب ہمیں ضرورت ہو گی ہم آپ کو خود کال کریں گے اور انٹرویو کے لیے بلائیں گے نوجوان صحافی:شکریہ ہر نوجوان صحافی اسی سوچ کے ساتھ واپس پلٹتا ہےکہ اسےجلد نوکری کے لیے کال آ جائے گی اور بھر پور طریقے سےاپنا سفر شروع کرے گا لیکن پاکستان میں دوسرے اداروں کی طرح ایک نوجوان صحافی کو بھی نوکریوں کے معاملات میں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے آخرکار جو نوجوان صحافی جو بڑے بڑے میڈیا ہاؤس میں جانےکے خواب دیکھتے ہیں مجبور اور بے بس ہو کر چھوٹے اداروں میں اپلائی کرتے ہیں۔

Pakistan
Pakistan

جہاں ہر نوجوان صحافی کو یہ کہا جاتا ہے کہ ادارے کو بزنس دو اشتہار دو اس صورتحال میں ہر نوجوان صحافی بلیک میلر اور چور زیادہ اور صحافی کم نظر آتا ہے اور اس مقدس پیشے کو جسے کسی بھی مملکت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہےانتہائی برے طریقے سے بدنام کیا جا رہا ہے آج صحافت کے مقدس پیشے میں کرپٹ لوگ اور پراپرٹی ڈیلر بھی اپنے آپ کو صحافی کہلا رہے ہیں جو صحافت کا نام لے کربلیک میلنگ اور کرپشن کر رہے ہیں جو سراسر غلط ہے آج نوجوان صحافیوں کے نام پر بے شمار نام نہاد تنظیمیں سرگرم ہیں جو نوجوانوں کے حقوق کی بات کم اور ذاتی مفاد کے لیے زیادہ کام کرتی ہیں اور آج تک یہ نام نہاد تنظیمیں حکومت پاکستان سے ایک صحافتی اکیڈمی منظور نہ کروا سکیں ۔ میں صحافت کے ایک ادنیٰ طالبعلم کی حیثیت سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ان لوگوں سے گزارش کرتا ہوں جو صیح معنوں میں صحافتی کردار ادا کر رہے ہیں کہ پاکستان میں نوجوان صحافیوں کی درپیش مشکلات کے حوالے سے مثبت اور موثر آواز اٹھائی جائے نوجوان صحافی کو بلیک میلراور چور بننے سے بچایا جائے اور نوجوان صحافیوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد کی جائے.۔

نام :یاسر رفیق
ای میل:yasirrafique985@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post برطانوی سنگرڈیوڈبوئی کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے
Next Post عدم برداشت کے سوال پر شاہ رخ خان کی زبان پر تالے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.