yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آپ ائیر پورٹ نہیں پہنچ سکیں گے

Web Editor July 17, 2018 1 min read
You will not be able to reach the airport
Share this:

’’ہم میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ جانا چاہتے ہیں لیکن آپ دیکھئے پولیس ہمارے ساتھ کیا سلوک کر رہیہے‘‘ نوجوان نے رخ موڑا ’’میاں دے نعرے وجن گے‘‘ کا نعرہ لگایا اور پتھر پولیس کی طرف اچھال دیا‘ پولیس کی طرف سے بھی جوابی پتھر آنا شروع ہو گئے‘ میں نے گاڑی کے پیچھے پناہ لے لی‘ یہ 13 جولائی 2018ء کی رات تھی‘ دس بج چکے تھے‘میاں نواز شریف کو لاہور ائیرپورٹ سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا تھا‘ میں اسٹوڈیو سے اٹھ کر ہجوم میں آ گیا‘ لاہور چیئرنگ کراس پر لوگ جمع تھے‘ پولیس کے دستے ہاتھوں میں ڈنڈے اور لوہے کے حفاظتی تختے اٹھا کر سامنے کھڑے تھے‘ ان کے پیچھے آنسو گیس کا اسکواڈ تھا اور اس کے پیچھے مسلح پولیس‘ میاں شہباز شریف کا کاروان ابھی پیچھے تھا‘ چیئرنگ کراس سے نہر کے پل تک نوجوانوں کی چھوٹی چھوٹی ٹولیاں جمع تھیں۔

یہ بھی پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی تھیں ’’کیا لاہور میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے نہیں نکلا‘‘ میں یہ سوال بار بار اپنے آپ سے پوچھ رہا تھا لیکن مجھے کوئی تسلی بخش جواب نہیں مل رہا تھا‘ لاہور کی کل آبادی ایک کروڑ11 لاکھ ہے‘ یہاں قومی اسمبلی کے 14 اور صوبائی اسمبلی کے 30 حلقے ہیں‘ لاہور میاں نواز شریف کا بیس تھااور یہ آج بھی ہے‘ یہ 44 امیدوار اگر پانچ پانچ ہزار لوگ بھی باہر لے آتے تو دو لاکھ بیس ہزار لوگ سڑکوں پر ہوتے لیکن اتنے لوگ نہیں تھے تاہم ملتان‘ سیالکوٹ‘ نارووال‘شیخوپورہ‘ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ راولپنڈی‘ جہلم اور گجرات سے قافلے نکلے تھے مگر یہ راستے میں روک لیے گئے۔

پولیس اگر ان تمام لوگوں کو آنے کی اجازت دے دیتی تو پنجاب کی نگران حکومت کا خیال درست ثابت ہو جاتا‘ ائیرپورٹ پر واقعی بارہ لاکھ لوگ جمع ہوجاتے لیکن ایسا نہ ہو سکا‘ نواز شریف کا طیارہ تین گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچا مگر ’’قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘ کے نعرے لگانے والے مال روڈ کراس نہ کر سکے‘ میں نے 18مئی 2018ء کو اپنے کالم’’سچا ہونا کافی نہیںہوتا‘‘ میں عرض کیا تھا پنجاب کمزور کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا‘ ہم پنجابی اپنی ذات میں کوفی ہیں‘ میرے احباب نے اس وقت میری آبزرویشن پر بہت احتجاج کیا تھا لیکن 13 جولائی نے ثابت کر دیا اگر اس دن لاہور ہی میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہو جاتا تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔

میاں نواز شریف 13 جولائی کو عوامی مقدمہ ہار گئے لیکن ہمیں یہ بھی ماننا ہوگا میاں نواز شریف کی واپسی‘ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کا بیٹی اور داماد کے ساتھ جیل جانا اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کمپیئن سے ن لیگ کے ہمدردی کے ووٹ میں اضافہ ہوا‘ لوگ اب محسوس کر رہے ہیں میاںنواز شریف کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے چنانچہ 13 جولائی نے نواز شریف کے ووٹ بینک میں بھی اضافہ کیااور میاں صاحبان کے گرتے ہوئے گراف کو بھی سنبھالا دیا تاہم یہ حقیقت بھی ماننا ہوگی الیکشن میں ووٹ ڈالنے والے اتنے اہم نہیں ہوتے جتنے گننے والے ہوتے ہیں اور ووٹ گننے والے میاں نواز شریف کو پسند نہیں کرتے لہٰذا ہمدردی کے یہ ووٹ بھی میاں برادران کو اقتدار میں واپس نہیں لا سکیں گے‘ یہ پنجاب میں بھی حکومت نہیں بنا سکیں گے۔

ہم اب پنجاب پولیس کے رویئے کی طرف آتے ہیں‘ آپ کو یاد ہو گا ہماری تاریخ میں 17 جون کا ایک سیاہ دن بھی آیا تھا‘ پنجاب پولیس نے 17 جون 2014ء کو ادارہ منہاج القرآن کے سامنے سے ناجائز تجاوزات اٹھانے کے لیے دھاوا بول دیا تھا‘ پولیس نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 14لوگ شہید اور 100زخمی ہو گئے‘ پنجاب پولیس کی نظر میں اس وقت میاں برادران محب وطن اور علامہ طاہرالقادری دہشت گرد تھے‘ عمران خان اور علامہ طاہر القادری 14اگست 2014ء کو جب دھرنے کے لیے لاہور سے نکلے تھے تو پولیس نے اس وقت بھی ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جو ریاست دہشت گردوں کے ساتھ کرتی ہے۔

قافلے بھی روکے گئے‘ لوگوں کو 16 ایم پی او کے تحت گھروں سے بھی اٹھایا گیا‘ اندھا دھند گرفتاریاں بھی ہوئیں اور گاڑیاں اور ٹرک بھی ضبط کیے گئے‘ دھرنے کے 126 دنوں میں بھی پنجاب پولیس اسلام آباد پولیس کی مدد کرتی رہی‘ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے ’’دہشت گردوں‘‘ کے خلاف اس دوران دہشت گردی کے پرچے بھی درج ہوئے‘آپ وقت کا جبر ملاحظہ کیجیے‘ 13 جولائی کو تاریخ کا پہیہ بدل گیا‘ اس دن پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین عمران خان اور طاہر القادری کی جگہ کھڑے ہو گئے اور ان کے کارکنان پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے مقام پر آ گئے اور وہ پولیس جس نے 17 جون 2014ء کو ماڈل ٹاؤن میں 14 لوگوں کو گولیوں سے بھون دیا تھا اور جو 30اگست 2014ء کو پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے سامنے کھڑی ہو گئی تھی وہ کیل کانٹے سے لیس ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن کے سامنے صف آراء ہو گئی۔

وہ پولیس اہلکار جنہوں نے 2014ء میں ن لیگ کے سیاسی مخالفوں پر ڈنڈے برسائے تھے وہ اب اسی طاقت کے ساتھ ن لیگ کے حامیوں پر پتھر‘ ڈنڈے اور لاٹھیاں توڑنے لگے‘ وہ پنجاب پولیس جس نے 2014ء کے جون‘ جولائی اور اگست میں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے درج کیے تھے اسی پولیس نے 13جولائی 2018ء کی رات میاں شہباز شریف ‘ حمزہ شہباز‘ خواجہ حسان‘ خواجہ سعد رفیق‘ مریم اورنگزیب‘ شاہد خاقان عباسی‘ عظمیٰ بخاری‘ خواجہ سلمان‘ سائرہ افضل تارڑ‘ راجہ ظفر الحق‘مشاہد حسین سید‘ جاوید ہاشمی اور کامران مائیکل کے خلاف دہشت گردی ‘کارسرکار میں مداخلت‘توڑپھوڑ ‘ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ‘ پولیس اہلکاروں پر تشدد اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کر دیں اور یوں اب میاں برادران بھی علامہ طاہر القادری اور عمران خان کی طرح ’’دہشت گرد‘‘ اور ریاست اور قانون کے مجرم ہیں‘ آپ ملاحظہ کیجیے وقت کس تیزی سے تبدیل ہوتا ہے۔

عمران خان اور علامہ صاحب 2014ء میں پولیس کو دھمکیاں دے رہے تھے’’ ہمارا وقت آیا تو ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے‘ ہم تم سے ایک ایک ڈنڈے‘ ایک ایک تھپڑ اور آنسو گیس کے ایک ایک شیل کا بدلہ لیں گے‘‘ اور 12 جولائی کو میاں شہباز شریف بھی بھری پریس کانفرنس میں فرما رہے تھے ’’ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا‘ جن تھانوں میں آج آپ معصوم لوگوں کوبند کر رہے ہیں ان تھانوں میں کل آپ ہوں گے‘‘ عمران خان 2014ء میں وزیرقانون رانا ثناء اللہ کو دھمکیاں دے رہے تھے اور 2018ء میں میاں شہباز شریف نگران وزیرداخلہ شوکت جاوید کو انجام سے ڈرا رہے تھے‘آپ ایک اور منظر بھی ملاحظہ کیجیے میاں نواز شریف وزیراعظم تھے تو یہ خصوصی طیارے میں سفر کرتے تھے‘ فوج‘ رینجرز اور پولیس انھیں پروٹوکول اور سیکیورٹی دیتی تھی‘ یہ 13 جولائی کو لاہور ائیرپورٹ پر اترے تو وہی پولیس‘ وہی رینجرز اور وہی فوج ان کی گرفتاری کے لیے کھڑی تھی اور یہ اسی خصوصی طیارے پر مجرم کی حیثیت سے اسلام آباد لائے گئے‘ یہ کیا ہے؟ یہ کیادو خوفناک حقیقتیں ہیں۔

ہم پہلی حقیقت کو مکافات عمل کہتے ہیں‘ وقت کسی کا غلام نہیں ہوتا‘ وقت کا دوسرا نام گردش ہوتا ہے‘ یہ ایک سے دوسرے ہاتھ میں منتقل ہوتا رہتا ہے‘ آپ اگر آج تخت پر بیٹھے ہیں تو آپ پلے باندھ لیں آپ کبھی نہ کبھی بطور مجرم اس تخت کے سامنے کھڑے ہوں گے‘ آپ کے ساتھ وہی سلوک ہو گا جو آپ دوسروں کے ساتھ کرتے رہے‘ حضرت سلیمان ؑ کا تخت دنیا کا متبرک اور عظیم ترین تخت تھا‘ وہ تخت بھی ختم ہوگیا‘ حضرت داؤد ؑ کا تخت اس وقت لندن میں برٹش پارلیمنٹ کے قریب چرچ میں پڑا ہے اور دنیا کا مہنگا ترین تخت طاؤس تھا‘ نادر شاہ درانی اسے خچر پر لاد کر ایران لے گیا تھا‘ بادشاہت صرف اور صرف اللہ کی ہے۔

خدا لوگوں کو آزمانے کے لیے انھیں چند دنوں کا بادشاہ بناتا ہے اور پھر اپنا تخت واپس لے کر اس پر کسی دوسرے کو بٹھا دیتا ہے‘ میاں نواز شریف آج قیدی کی زندگی گزار رہے ہیں‘ اب عمران خان وزیراعظم بنیں گے لیکن آپ انھیں بھی جلد کھلی آنکھوں سے جیلوں‘ عدالتوں اور سڑکوں پر دھکے کھاتے دیکھیں گے‘ یہ بھی پولیس کے ڈنڈے اور ٹھڈے کھا رہے ہوں گے‘ وقت بہت ظالم ہے‘ اس کے ہاتھوں اگر حضرت داؤد ؑ اور حضرت سلیمان ؑ جیسے بادشاہوں کے تخت نہیں بچے تو میاں نواز شریف اور عمران خان کیا چیز ہیں؟ دوسری حقیقت پولیس ہے‘ انگریز نے یہ پولیس 1852ء میں ہندوستان پر اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لیے بنائی تھی۔

یہ پولیس 165 برسوں سے صرف برسراقتدار لوگوں کی پولیس ہے‘ یہ صرف اور صرف حاکموں کا حکم مانتی ہے‘ اس کی نظر میں حاکم بادشاہ اور عوام غلام ہیں‘ یہ آج بھی اس شخص کو سرعام ذلیل کرتی ہے جس کے ٹیکس پر یہ پل رہی ہے اور اس کو سیلوٹ کرتی ہے جس کے ہاتھ میں نگرانی کے نام پر ہی سہی لیکن اقتدارہوتا ہے‘ یہ قانون‘ قاعدے اور انصاف کی پولیس نہیں یہ صرف اور صرف حکم کی پولیس ہے‘ آپ برسر اقتدار ہیں تو یہ آپ کے حکم پر علامہ طاہر القادری کے کارکنوں پر گولی چلا دے گی اور اگر حسن عسکری وزیراعلیٰ ہیں تو یہ ان کے حکم پر آپ پر ڈنڈے اور پتھر برسا دے گی۔

یہ آپ کے خلاف دہشت گردی کی ایف آئی آر کاٹ دے گی چنانچہ آپ اگر چاہتے ہیں آپ جب عام شہری بنیں تو آپ کے ساتھ انصاف ہو‘ کوئی پولیس اہلکار آپ کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے نہ دیکھے‘ یہ آپ کی عزت نفس اور آپ کے بنیادی حقوق کا احترام کرے تو پھر آپ کو حاکموں کی پولیس کو غلاموں کی پولیس بنانا ہوگا‘ آپ کو اسے وہی اختیار اور وہی ٹریننگ دینا ہوگی جو لندن میں ایون فیلڈ کے سامنے کھڑے پولیس اہلکاروں کو حاصل ہے‘ برطانیہ کی ملکہ ہو یا وزیراعظم کوئی پولیس کو روک سکتا ہے اور نہ حکم دے سکتا ہے ‘ آپ نے اگر یہ نہ کیا تو آپ کے ساتھ وہی ہوتا رہے گا جو 13 جولائی کو ہوا‘ آپ جب بھی عوام بنیں گے حاکموں کی پولیس آپ کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کرے گی‘ آپ پھر ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکیں گے‘ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں توانائی کے منصوبوں کو جس تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں, میاں محمد حنیف
Next Post حسن علی کو وکٹ لینے کے بعد ’’جنریٹر چلانا‘‘ مہنگا پڑگیا
Hassan Ali got expensive "Running Generator" after taking wicket,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.